روٹس اسکول سسٹم کا کرکٹ کے فروغ کے لیے جامع منصوبہ ، تربیتی کیمپس اور ٹورنامنٹس کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 13th, September 2025 GMT
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)روٹس اسکول سسٹم نے اسکول کی سطح پر کرکٹ کے فروغ کے لیے ایک جامع منصوبے کا آغاز کر دیا ہے جس کے تحت تربیتی کیمپس اور بڑے ٹورنامنٹس منعقد کیے جائیں گے۔ اس منصوبے کا مقصد طلبہ و طالبات کو کھیلوں میں بھرپور شرکت کے مواقع فراہم کرنا اور کرکٹ کے میدان میں نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانا ہے۔ ہیڈ کوچ روٹس اسکول سسٹم ظہور بھٹی نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ادارہ گراس روٹ لیول پر کھلاڑیوں کو سامنے لانے کے لیے عملی اقدامات کر رہا ہے۔ اس سلسلے میں تمام کلاسز کے بچوں اور بچیوں کے ٹرائلز مکمل ہو چکے ہیں جن میں کئی باصلاحیت کھلاڑی سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا اب تربیتی کیمپس کا آغاز کیا جا رہا ہے جہاں نوجوان کھلاڑیوں کو عالمی معیار کی کوچنگ فراہم کی جائے گی۔ ظہور بھٹی نے کہا کہ کیمپ کے دوران کھلاڑیوں کی بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کے ساتھ ساتھ فٹنس پر بھی خصوصی توجہ دی جائے گی تاکہ یہ نوجوان مستقبل میں قومی اور بین الاقوامی سطح پر ملک کی نمائندگی کے قابل ہو سکیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ روزانہ پریکٹس سیشنز کے ذریعے کھلاڑیوں کی مہارتوں میں بہتری لائی جائے گی۔ ہیڈ کوچ نے اس موقع پر پرنسپل رفعت مشتاق کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ذاتی دلچسپی اور کوششوں سے اسکول کرکٹ کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں۔ ان کے مطابق روٹس اسکول سسٹم کے تمام کیمپس کھیلوں کے میدان اور دیگر سہولیات سے آراستہ ہیں جس سے طلبہ کو کھیل کے بہترین مواقع میسر ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تربیتی کیمپس کے اختتام پر حتمی ٹیموں کا انتخاب کیا جائے گا اور بعد ازاں لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے علیحدہ علیحدہ ٹورنامنٹس منعقد ہوں گے۔ ان مقابلوں سے نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں منوانے کا سنہری موقع ملے گا اور اسکولوں کے درمیان صحت مند مقابلے کی فضا بھی قائم ہو گی۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: روٹس اسکول سسٹم تربیتی کیمپس کرکٹ کے کے لیے
پڑھیں:
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں انقلابی قدم، چائے کا وقفہ کھانے سے پہلے، نیا شیڈول متعارف
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار کھانے کے وقفے سے قبل چائے کا وقفہ دیا جائے گا، جسے ایک غیر معمولی اور تاریخی فیصلہ قرار دیا جا رہا ہے۔
بھارتی اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان 22 نومبر کو گوہاٹی میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں اس نئی ترتیب کو آزمایا جائے گا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ مشرقی بھارتی خطے میں سورج کے جلد طلوع اور غروب ہونے کی وجہ سے کیا گیا ہے، جہاں گوہاٹی میں سورج دیگر بھارتی شہروں کی نسبت پہلے نکلتا اور غروب ہوتا ہے۔
اس تبدیلی کا مقصد یہ ہے کہ دن کے 90 اوورز قدرتی روشنی میں مکمل کیے جا سکیں۔
نئے شیڈول کے مطابق میچ کا آغاز صبح 9 بجے ہوگا، جو کہ روایتی وقت 9:30 سے 30 منٹ پہلے ہوگا۔
پہلا سیشن 9 سے 11 بجے تک جاری رہے گا، اس کے بعد 11 سے 11:20 تک چائے کا وقفہ دیا جائے گا۔
دوسرا سیشن 11:20 سے 1:20 تک جاری رہے گا، اور پھر 2 بجے تک کھانے کا وقفہ ہوگا۔ تیسرا سیشن 2 سے 4 بجے تک ہوگا، جس کے بعد کھیل غروبِ آفتاب سے قبل مکمل کر لیا جائے گا۔
یہ فیصلہ بھارتی اور جنوبی افریقا کرکٹ بورڈ کی باہمی رضامندی سے کیا گیا ہے، جس کا مقصد گوہاٹی کے مخصوص موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے کھیل کی بہتر پیش رفت کو یقینی بنانا ہے۔