2025-05-23@18:31:36 GMT
تلاش کی گنتی: 8
«ا وٹ ا ف سکول»:

پہلی مرتبہ 11لاکھ آئوٹ آف سکول بچوں کی انرولمنٹ : تعلیم کیلئے بہت ساکام کرنا چاہتی ہوں : مریم نواز
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مختصر مدت میں 11لاکھ آؤٹ آف سکول بچوں کی انرولمنٹ کا منفرد ریکارڈقائم کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو سکول ایجوکیشن کے موجود اور مجوزہ پراجیکٹس کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفننگ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں 11ہزار سے زائد سکولوں کی آؤٹ سورسنگ مکمل ہوگئی ہے۔ بچوں کی انرولمنٹ میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے وزیر تعلیم اور پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ٹیم کو 11لاکھ بچوں کی انرولمنٹ پر شاباش دی ہے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے سکول مینجمنٹ کونسل کو 10ارب روپے سے 90دن کے اندر ضروری سہولتوں...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2025ء) وزیر تعلیم رانا سکندر حیات اور سیکرٹری لٹریسی سید حیدر اقبال کی زیر صدارت محکمہ لٹریسی کا اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا ،جس میں اڈلٹ لٹریسی کادائرہ کار بڑھانے اور نان فارمل سکولوں کے ذریعے آئوٹ آف سکول بچوں کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے اقدامات پر مشاورت کی گئی۔(جاری ہے) وزیر تعلیم نے محکمہ لٹریسی کی کارکردگی کو سراہا اور اڈلٹ لٹریسی پر کام کا دائرہ کار بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نان فارمل سکولوں کے ذریعے لٹریسی ریٹ مزید بہتر کیا جا سکتا ہے اور آف سکول بچوں کی بڑھتی تعداد پر اڈلٹ لٹریسی کے ذریعے قابو پایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے...
کراچی: بلدیہ ٹاؤن پٹنی محلے میں موٹرسائیکل سوارنامعلوم مسلح ملزمان نے اسکول کے بچوں کولوٹ لیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع کیماڑی کےعلاقے بلدیہ ٹاؤن نمبر3 پٹنی محلے میں موٹرسائیکل سوارنامعلوم مسلح ملزمان نے اسکول کے بچوں کو لوٹ لیا،واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج پولیس کو موصول ہوگئی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کم عمرموٹرسائیکل سوارملزمان گلی میں آئے، اردگرد کا جائزہ لیا اورواپس مڑگئے، ملزمان نے اسکول کے بچوں سےکچھ فاصلے پرموٹرسائیکل روکی اور اسلحہ دکھا کر ان سے موبائل فون چھین لیا۔ اس بارے میں پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کو ڈھونڈ رہے ہیں متاثرہ اسکول کے بچوں نے پولیس سے...
ملزمان نے اسکول کے بچوں سے کچھ فاصلے پر موٹر سائیکل روکی اور اسلحہ دکھا کر اسکول کے بچوں سے موبائل فون چھین لیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے بلدیہ نمبر تین پٹنی محلہ میں اسکول کے بچوں کو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے لوٹ لیا۔ تفصیلات کے مطابق واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج پولیس کو موصول ہوگئی، جس میں دیکھا گیا کہ کم عمر موٹر سائیکل سوار ملزمان گلی میں آئے، ملزمان نے اردگرد کا جائزہ لیا اور واپس مڑ گئے۔ ملزمان نے اسکول کے بچوں سے کچھ فاصلے پر موٹر سائیکل روکی اور اسلحہ دکھا کر اسکول کے بچوں سے موبائل فون چھین لیا۔ پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کو ڈھونڈ رہے...
کراچی: کراچی میں ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ اسکولز سندھ نے بن قاسم کے نجی اسکول میں طالبہ کی والدہ پر تشدد کے واقعے کا نوٹس لے لیا، تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کردی گئی۔ کراچی کے علاقے بن قاسم میں واقع سندھی گوٹھ کے نجی اسکول میں 11 فروری کو طالبہ کی والدہ پر مبینہ طور پر تشدد کا واقعہ پیش آیا جس کے بعد ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ اسکولز سندھ نے اس کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کی ہدایت کر دی ہے۔ متاثرہ خاتون نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے بچوں کی تعلیم کے حوالے سے شکایت لے کر اسکول گئی تھی، جہاں ناظم اور مرد ٹیچر نے ان پر جسمانی تشدد کیا۔ خاتون کا...
پولینڈ سے تعلق رکھنے والی سیاح کولمبیا میں ایک خوفناک حادثے کا شکار ہوکر ہلاک ہوگئیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پولش سیاح کولمبیا کے معروف علاقے میں دوستوں کے ہمراہ پیرا گلائیڈنگ کے لیے آئی تھیں۔ 38 سالہ پولینا بِسکوپ کولمبیا کے شہر رولڈینیلو کے اوپر پیراگلائیڈنگ کر رہی تھیں جب پیراشوٹ ٹوٹ گیا اور وہ تیزی سے کھائی میں گر گئیں۔ جس وقت یہ حادثہ پیش آیا ان کا موبائل کیمرا کھلا ہوا تھا جس میں ویڈیو محفوظ ہوگئی۔ آخری لمحات میں وہ چیختی رہیں کہ میں نیچے گر رہی ہوں۔ تاہم ہزاروں فٹ کی بلندی پر فضا میں خاتون سیاح کی مدد کے لیے کوئی موجود نہیں تھا۔ وہ کھائی میں گر کر ہلاک ہوگئیں۔ ادھر ان کے دوستوں...
کراچی: بلدیہ ٹاؤن میں نوجوان سے موٹر سائیکل چھیننے کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ بلدیہ کالونی سیکٹر فائیو جے میں صبح سویرے لوٹ مار کے دوران ڈکیتوں نے بچے کو اسکول چھوڑنے کیلئے آنے والے نوجوان کو اسلحے کے زور پر لوٹ لیا۔ تین موٹر سائیکلوں پر سوار چار ڈکیت بے خوف ہوکر گلیوں میں گشت کرتے ہوئے آئے اور شہری سے قیمتی موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے۔ ملزمان مزاحمت پر شہری کو تشدد کا نشانہ بھی بناتے رہے، واردات اسکول کے طالب علموں کے سامنے ہوئی، پینٹ شرٹ پہنے تمام ملزمان ہیلمٹ لگائے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے انکی شناخت میں دشواری کا سامنا ہے۔