WE News:
2026-07-24@03:03:23 GMT

متحدہ عرب امارات اس سال 10 لاکھ ملازمتیں فراہم کرے گا

اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT

متحدہ عرب امارات اس سال 10 لاکھ ملازمتیں فراہم کرے گا

ورلڈ ٹریول اینڈ ٹورازم کونسل کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اکنامک امپیکٹ ریسرچ کے مطابق متحدہ عرب امارات سیاحت کے لیے روزگار کا ایک اہم عالمی مرکز بننے کی راہ پر گامزن ہے، جہاں 2025 کے اختتام تک تقریباً 10 لاکھ افراد اس صنعت میں کام کر رہے ہوں گے۔

رپورٹ میں اندازہ لگایا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کا سفر اور سیاحت کا شعبہ اس سال 925,000 سے زائد ملازمتوں کو سپورٹ کرے گا جو کہ 2024 کے مقابلے میں 26,000 سے زائد ملازمتوں کا اضافہ ہے، یہ ترقی ملک کی کورونا کی وبا کے بعد کی مضبوط بحالی اور اس کی تذویراتی سرمایہ کاری کو نمایاں کرتی ہے، جس کا مقصد سیاحت کے شعبے کو توسیع دینا ہے۔

نئی بلندیوں تک پہنچتی سیاحوں کے اخراجات اور اقتصادی ترقی

ورلڈ ٹریول اینڈ ٹورازم کونسل کے تخمینوں کے مطابق، 2025 میں بین الاقوامی سیاحوں کے اخراجات ریکارڈ 228.

5 بلین اماراتی درہم تک پہنچ جائیں گے جو کہ 2019 میں گزشتہ بلند ترین اخراجات کے مقابلے میں 37 فیصد اضافہ ہے، سفر اور سیاحت کا ملکی معیشت میں مجموعی تعاون رواں برس میں 267.5 بلین اماراتی درہم تک پہنچنے کی توقع ہے، جو خام ملکی پیداوار کا تقریباً 31 فیصد بنتا ہے۔ مقامی سیاحوں کے اخراجات میں 60 بلین اماراتی درہم تک اضافے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، جو کہ 2019 کے بعد سے 47 فیصد اضافے کے ساتھ ساتھ مقامی سفر بھی بڑھ رہا ہے۔

متحدہ عرب امارات کی کامیابیوں کی معترف ورلڈ ٹریول اینڈ ٹورازم کونسل کی صدر جولیا سمپسن کا کہنا تھا کہ عرب امارات اپنے اسمارٹ انفرا اسٹرکچر، بہترین مہمان نوازی، اور ہموار ویزا پالیسیوں کے ساتھ سیاحت میں عالمی رہنما ہے، یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ کس طرح تذویراتی منصوبہ بندی معاشی کامیابی کی ضامن بن سکتی ہے۔

2024 کی جھلکیاں اور مستقبل کے تخمینے

2024 میں متحدہ عرب امارات کے سیاحت کے شعبے نے معیشت میں 257.3 بلین اماراتی درہم کا تعاون کیا اور تقریباً 899,000 ملازمتوں کی سپورٹ کی، جو ملک میں ہر 8 میں سے تقریباً ایک ملازمت بنتی ہے، دبئی نے متاثر کن 18.72 ملین بین الاقوامی سیاح ریکارڈ کیے، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 9 فیصد زائد تھے۔

سیاحوں کا خرچ بھی مضبوط رہا، بین الاقوامی سیاحوں نے 217.3 بلین اماراتی درہم اور مقامی سیاحوں نے 57.6 بلین اماراتی درہم خرچ کیے۔

مستقبل کا تخمینہ لگاتے ہوئے ورلڈ ٹریول اینڈ ٹورازم کونسل کا اندازہ ہے کہ متحدہ عرب امارات کا سیاحتی شعبہ 2035 تک معیشت میں تقریباً 287.8 بلین درہم کا حصہ ڈالے گا، جو کہ خام ملکی پیداوار کے 10.4 فیصد کی نمائندگی کرتے ہوئے 10 لاکھ سے زائد لوگوں کو روزگار فراہم کرے گا۔

ابوظہبی کی عالمی تفریحی مرکز کے طور پر بڑھتی ہوئی اپیل

ابوظہبی تیزی سے ایک اہم عالمی سیاحتی مقام کے طور پر پہچان حاصل کر رہا ہے، جس میں ثقافتی اور تفریحی حوالوں سے ترقی کا عمل جاری ہے، قابل ذکر منصوبوں میں سعدیت جزیرے پر متوقع گوگن ہائیم ابوظہبی شامل ہے، جو دارالحکومت کی ثقافتی کشش کو بڑھا رہا ہے، دوسری جانب یاس جزیرہ اپنے تفریحی پورٹ فولیو کو بھی بڑھا رہا ہے۔

وارنر برادرز ورلڈ ابوظہبی ہیری پوٹر کی تھیم پر مبنی ایک نئی کشش متعارف کرائے گا، یاس واٹر ورلڈ متحدہ عرب امارات کی بلند ترین سلائیڈ سمیت 12 پرکشش تفریحی مقامات متعارف کرارہا ہے، دوسری جانب فیراری ورلڈ میں بھی ایک نئے ریکارڈ توڑ رولر کوسٹر کی نقاب کشائی کرنے والی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات کا پاکستان میں مزید 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا وعدہ

والٹ ڈزنی کمپنی اور میرال کے تعاون سے تیار کیا گیا ایک بڑا نیا ڈزنی تھیم والا ریزورٹ بھی متوقع منصوبوں میں شامل ہے۔

ورلڈ ٹریول اینڈ ٹورازم کونسل کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اکنامک امپیکٹ ریسرچ کے مطابق متحدہ عرب امارات سیاحت کے لیے روزگار کا ایک اہم عالمی مرکز بننے کی راہ پر گامزن ہے، جہاں 2025 کے اختتام تک تقریباً 10 لاکھ افراد اس صنعت میں کام کر رہے ہوں گے۔

رپورٹ میں اندازہ لگایا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کا سفر اور سیاحت کا شعبہ اس سال 925,000 سے زائد ملازمتوں کو سپورٹ کرے گا جو کہ 2024 کے مقابلے میں 26,000 سے زائد ملازمتوں کا اضافہ ہے، یہ ترقی ملک کی کورونا کی وبا کے بعد کی مضبوط بحالی اور اس کی تذویراتی سرمایہ کاری کو نمایاں کرتی ہے، جس کا مقصد سیاحت کے شعبے کو توسیع دینا ہے۔

نئی بلندیوں تک پہنچتی سیاحوں کے اخراجات اور اقتصادی ترقی

ورلڈ ٹریول اینڈ ٹورازم کونسل کے تخمینوں کے مطابق، 2025 میں بین الاقوامی سیاحوں کے اخراجات ریکارڈ 228.5 بلین اماراتی درہم تک پہنچ جائیں گے جو کہ 2019 میں گزشتہ بلند ترین اخراجات کے مقابلے میں 37 فیصد اضافہ ہے، سفر اور سیاحت کا ملکی معیشت میں مجموعی تعاون رواں برس میں 267.5 بلین اماراتی درہم تک پہنچنے کی توقع ہے، جو کہ ملک کے جی ڈی پی کا تقریباً 31 فیصد بنتا ہے۔ مقامی سیاحوں کے اخراجات میں 60 بلین اماراتی درہم تک اضافے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، جو کہ 2019 کے بعد سے 47 فیصد اضافے کے ساتھ ساتھ مقامی سفر بھی بڑھ رہا ہے۔

متحدہ عرب امارات کی کامیابیوں کی معترف ورلڈ ٹریول اینڈ ٹورازم کونسل کی صدر جولیا سمپسن کا کہنا تھا کہ عرب امارات اپنے اسمارٹ انفرا اسٹرکچر، بہترین مہمان نوازی، اور ہموار ویزا پالیسیوں کے ساتھ سیاحت میں عالمی رہنما ہے، یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ کس طرح تذویراتی منصوبہ بندی معاشی کامیابی کی ضامن بن سکتی ہے۔

2024 کی جھلکیاں اور مستقبل کے تخمینے

2024 میں متحدہ عرب امارات کے سیاحت کے شعبے نے معیشت میں 257.3 بلین اماراتی درہم کا تعاون کیا اور تقریباً 899,000 ملازمتوں کی سپورٹ کی، جو ملک میں ہر آٹھ میں سے تقریباً ایک ملازمت بنتی ہے، دبئی نے متاثر کن 18.72 ملین بین الاقوامی سیاح ریکارڈ کیے، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 9 فیصد زائد تھے۔

سیاحوں کا خرچ بھی مضبوط رہا، بین الاقوامی سیاحوں نے 217.3 بلین اماراتی درہم اور مقامی سیاحوں نے 57.6 بلین اماراتی درہم خرچ کیے۔

مستقبل کا تخمینہ لگاتے ہوئے ورلڈ ٹریول اینڈ ٹورازم کونسل کا اندازہ ہے کہ متحدہ عرب امارات کا سیاحتی شعبہ 2035 تک معیشت میں تقریباً 287.8 بلین درہم کا حصہ ڈالے گا، جو کہ خام ملکی پیداوار کے 10.4 فیصد کی نمائندگی کرتے ہوئے 10 لاکھ سے زائد لوگوں کو روزگار فراہم کرے گا۔

ابوظہبی کی عالمی تفریحی مرکز کے طور پر بڑھتی ہوئی اپیل

ابوظہبی تیزی سے ایک اہم عالمی سیاحتی مقام کے طور پر پہچان حاصل کر رہا ہے، جس میں ثقافتی اور تفریحی حوالوں سے ترقی کا عمل جاری ہے، قابل ذکر منصوبوں میں سعدیت جزیرے پر متوقع گوگن ہائیم ابوظہبی شامل ہے، جو دارالحکومت کی ثقافتی کشش کو بڑھا رہا ہے، دوسری جانب یاس جزیرہ اپنے تفریحی پورٹ فولیو کو بھی بڑھا رہا ہے۔

وارنر برادرز ورلڈ ابوظہبی ہیری پوٹر کی تھیم پر مبنی ایک نئی کشش متعارف کرائے گا، یاس واٹر ورلڈ متحدہ عرب امارات کی بلند ترین سلائیڈ سمیت 12 پرکشش تفریحی مقامات متعارف کرارہا ہے، دوسری جانب فیراری ورلڈ میں بھی ایک نئے ریکارڈ توڑ رولر کوسٹر کی نقاب کشائی کرنے والی ہے۔

مزید پڑھیں:متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کے لیے نئی ایڈوائزری جاری

والٹ ڈزنی کمپنی اور میرال کے تعاون سے تیار کیا گیا ایک بڑا نیا ڈزنی تھیم والا ریزورٹ بھی متوقع منصوبوں میں شامل ہے۔

تھیم پارکس کے علاوہ، ابو ظہبی منفرد ثقافتی تجربات جیسے عمیق ڈیجیٹل آرٹ پروجیکٹ، ٹیم لیب فینومینا ابوظہبی میں سرمایہ کاری کر رہا ہے، جس نے پہلے ہی بڑی تعداد میں سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرنا شروع کر دیا ہے۔

ان پرعزم اقدامات کے ساتھ، متحدہ عرب امارات، خاص طور پر ابوظہبی، نہ صرف اپنی سیاحت کی رفتار کو برقرار رکھے ہوئے ہے بلکہ جدید اور پائیدار سفری مقامات کے لیے عالمی معیار کی بھی نئی جہت دریافت کررہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ابو ظہبی اکنامک امپیکٹ ریسرچ ثقافتی کشش خام ملکی پیداوار دبئی ڈزنی تھیم ریزورٹ سیاحت سیاحتی مقام گوگن ہائیم متحدہ عرب امارات والٹ ڈزنی ورلڈ ٹریول اینڈ ٹورازم کونسل

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ثقافتی کشش خام ملکی پیداوار ڈزنی تھیم سیاحت سیاحتی مقام متحدہ عرب امارات والٹ ڈزنی ہے کہ متحدہ عرب امارات کا بین الاقوامی سیاحوں متحدہ عرب امارات کی 000 سے زائد ملازمتوں سیاحوں کے اخراجات خام ملکی پیداوار سفر اور سیاحت کا کے مقابلے میں سیاحت کے شعبے ایک اہم عالمی مقامی سیاحوں سرمایہ کاری کا تخمینہ سیاحوں نے کے طور پر کے مطابق اضافہ ہے جو کہ 2019 کے ساتھ درہم کا شامل ہے کرے گا کے بعد کے لیے

پڑھیں:

سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا

کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ مسلسل دوسرے روز بھی جاری رہا، جس کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونا 4 ہزار 600 روپے مہنگا ہو گیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اضافے کے بعد 24 قیراط فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے مقرر کی گئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 944 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 71 ہزار 944 روپے ہو گئی۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی معمولی اضافہ دیکھا گیا۔ فی تولہ چاندی 7 روپے اضافے کے بعد 6 ہزار 403 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 6 روپے مہنگی ہو کر 5 ہزار 489 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا تھا، جب فی تولہ سونا 4 ہزار 700 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 29 ہزار 236 روپے تک پہنچ گیا تھا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 29 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 68 ہزار روپے ہوگئی تھی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی قیمتی دھاتوں کے نرخ بڑھنے کا رجحان برقرار ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 46 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 114 ڈالر ریکارڈ کی گئی، جبکہ چاندی کی عالمی قیمت 0.07 ڈالر اضافے سے 59.24 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافے، امریکی ڈالر کی نقل و حرکت، شرح سود اور جغرافیائی کشیدگی جیسے عوامل مقامی مارکیٹ پر بھی براہِ راست اثر انداز ہوتے ہیں، جس کے باعث پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • دبئی کا بڑا اعلان؛ دوستوں اور رشتہ داروں کو سیاحت پر بلائیں، ہزاروں درہم انعام پائیں
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز