وضاحت مسترد، ایمل ولی نے چیئرمین پی ٹی اے کیخلاف تحریک استحقاق پیش کردی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ ایمل ولی نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وضاحتی بیان کو مسترد کرتے ہوئے ان کے خلاف تحریک استحقاق جمع کروادی۔
عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ سینیٹر ایمل ولی خان نے گزشتہ روز سینیٹ کی قائمہ کمیٹی اجلاس کے دوران پیدا ہونے والے ناخوشگوار واقعے کے بعد چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمان کے خلاف تحریکِ استحقاق پیش کردی۔
آج سینیٹ اجلاس کے دوران ایمل ولی خان نے گزشتہ روز پیش آنے والے واقعے کی بنیاد پر چیئرمین پی ٹی اے کیخلاف تحریک استحقاق پیش کرتے ہوئے ان کے فوری استعفے کا مطالبہ کیا۔ جس کے بعد چیئرمین سینیٹ نے تحریک استحقاق متعلقہ کمیٹی کو بھجوا دی ہے۔
پی ٹی اے کی وضاحتدوسری جانب پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے جاری وضاحت میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ریٹائرڈ) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے پسماندہ علاقوں کے اجلاس میں پیش آنے والے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور اسے ’محض ایک غلط فہمی کا نتیجہ‘ قرار دیا۔
وضاحتی بیان کے مطابق انھوں نے واضح کیا ہے کہ ان کی جانب سے کسی بھی قسم کی غیر پارلیمانی زبان استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔
جان بوجھ کر کیا گیا اقدامتاہم ایمل ولی نے وضاحتی بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کوئی غلطی نہیں، بلکہ جان بوجھ کر کیا گیا اقدام ہے، وہ ایسے ریمارکس کیسے دے سکتے ہیں۔‘
ایمل ولی کا مؤقف ہے کہ قائمہ کمیٹی میں جو بھی افسران آتے ہیں، ان کا رویہ مساوی اور مہذب ہونا چاہیے۔ اگر کوئی افسر اس طرح کے بیانات دیتا ہے تو یہ اس کے عہدے کو زیب نہیں دیتا۔
عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ وہ اس مسئلے پر وزیراعظم سے بھی بات کریں گے اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ چیئرمین پی ٹی اے کو ان کے عہدے سے برطرف کیا جائے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کم ترقی یافتہ علاقہ جات کے اجلاس میں چیئرمین پی ٹی اے کی جانب سے ایمل ولی خان کے متعلق نامناسب الفاظ استعمال کیے گئے، جس پر ایمل ولی خان شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: چیئرمین پی ٹی اے چیئرمین پی ٹی ا تحریک استحقاق ایمل ولی خان پی ٹی اے کی کرتے ہوئے نے والے
پڑھیں:
علی امین گنڈا پور کیخلاف کوئی سازش نہیں ہورہی، انہیں ڈر اپنی ہی جماعت سے ہے. رانا ثنااللہ
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 جولائی ۔2025 )وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اسوقت تحریک چلانے کی پوزیشن میں نہیں ، علی امین گنڈا پور کے خلاف کوئی سازش نہیں ہورہی، انہیں ڈر اپنی ہی جماعت سے ہے انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کو ڈر ہے کہ ان کی اپنی جماعت انہیں ہٹا نہ دے، سیاست میں سارا گیم نمبر گیم کا ہوتا ہے.(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں جس کی اکثریت ہوتی ہے وہی حکومت بناتی ہے، اپوزیشن کے پاس آج نمبر بڑھ جائیں تو وہ تحریک عدم اعتماد لاسکتی ہے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مخصوص نشستیں اپوزیشن کو ملنے کے بعد بھی نمبرز کم ہیں ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار کا شہباز شریف سے پرانا تعلق ہے، ملاقات کوئی حیران کن بات نہیں ہے. تحریک کے سوال پر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی اسوقت تحریک چلانے کی پوزیشن میں نہیں، تحریک چلائیں گے تو ورکرز کے لیے مقدمات کا بوجھ پیدا کریں گے، ورکرز اس وقت کسی تحریک چلانے کے حق میں نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگ قانون کو ہاتھ میں لیں گے تو دھر لیے جائیں گے، 9 مئی کو جو کچھ ہوا ہے پی ٹی آئی قیادت نے کرایا ان کی کال تھی، جو کچھ کیا گیا اس کا خمیازہ پی ٹی آئی آج تک بھگت رہی ہے، کسی سیاسی جماعت کو اپنی سیاست کے لیے اداروں پر حملے نہیں کرنا چاہئیں.