لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مختصر مدت میں 11لاکھ آؤٹ آف سکول بچوں کی انرولمنٹ کا منفرد ریکارڈقائم کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو سکول ایجوکیشن کے موجود اور مجوزہ پراجیکٹس کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفننگ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں 11ہزار سے زائد سکولوں کی آؤٹ سورسنگ مکمل ہوگئی ہے۔ بچوں کی انرولمنٹ میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے وزیر تعلیم اور  پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ٹیم  کو 11لاکھ بچوں کی انرولمنٹ پر شاباش دی ہے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے سکول مینجمنٹ کونسل کو 10ارب روپے سے 90دن کے اندر ضروری سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ ساتھ ساتھ  ایک سال کے اندر تمام سکولوں میں درکار کلاس روم بنانے کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے سکولوں کی 580 بوسیدہ ترین اور 2770 خستہ عمارتوں کی تعمیر ومرمت کی ہدایت کی ہے۔ سرکاری سکولوں کے پانچ لاکھ بچوں کی انگلش ٹرینرز سے سپوکن انگلش ٹریننگ کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ سکول میل پروگرام کا دائرہ کار غذائی قلت کا شکار بچوں کے تناسب سے دیگر اضلاع اور تحصیلوں تک وسیع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ہر ضلع میں گرلز اور بوائز کے لئے نوازشریف سکول آف ایمیننس بنانے کی ہدایت کی۔ نوازشریف سکول آف ایمیننس میں آئی ٹی، سائنس لیب، لائبریری، ملٹی پرپز پلے گراؤنڈ، سمارٹ بورڈ اور دیگر جدید سہولتیں میسر ہوں گی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ پانچ سال میں 1750 سکولوں کی اپ گریڈیشن کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ اگلے مالی سال میں 250سکولوں کی اپ گریڈیشن ہوگی۔ پنجاب کی 10تحصیلوں میں 300 ٹیک- ایڈ سکول بنیں گے۔ بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ آؤٹ سورس ہونے والے سکولوں میں 195کلاس روم، 397کمروں کی چھتوں کی تعمیر و مرمت ہوگئی۔ آؤٹ سورس ہونے والے سکولوں میں 254538 مربع فٹ چاردیواری تعمیر کی گئی۔ آؤٹ سورس سکولوں میں 414 ٹوائلٹ اور 1543 واٹر ٹینک کی تعمیرمکمل ہوگئی ہے۔  9ڈویژن میں نوازشریف سنٹرآف ایکسی لینس ارلی چائلڈ ایجوکیشن سنٹر کے پراجیکٹ کا جائزہ لیا گیا۔ 4327سکولوں میں باؤنڈری وال، 4066 ٹوائلٹ،8488فرنیچر اور 100 واٹر فلٹریشن پلانٹ کا پراجیکٹ پیش کیا گیا۔ پنجاب کے سکولوں میں ایس ایم سی ماڈل پر STEM لیب بنیں گی۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ بچوں کی تعلیم کے لئے بہت سا کام کرنا چاہتی ہوں۔ ہر سکول میں ٹوائلٹ سمیت ہر دیگر سہولتیں ناگزیر ہیں۔ سکولوں میں سولر سسٹم کی تنصیب کے لئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فائر فائٹرز ڈے پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ آگ اور خطرات کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہونے والے بہادر اور جانثار فائر فائٹرز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ آزمائش کی ہر گھڑی میں جہاں سب پیچھے ہٹتے ہیں، وہیں یہ محافظ آگ میں کود کر انسانیت کی خدمت کا عہد نبھاتے ہیں۔  وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے معروف فلم رائٹر کمال پاشا کے انتقال پر افسوس‘ سوگواران سے ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: مریم نوازشریف نے بچوں کی انرولمنٹ کی ہدایت کی سکولوں میں سکولوں کی مریم نواز کیا گیا ف سکول

پڑھیں:

ماحول دوست ٹرانسپورٹ کی طرف قدم، مریم نواز کا وزیرآباد میں الیکٹرک بس سروس کا افتتاح

وزیرآباد:   وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے وزیرآباد کے لئے الیکٹرک بس پراجیکٹ کا آغاز کر دیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف گکھڑ منڈی بس سٹاپ سے ای بس پر سوار ہوئیں، مریم نواز شریف نے بس سٹاپ سے ای بس پر سفر کیا۔مریم نواز شریف کا خیر مقدم کرنے کے لئے الیکٹرک بس کے روٹ پر عوام کا بہت بڑا ہجوم تھا. الیکٹرک بس کے تمام راستے میں عوام پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے رہے۔عوام وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی تصاویر لے کر راستے میں کھڑے تھے. مریم نواز شریف نے الیکٹرک بس کا باقاعدہ افتتاح کیا. وزیراعلیٰ پنجاب کو وزیر آباد الیکٹرک بس پراجیکٹ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وزیرآباد میں 15 ماحول دوست الیکٹرک بسیں شہر کے مختلف مضافاتی روٹس پر چلائی جائیں گی. الیکٹرک بس میں مسافروں کے کے لئے وائی فائی اور ہر سیٹ پر موبائل چارجنگ پورٹ بھی میسر ہے۔ماحول دوست الیکٹرک بسیں مکمل طور پر ایئر کنڈیشنز اور آرام دہ ہیں.الیکٹرک بس میں خواتین کے تحفظ اور سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے الگ کمپارٹمنٹ مختص کئے گئے ہیں۔خواتین کو ہراساں کرنے واقعات کے سدباب کے لئے سی سی ٹی وی کیمرے بھی الیکٹرک بس میں نصب ہیں۔الیکٹرک بسیں وزیرآباد تا علی پور چٹھہ اور وزیرآباد تا شیخوپورموڑ کے روٹس پر چلائی جائیں گی.وزیرآباد میں الیکٹرک بسوں کے لئے تین خصوصی چارجنگ سٹیشن بھی قائم کئے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ویمن فٹبال ٹیم پہلی مرتبہ بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لینے کیلئے تیار
  • سرگودھا : الیکٹرک بس سروس کا آغاز، مریم نواز کا عوام کیلئے مفت سفری سہولت کا اعلان
  • بروقت انتظامات نہ ہوتے تو سیلاب سے بڑی تباہی ہوتی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
  • اگلے ماہ نوازشریف سرگودھا میں کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ کاافتتاح کریں،مریم نواز 
  • وزیراعلی پنجاب مریم نواز جنوبی پنجاب کے ایم پی ایز سے کیوں ناراض ہیں؟
  • مریم نواز شریف نے وزیر آباد کے لئے الیکٹرک بس پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا
  • ماحول دوست ٹرانسپورٹ کی طرف قدم، مریم نواز کا وزیرآباد میں الیکٹرک بس سروس کا افتتاح
  • وزیرآباد میں پہلی بار الیکٹرک بس سروس کا آغاز،گوجرانوالہ میٹروبس منصوبہ جلد شروع ہوگا،مریم نواز
  • نبیل گبول کی سیلاب متاثرین کی مدد کرنے پر وزیراعلیٰ مریم نواز کی تعریف
  • ویٹ پالیسی پر صوبوں سے مشاورت شروع، اوزون بچانا انسانیت کا فریضہ: مریم نواز