2025-05-22@13:58:11 GMT
تلاش کی گنتی: 11
«خام ملکی پیداوار»:
کراچی: ملک میں بجلی کی پیداوار میں مقامی کوئلے کا حصہ نمایاں طور پر بڑھ گیا ہے، جس کے نتیجے میں بجلی کی لاگت میں بھی خاطر خواہ کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ ٹاپ لائن سیکیورٹیز لمیٹڈ کی جانب سے مارچ 2025 کے لیے جاری کردہ پاور جنریشن رپورٹ کے مطابق، پاکستان کی بجلی کی پیداوار سالانہ بنیادوں پر 5 فیصد اور ماہانہ بنیادوں پر 21 فیصد بڑھ کر مارچ میں 8409 گیگا واٹ آور تک پہنچ گئی۔ اس پیداوار میں مقامی کوئلے کا حصہ 1393 گیگا واٹ آور رہا، جو کہ مارچ گزشتہ سال کے 862 گیگا واٹ آور کے مقابلے میں 62 فیصد اضافہ ظاہر کرتا ہے۔ ماہانہ بنیاد پر بھی اس میں 34 فیصد...
عالمی مالیاتی فنڈ یعنی آئی ایم ایف نے مالی سال 2025 کے لیے پاکستان کی خام ملکی پیداوار یعنی جی ڈی پی کی شرح نمو کی پیش گوئی کو کم کر کے 2.6 فیصد کر دیا ہے، جو کہ جنوری 2025 میں عالمی ادارے کی جانب سے لگائے گئے 3 فیصد کے تخمینے سے کم ہے۔ تاہم 2026 کا تخمینہ 3.6 فیصد پر قدرے پر امید دکھائی دیتا ہے، ’پالیسی کی تبدیلیوں کے درمیان ایک نازک موڑ‘ کے عنوان سے اپنی تازہ ترین ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ میں آئی ایم ایف نے افراط زر کی توقعات کی بھی نظر ثانی کی ہے- یہ بھی پڑھیں: بجٹ برائے مالی سال 26-2025: معاملات آئی ایم ایف ہی طے کرے گا آئی ایم...
پاکستان میں کھربوں ڈالر کے معدنی ذخائر ہیں، پاکستان معدنی وسائل کے استعمال سے آئی ایم ایف کو خیرباد کہہ سکتا ہے۔ یہ بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لیے فائدے کا سودا ہے کہ وہ پاکستان سے معدنیات نکالیں اور خام مال حاصل کریں۔ ہم مل کر پاکستان کو دنیا کا عظیم ملک بنائیں گے، اور طے پانے والی مفاہمتی یاد داشتوں کو معاہدوں میں تبدیل کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم شہباز شریف نے 2 روزہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جہاں امریکا، چین، سعودی عرب، روس، فن لینڈ اور ترکیہ سمیت دیگر ممالک کے وفود شریک ہیں۔ بلاشبہ اس وقت پاکستان کا معدنی شعبہ بڑھتی ہوئی غیر ملکی سرمایہ کاری کو اپنی طرف...
ملکی سطح پر تیل و گیس کی پیداوار کے شعبے سے اچھی خبر آگئی، ماری انرجیز نے سپنوام-1 کنویں کی لوکہارٹ فارمیشن میں تیل اور گیس کا نیا ذخیرہ دریافت کر لیا۔ سپنوام-1، وزیرستان بلاک، شمالی وزیرستان، خیبر پختونخوا میں واقع ہے جبکہ تیل و گیس کے نئے ذخائر ماڑی انرجیز کی جانب سے دریافت کے گئے ہیں، 64/64“ کے قطر کی گیس پائپ لائن اور 3,264 psig کے ویل ہیڈ فلوئنگ پریشر پر 70.3 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس اور 310 بی بی ایل یومیہ تیل کا بہاؤ دیکھا گیا ہے۔ ماری انرجیز 55 فیصد حقوق کے ساتھ آپریٹر ہے جبکہ او جی ڈی سی ایل اور اورینٹ پٹرولیم بالترتیب 35 اور 10 فیصد حقوق کے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)معاشی تحقیقاتی ادارے اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ نے الرٹ جاری کردیا۔ تھنک ٹینک کی رپورٹ کے مطابق رواں سال کپاس کی پیداوار 30 فیصد سے زائد گر گئی ہے، کپاس کی پیداوار میں کمی سے معیشت کو بڑا خطرہ لاحق ہے، کپاس کی پیداوار بڑھانے کے لیے اگیتی کاشت کی جائے۔ اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ اپریل کے وسط تک کپاس کی کاشت بہتر پیداوار دے سکتی ہے،کپاس کی فصل کو موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصان سے بچانے کےلیے جلدی کاشت بہتر ہے، کپاس کی دیر سے بوائی موسمیاتی اثرات خطرناک ہوسکتے ہیں۔ کپاس کی دیر سے بوائی گلابی سنڈی کے حملوں کا خدشہ بڑھ جاتا ہے،کپاس کی دیر سے بوائی...
رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی (اکتوبر تا دسمبر2024) کے دوران ملکی معیشت کی شرح نمو(جی ڈی پی) 1.73 فیصدریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران ریکارڈ کی گئی 1.77 فیصد کے مقابلے میں کم ہے. نیشنل اکاوٴنٹس کمیٹی (این اے سی) کمیٹی کا حالیہ اجلاس سیکریٹری منصوبہ بندی کمیشن کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران جی ڈی پی کی نظر ثانی شدہ شرح نمو 1.34 فیصد مقرر کرنے کی منظوری دی گئی جس کا پچھلا تخمینہ 0.92 فیصد تھا اور مالی سال 2024-25کی دوسری سہ ماہی کے لیے عبوری شرح نمو کی بھی منظوری دی گئی۔ نیشنل اکاوٴنٹس کمیٹی (این اے سی) کے اعداد و شمار...
وزیراعظم میاں محمد شہبازشریف نے صوبائی حکومتوں، نجی شعبے اور دیگر اسٹیک ہولڈرزکے ساتھ مل کر پورے ملک میں فارم میکانائزیشن کو فروغ دینے کی ہدایات دی ہیں۔ وزارت قومی غذائی تحفظ وتحقیق کے امور پر جائزہ اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ زراعت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، حکومت زرعی شعبے کی ترقی اور زرعی پیداوار بڑھانے کے حوالے تمام سہولیات مہیا کرے گی، زرعی شعبے کی ترقی کے لیے ملک بھر سے نوجوان زرعی محققین کی خدمات حاصل کی جائیں۔ موجودہ معاشی صورتِ حال میں جب ہم دیکھتے ہیں کہ ہماری زرعی درآمدات، پٹرولیم درآمدات کے لگ بھگ ہونے کو ہیں تو ان حالات میں زرعی شعبے کی پیداواری صلاحیت کا جائزہ لینا...
ریکوڈک منصوبے سے متعلق ترجمان او جی ڈی سی ایل (آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ) نے کہا ہے کہ 2028 تک اس منصوبے سے سونے اور تانبے کی پیداوار متوقع ہے۔ یہ منصوبہ پاکستان کے معاشی ترقی اور معدنی وسائل کے حوالے سے نہایت اہم سمجھا جا رہا ہے۔ ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق پاکستان میں معدنی وسائل کے فروغ اور سرمایہ کاری کے امکانات کو اجاگر کرنے کے لیے "پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025" 8 اور 9 اپریل کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔ اس فورم میں عالمی اور مقامی سرمایہ کاروں کی بڑی تعداد میں شرکت متوقع ہے۔ ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق یہ فورم پاکستان کے وسیع معدنی ذخائر کی...
پنجاب میں رواں سال کے دوران آلو کی پیداوارمیں 10لاکھ ٹن کااضافہ ہواہے اور آلو کی پیداوار گزشتہ سال کے 32لاکھ ٹن کے مقابلہ میں ساز گار موسمی حالات کے باعث 42لاکھ ٹن سے بھی تجاوز کرگئی ہے جس کے باعث ملکی ضروریات پوری کرنے کے علاوہ بچ جانیوالا آلو مختلف ممالک کو برآمد کرنے کیلئے بھی اقدامات شروع کردیئے گئے ہیں۔نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت کے ترجمان نے بتایاکہ چونکہ آلو کی بمپر کراپ حاصل ہوئی ہے اسلئے ملکی ضرورت سے زیادہ آلو اور اس کی مصنوعات کی برآمدجلد شروع کی جا ئے گی تاکہ آلو کے کاشتکاروں کا معاشی تحفظ یقینی بنانے سمیت انہیں فصل کا بہتر معاوضہ مل سکے۔ انہوں نے بتایاکہ دیگر غیر ملکی منڈیوں کے...
لکی مروت(آئی این پی )خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں تیل اور گیس کی پیداوار شروع ہوگئی۔ایس آئی ایف سی کی ترجیحات میں ملکی وسائل پر انحصار کے ذریعے معیشت کا استحکام خصوصا توانائی کے شعبے کی پائیدار ترقی کو فروغ ہے۔آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں تیل اور گیس کی پیداوار شروع کر دی ہے۔ ایس این جی پی ایل نیٹ ورک میں گیس کی شمولیت سے قومی توانائی کی فراہمی میں استحکام متوقع ہے۔او جی ڈی سی ایل توانائی کی تلاش، ڈرلنگ، پیداوار اور انجینئرنگ میں پیش پیش، نئے دریافت شدہ کنویں سے روزانہ 8.5 ملین مکعب فیٹ گیس اور 610 بیرل تیل کی پیداوار متوقع ہے۔