معرکہ بنیان مرصوص: کانگریسی رہنما نے بھارت کی عبرتناک شکست تسلیم کر لی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
آپریشن بنیان مرصوص میں بھارتی افواج کی تاریخی شکست پر بھارتی سیاست میں بھونچال اب بھی موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں:آپریشن بنیان مرصوص کی اہمیت کو کم کرنے کے لیے بھارت کا بڑا منصوبہ بے نقاب
بھارت کی ذلت آمیز شکست پر کانگریسی ایم ایل اے وجے واڈیٹیوار نے مودی اور بھارتی فوج پر تابڑ توڑ حملے کر دیے۔ مہنگی دفاعی خریداری اور بوسیدہ حکمت عملی پر کانگریس نے مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لیا۔
کانگریس کے ایم ایل اے وجے واڈیٹیوار نے مودی کی جنگی سوچ کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے سستے ڈرونز بھارت بھیجے، بھارت نے اربوں جھونک دیے۔
ان کا کہنا تھا کہ چین نے پاکستان کو 5 ہزار ڈرونز دے کر بھارت کی کمزوری بے نقاب کر دی، مودی سرکار اربوں جھونکتی رہی۔
یہ بھی پڑھیں:آپریشن بنیان مرصوص: پاک فوج کی پٹھان کوٹ کو ٹارگٹ کرنے کی ویڈیو منظرعام پر
کانگریسی ایم ایل اے کے مطابق مودی سرکار نے 15 ہزار کے ڈرون گرانے کے لیے 15 لاکھ کا میزائل فائر کیا۔ مودی سرکار کی جنگی حکمت عملی مکمل طور پر ناکام، 5 ہزار سستے پاکستانی ڈرونز کے سامنے بھارتی دفاع بےبس ہوگئے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے کم لاگت میں حملہ کیا، بھارت نے عوام کے ٹیکس کا پیسہ بےدریغ ضائع کیا۔
کانگریسی رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارت کے تین سے چار رافیل طیارے تباہ کر دیے، مگر مودی سرکار کی مجرمانہ خاموشی بدستور برقرار ہے۔
کانگریسی رہنما وجے واڈیٹیوار نے مودی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ رافیل سودے پر نعرے تھے، اب نقصان چھپایا کیوں جا رہا ہے؟
دفاعی ماہرین کے مطابق مودی کی خود پسندی نے قومی سلامتی داؤ پر لگا دی، صرف مہنگے ہتھیار کافی نہیں، بھارتی حکمت عملی مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بُنیان مرصوص پاکستان چین ڈرون کانگریسی رہنما وجے واڈیٹیوار.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ب نیان مرصوص پاکستان چین کانگریسی رہنما بنیان مرصوص مودی سرکار
پڑھیں:
بھارتی سرکاری افسران بھی بی جے پی غنڈوں کے ہاتھوں غیر محفوظ
منی پور سے کولکتہ اور کشمیر سے اوڈیشہ تک، مودی سرکار کے سیاسی غنڈوں کی ریاستی دہشتگردی عروج پر ہے۔
سرکاری افسران کو دن دہاڑے دفاتر میں گھس کر تشدد کا نشانہ بنایا جانے لگا۔
دی انڈین ایکسپریس کے مطابق ’’بھوبنیشور میونسپل کارپوریشن کے سینئر افسر رتناکر ساہو کو بی جے پی کارکنوں نے دفتر سے گھسیٹ کر سرِعام مارا پیٹا۔ بی جے پی رہنما جگن ناتھ پردھان سے معافی نہ مانگنے پر سینئر سرکاری افسر پر بدترین تشدد کیا گیا۔‘‘
بھارتی میڈیا کے مطابق واقعے کے بعد اوڈیشہ کے اعلیٰ سرکاری افسران خوفزدہ ہو کر احتجاجاً اجتماعی چھٹی پر چلے گئے، دو روز سے 20 سے زائد اضلاع میں سرکاری افسران کی غیرحاضری کے باعث انتظامی امور مکمل طور پر مفلوج ہوگیا۔
اوڈیشہ ایڈمنسٹریٹو سروس ایسوسی ایشن نے کہا مودی سرکار کی خاموشی غنڈہ گرد عناصر کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔ بی جے پی کارکن مودی سرکار کی پشت پناہی کے باعث قانون ہاتھ میں لینے سے نہیں گھبراتے۔
ایسوسی ایشن کا مطالبہ ہے کہ فوری طور پر بی جے پی رہنما جگن ناتھ پردھان کو گرفتار کیا جائے۔
دی انڈین ایکسپریس کے مطابق اس حملے سے اوڈیشہ کے سرکاری افسران کا مورال مکمل طور پر تباہ، وہ اب دفاتر میں خود کو غیر محفوظ سمجھ رہے ہیں۔ ریاست کے اعلیٰ افسران نے اس وقت تک ڈیوٹی پر واپس نہ آنے کا اعلان کیا جب تک بی جے پی رہنما کے خلاف فیصلہ کُن کارروائی نہیں ہوتی۔
اوڈیشہ واقعے نے مودی کی نام نہاد گڈ گورننس کو بے نقاب کر دیا۔ مودی سرکار نے بھارت کو جمہوریت کے بجائے ہندو انتہا پسندی اور ریاستی دہشت گردی کا مرکز بنا دیا۔
مودی سرکار سیاسی غنڈوں کی سرپرستی کرکے قانون، انصاف اور انسانی حقوق کے قتلِ عام کی مرتکب ہے۔