خاتون پیراشوٹر سیاح ہزاروں فٹ بلندی سے گر کر ہلاک؛ ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
پولینڈ سے تعلق رکھنے والی سیاح کولمبیا میں ایک خوفناک حادثے کا شکار ہوکر ہلاک ہوگئیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پولش سیاح کولمبیا کے معروف علاقے میں دوستوں کے ہمراہ پیرا گلائیڈنگ کے لیے آئی تھیں۔
38 سالہ پولینا بِسکوپ کولمبیا کے شہر رولڈینیلو کے اوپر پیراگلائیڈنگ کر رہی تھیں جب پیراشوٹ ٹوٹ گیا اور وہ تیزی سے کھائی میں گر گئیں۔
جس وقت یہ حادثہ پیش آیا ان کا موبائل کیمرا کھلا ہوا تھا جس میں ویڈیو محفوظ ہوگئی۔ آخری لمحات میں وہ چیختی رہیں کہ میں نیچے گر رہی ہوں۔
تاہم ہزاروں فٹ کی بلندی پر فضا میں خاتون سیاح کی مدد کے لیے کوئی موجود نہیں تھا۔ وہ کھائی میں گر کر ہلاک ہوگئیں۔
ادھر ان کے دوستوں نے کافی دیر تک خاتون سیاح کو آتے نہ دیکھا تو ان کی تلاش شروع کی اور جب حقیقت کا پتا چلا تو کافی دیر ہوچکی تھی۔
امدادی ٹیم کو گہری کھائی میں خاتون سیاح کی زخموں سے چُور لاش مل گئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی ایک روسی کھلاڑی اسی علاقے میں پیرا گلائیڈنگ کرتے ہوئے جنگلات میں گر گئے تھے۔
خوش قسمتی سے وہ درختوں کے گھنے جھنڈ پر گرے جس سے ان کی جان تو بچ گئی لیکن وہ شدید زخمی ہوگئے تھے۔
گزشتہ برس مارچ میں بھی ایک 27 سالہ ڈینییلا بیریوس کوئنڈیو کے اوپر اڑتے ہوئے گلائیڈر کے شریک پائلٹ کی سیٹ سے پھسل کر گرنے سے ہلاک ہوگئی تھیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
صوابی: ٹک ٹاک پر غیراخلاقی ویڈیو وائرل کرنے والا لڑکا گرفتار
صوابی:پولیس نے ٹک ٹاک پر غیراخلاقی ویڈیو وائرل کرنے والا ملزم عرف مٹرو کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ضلعی پولیس صوابی نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر ایک غیر اخلاقی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک لڑکے کو غیراخلاقی فعل کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا اور اس واقعے پر عوامی سطح پر شدید غم و غصہ اور افسوس کا اظہار کیا گیا تھا۔
ایس ایچ او تھانہ کالوخان عبدالولی خان نے وائرل ویڈیو پر فوری ایکشن لیا اور پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم اصغر عرف مٹرو کینگ سکنہ بندو اوبہ کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان نے بتایا کہ ایسے غیر اخلاقی اور معاشرتی اقدار کے منافی اقدامات کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے۔
ڈسٹرکٹ پولیس افسر صوابی ضیا الدین احمد نے کہا کہ صوابی پولیس ایسے عناصر کو سختی سے کچلے گی جو معاشرتی اقدار، مذہبی اور انسانی اصولوں کے خلاف غیر اخلاقی حرکات میں ملوث ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ایسے افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں، ان کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
پولیس افسر نے کہا کہ عوام سے اپیل ہے کہ معاشرتی بگاڑ پیدا کرنے والوں کی نشان دہی کرکے پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔