فیصل آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 اکتوبر ۔2025 ) سیلاب اور پیداوار میں کمی کے باوجود پاکستان دنیا کے بڑے کپاس پیدا کرنے والے ممالک میں اپنی جگہ برقرار رکھے ہوئے ہے، جو ملکی ٹیکسٹائل صنعت کے لیے ایک حوصلہ افزا پیش رفت قرار دی جا رہی ہے.

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق پاکستان حالیہ سیلاب اور پیداوار میں کمی کے باوجود دنیا کے پانچ بڑے کپاس پیدا کرنے والے ممالک میں شامل ہے، جو ملکی ٹیکسٹائل صنعت کے لیے کچھ راحت کا باعث ہے، یہ صنعت ملازمت کے مواقع اور برآمدات کی آمدنی کا ایک اہم ذریعہ ہے اقوام متحدہ ہر سال 7 اکتوبر کو کپاس کے عالمی دن کے طور پر مناتا ہے تاکہ اقتصادی ترقی، تجارت اور غربت کے خاتمے میں کپاس کی اہمیت کو اجاگر کیا جا سکے، اس سال کا موضوع ’ہماری زندگی کا کپڑا‘ کپاس کے عالمی سطح پر لاکھوں لوگوں کی زندگیوں کو سہارا دینے میں کردار کو نمایاں کرتا ہے.

پولیسٹر کے بعد کپاس دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والا کپڑا ہے، جو عالمی ٹیکسٹائل کی مانگ کا تقریباً 20 فیصد بنتا ہے، تقریباً 80 فیصد کپاس لباس میں استعمال ہوتی ہے، جب کہ باقی حصہ گھریلو ٹیکسٹائل اور صنعتی مصنوعات میں استعمال ہوتا ہے. عالمی سطح پر کپاس 2 کروڑ 40 لاکھ کسانوں کو روزگار فراہم کرتی ہے اور 10 کروڑ سے زائد خاندانوں کی مدد کرتی ہے، ترقی پذیر ممالک میں یہ آمدنی اور برآمدات کا ایک اہم ذریعہ ہے پاکستان میں کپاس بنیادی طور پر پنجاب اور سندھ میں اگائی جاتی ہے، جب کہ وفاقی حکومت اب بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں بھی پیداوار کو فروغ دے رہی ہے پنجاب قومی پیداوار کا 68.5 فیصد حصہ فراہم کرتا ہے، اندازاً 15 لاکھ کسان کپاس اُگاتے ہیں، جن میں سے 90 فیصد سے زائد پانچ ہیکٹر سے کم زمین پر کاشت کرتے ہیں.

صنعتی ورک فورس کا 40 فیصد سے زائد حصہ ٹیکسٹائل سے منسلک ہے، جب کہ یہ شعبہ مجموعی ملکی پیداوار (جی ڈی پی) میں 8 فیصد کا حصہ ڈالتا ہے اور ملکی غیر ملکی کرنسی کا 60 فیصد حاصل کرتا ہے، یہ شعبہ تقریباً ایک کروڑ افراد کو روزگار فراہم کرتا ہے اور اس میں ایک ہزار 50 جنریز، 430 ٹیکسٹائل ملز اور 350 کپاس کے بیج کچلنے اور تیل نکالنے والی فیکٹریاں شامل ہیں. 

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ممالک میں کرتا ہے

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف کا پاکستانی معیشت کے حوالے سے بلوم برگ کی حالیہ مثبت رپورٹ کا خیرمقدم

---فائل فوٹو 

وزیرِاعظم شہباز شریف کی جانب سے پاکستانی معیشت کے حوالے سے جاری کی گئی ’بلوم برگ‘ کی حالیہ مثبت رپورٹ کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے کریڈٹ ڈیفالٹ سواپ میں مضمر ڈیفالٹ امکانات میں 22 سو بیسز پوائنٹس کی کمی ہوئی، پاکستان کے سی ڈی ایس کی قیمت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے، یہ اس بات کی عکاسی ہے کہ پاکستانی معیشت میں عالمی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

وزیرِاعظم کا کہنا تھا کہ عالمی درجہ بندی میں ابھرتی معیشتوں میں اس وقت ترکیہ کے بعد پاکستان دوسرا ملک ہے، یہ ہماری معیشت کے لیے اچھی خبر ہے، گزشتہ حکومت کے اختتام پر ملک ڈیفالٹ کے دہانے پر کھڑا تھا۔

پاکستان دنیا کی ابھرتی معیشتوں میں دوسرے نمبر پر، دیوالیہ ہونے کے خدشات میں کمی ہوئی، بلوم برگ

اسلام آباد پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہے جس کے...

انہوں نے مزید کہا کہ یہ رپورٹ ہمارے لیے ایک انتہائی اہم سنگ میل ہے اور ہماری ترقی کے سفر کی مظہر ہے، حکومتی کوششوں، پاکستانی اور عالمی کاروباری برادری کے تعاون سے ترقی کا وعدہ پورا ہوتا نظر آ رہا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اب یہ ترقی کا سفر ہر گز نہیں رُکے گا۔

متعلقہ مضامین

  • پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق کا عالمی اعزاز: دنیا کے ٹاپ 2 فیصد سائنسدانوں میں شامل
  • سیلاب ،پاکستان کی معاشی ترقی میں کمی اور مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ہے . عالمی بینک کا انتباہ
  • سیلاب کے باعث معاشی ترقی میں کمی اور مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ہے، عالمی بینک
  • دنیا بھر میں سب سے زیادہ ایپس ڈاؤن لوڈ کرنے والے ممالک کی فہرست جاری، پاکستان نویں نمبر پر
  • ایپ ڈاؤن لوڈز میں پاکستان دنیا کے ٹاپ 10 ممالک میں شامل
  • چاند کی سب سے خوبصورت شام! پاکستان میں آج سپر مون کا نایاب نظارہ
  • امریکا نے پاکستان کو جدید ترین میزائل نظام کی فروخت کے عالمی منصوبے میں شامل کر لیا۔
  • ملک میں کپاس کی پیداوار میں 49 فیصد نمایاں اضافہ ریکارڈ کیاگیا
  • وزیراعظم شہباز شریف کا پاکستانی معیشت کے حوالے سے بلوم برگ کی حالیہ مثبت رپورٹ کا خیرمقدم