چینی سرمایہ کاروں کی ملاقات، پنجاب کو کاروباری سرگرمیوں کیلئے پُرکشش مقام بنا دیا: شافع حسین
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
لاہور (کامرس رپورٹر) چین کے سرمایہ کاروں نے پنجاب میں سولر انرجی، ای وی سیکٹر، فارماسیوٹیکل اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کا عندیہ دیا ہے۔ اس امر کا اظہار صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین سے چین کی متعدد سرمایہ کار کمپنیوں کے حکام نے ڈیفنس میں ملاقات میں کیا ہے۔ جس میں پنجاب کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع پر بات چیت ہوئی۔ صوبائی وزیر تجارت چودھری شافع حسین کو آگاہ کیا گیا کہ چین کی سرمایہ کار کمپنیاں پہلے مرحلے میں اسمبلنگ، دوسرے میں مینوفیکچرنگ پلانٹ لگائیں گی اور تیسرے مرحلے میں ٹیکنالوجی ٹرانسفر کریں گی۔ شافع حسین نے چین کے سرمایہ کاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کو مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے کاروباری سرگرمیوں کا پرکششِ مقام بنا دیا ہے۔ گزشتہ ایک سال میں 200 سے زائد غیر ملکی سرمایہ کار کمپنیوں سے مل چکا ہوں۔ متعدد سرمایہ کار کمپنیوں نے پنجاب کے مختلف سیکٹر میں سرمایہ کاری پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چین کی وی وو موبائل فون کمپنی نے انڈسٹریل اسٹیٹ فیصل آباد میں مینوفیکچرنگ پلانٹ کی تعمیر شروع کر دی ہے اور یہ پلانٹ 2سال میں پیداوار شروع کر دے گا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سرمایہ کاروں سرمایہ کار شافع حسین
پڑھیں:
چین ہمیشہ پاکستان کی حمایت کرے گا، چینی سفیر کی صدر زرداری سے ملاقات
پاکستان میں چین کے سفیر چیانگ زئے ڈونگ نے پاکستان کے درمیان پائیدار اور آزمودہ دوستی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک ’آہنی برادر‘ ہیں جو ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیتے ہیں۔ چین جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے حصول کے لیے ہمیشہ پاکستان کی حمایت کرے گا۔
ایوانِ صدر پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق، پاکستان میں چین کے سفیر چیانگ زئے ڈونگ نے ایوانِ صدر میں صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، خاص طور پر پہلگام واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ صورتحال پر گفتگو کی گئی۔
مزید پڑھیں: پاکستانی گدھے چائنا بھیجے جائیں گے، مگر کیوں اور کیسے؟
صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھارتی حکومت کے حالیہ غیر ذمہ دارانہ اور جارحانہ بیانات پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے اقدامات سے علاقائی امن و استحکام کو خطرہ لاحق ہے۔
چینی سفیر نے چین اور پاکستان کے درمیان پائیدار اور آزمودہ دوستی کا اعادہ کیا اور کہا کہ دونوں ممالک ’آہنی برادر‘ ہیں جو ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیتے ہیں۔ انہوں نے صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے پاکستان کے نقطہ نظر کو چین کے ساتھ شیئر کیا۔ چینی سفیر نے مزید کہا کہ چین جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے حصول کے لیے ہمیشہ پاکستان کی حمایت کرے گا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے اس موقع پر چینی حکومت کی مسلسل حمایت کو سراہا اور کہا کہ پاکستان مشکل وقت میں چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایوان صدر بھارت پاکستان پہلگام چین کے سفیر ٓصف زرداری