رہنما عوامی نیشنل پارٹی  ایمل ولی خان—فائل فوٹو

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ اے پی ایس پشاور کے بعد نیشنل ایکشن پلان دیا جو بہترین پلان ہے، اگر اس پلان پر عمل نہیں ہوا تو یہ حملے ہوتے رہیں گے۔

سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ایمل ولی نے کہا کہ کیا ہم بھی الزام تراشی شروع کردیں؟ کیا ہم الزام لگا کر آگے بڑھیں، ہماری آنکھیں کب کھلیں گی۔

منرلز بل کو بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے مشروط نہ کریں: ایمل ولی خان

عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ ایمل ولی خان نے کہا ہے.

..

اے این پی صدر نے موجودہ کشیدہ صورتحال پر کہا کہ اے پی ایس کے بچوں کو بلوچستان میں مارا جا رہا ہے، وزیرستان کے بچوں کا بھی کیس اٹھائیں۔

انہوں نے کہا کہ ان افسران سے پوچھا جائے گا جنہوں نے نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہیں کیا، ہمیں آئین پر عمل کرنا ہوگا۔

ایمل ولی خان نے مزید کہا کہ لوگوں کو شکایات ہیں، آج بھی قومیں ہیں جو امن کی طلب گار ہیں، یہ امن ہمیں اپنا دفاعی ادارہ دے گا۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختون خوا اور بلوچستان کے لوگ پراکسی جنگ سے تنگ آگئے ہیں، لوگوں کی اصل شکایات کو حل کرنا ہوگا۔

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ایمل ولی خان نیشنل پارٹی

پڑھیں:

اسلام آباد پولیس کا ایکشن: 2 مغوی بازیاب، 8 اغوا کار گرفتار

اسلام آباد پولیس نے تھانہ کرپا کی حدود میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اغوا کیے گئے دو افراد کو بازیاب کرا لیا۔ مغویوں کو تھانہ کراچی کمپنی کی حدود سے اغوا کیا گیا تھا اور انہیں کرپا کے علاقے میں واقع ایک ڈیرے پر رکھا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران اغواء اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث آٹھ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ کارروائی کے دوران ڈیرے میں موجود ملزمان نے پولیس پارٹی پر شدید فائرنگ کی، تاہم بلٹ پروف جیکٹس اور حفاظتی اقدامات کے باعث پولیس اہلکار محفوظ رہے۔

فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم زخمی ہوا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے اور ان کے کریمنل ریکارڈ کی بھی جانچ کی جا رہی ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ایسے آپریشنز مزید تیز کیے جائیں گے۔

Post Views: 2

متعلقہ مضامین

  • ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ67 ہزار عازمین حج سے محروم رہیں گے، ایسا کیوں ہوا ؟ اہم تفصیلات جانیے
  • چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی رائے، پارٹی کی رائے نہیں، علیمہ خان
  • کراچی میں گرمی شروع ہوتے ہی بدترین لوڈشیڈنگ؛ نیپرا نے کے الیکٹرک حکام کو جھاڑ پلادی
  • خضدار واقعہ: نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کی ضرورت پر زور، اسحاق ڈار
  • بلوچستان میں اسکول بس حملے کے بعد خیبرپختونخوا میں سیکورٹی ایڈوائزری جاری
  • جوہری ممالک کے درمیان جنگ ہوئی تو نتائج پاکستان تک محدود نہیں رہیں گے: بلاول بھٹو
  •  جنگ ہوئی تو نتائج صرف پاکستان تک محدود نہیں رہیں گے: بلاول بھٹو 
  • تمام پاکستانی متحد اور چوکس رہیں ، نریندرا مودی کسی بھی وقت پاکستان پر حملہ کرسکتا ہے،عمران خان کا قوم کے نام پیغام
  • اسلام آباد پولیس کا ایکشن: 2 مغوی بازیاب، 8 اغوا کار گرفتار