نان فارمل سکولوں کے ذریعے آئوٹ آف سکول بچوں کے چیلنج سے بہتر نمٹا جا سکتا ہے، رانا سکندر حیات
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2025ء) وزیر تعلیم رانا سکندر حیات اور سیکرٹری لٹریسی سید حیدر اقبال کی زیر صدارت محکمہ لٹریسی کا اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا ،جس میں اڈلٹ لٹریسی کادائرہ کار بڑھانے اور نان فارمل سکولوں کے ذریعے آئوٹ آف سکول بچوں کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے اقدامات پر مشاورت کی گئی۔
(جاری ہے)
وزیر تعلیم نے محکمہ لٹریسی کی کارکردگی کو سراہا اور اڈلٹ لٹریسی پر کام کا دائرہ کار بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نان فارمل سکولوں کے ذریعے لٹریسی ریٹ مزید بہتر کیا جا سکتا ہے اور آف سکول بچوں کی بڑھتی تعداد پر اڈلٹ لٹریسی کے ذریعے قابو پایا جا سکتا ہے۔
انہوں نے اڈلٹ لٹریسی پراجیکٹ کے ذریعے انرولمنٹ اور شرح تعلیم کی بہتری پر توجہ دینے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید کہا کہ وزیر اعلی پنجاب تعلیم کیلئے بہت مہربان اور بجٹ اور ریسورسز کی شارٹیج دور کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ وزیر تعلیم نے محکمہ لٹریسی کو ہدایت کی کہ بجٹ کی شارٹیج کے حوالے سے فوری آگاہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بیشتر نان فارمل سکولوں کو ٹیبز فراہم کر دئیے گئے ہیں جبکہ دیگر سکولوں میں بھی سہولیات بڑھانے پر توجہ دی جا رہی ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کے ذریعے
پڑھیں:
چیف جسٹس کا ملاقات کیلئے رابطہ، پکڑا جاؤنگا، اسلام آباد نہیں آ سکتا: عمر ایوب
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے عمر ایوب سے رابطہ کر کے ملنے کے لیے بلا لیا۔ عمر ایوب کو جمعے کو ملنے کیلئے بلا لیا۔ ذرائع نے بتایا کہ عمر ایوب نے چیف جسٹس سے اسلام آباد میں ملنے سے انکار کیا اور بتایا کہ اگر میں اسلام آباد آپ سے ملنے آیا تو واپس نہیں جا سکوں گا کیونکہ گرفتار کر لیا جائے گا۔ عمر ایوب کے انکار پر چیف جسٹس نے دوسرا آپشن پوچھا، جس پر عمر ایوب نے چیف جسٹس سے پشاور میں ملنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔ یاد رہے کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط لکھا تھا اور کہا کہ موجودہ عدالتی طرز عمل پاکستان کے جمہوری نظام کے لیے خطرہ ہے۔