وزیراعظم شہباز شریف کا ایرانی صدر کی دعوت پر دورہ ایران آئندہ ہفتے متوقع
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے ایران کا دورہ کریں گے۔ وزیراعظم کے دورہ ایران کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوچکی ہیں، شہباز شریف ایرانی صدر کی دعوت پر ایران کے سرکاری دورے پر جائیں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے حالیہ دورہ پاکستان میں ایرانی صدر کی طرف سے دعوت دی تھی، وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی ایران جائے گا، وزیراعظم کی ایران کے سپریم رہنما سید علی خامنہ ای سے بھی ملاقات ہوگی۔ ایرانی قیادت کو حالیہ پاک بھارت کشیدگی اور بعد کی صورتحال پر پاکستان کا مؤقف بتایا جائے گا، ایرانی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان اور مصالحانہ کوششوں پر بھی شکریہ ادا کیا جائے گا۔ اس موقع پر عالمی و علاقائی امن و سلامتی، پاک ایران تعلقات اور باہمی تعاون میں استحکام پر تبادلہ خیال ہوگا۔ سیکیورٹی، تجارتی امور، سرحدی انتظام پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا، ایرانی قیادت وزیراعظم پاکستان کو امریکا اور ایران کے جوہری مذاکرات پر اعتماد میں لے گی۔ وزیراعظم کا آئندہ ہفتے ترکیے اور آذربائیجان کا دورہ بھی شیڈول کیا جارہا ہے، وزیراعظم ترک اور آذربائیجان کی قیادت کی بھرپور حمایت پر شکریہ ادا کریں گے۔ وزیراعظم ترکیے اور آذربائیجان کی قیادتوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: شہباز شریف جائے گا
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف کوئٹہ پہنچ گئے، امن و امان سے متعلق اہم اجلاس متوقع
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ پہنچ گئے ہیں، جہاں امان و امان سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس متوقع ہے۔
وزیراعظم کے ہمراہ وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ بھی موجود ہیں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کابینہ اراکین کے ہمراہ وزیراعظم اور وفاقی وزرا کا استقبال کیا۔
وزیراعظم کی آمد خضدار واقعے کے تناظر میں انتہائی اہم ہے، شہباز شریف اہم ملاقاتوں اور بریفنگز میں شرکت کریں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بلوچستان سرفراز بگٹی شہباز شریف کوئٹہ پہنچ گئے وزیراعظم پاکستان وی نیوز