کراچی: ڈاکو سیکیورٹی گارڈ کو گولی مار کر 25 لاکھ روپے لوٹ کر فرار
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
—فائل فوٹو
کراچی کے علاقے کورنگی میں گزشتہ روز ڈاکوؤں نے پولٹری کا کاروبار کرنے والے شہری سے 25 لاکھ روپے لوٹ لیے۔
پولیس کے مطابق گزشتہ روزپولٹری کا کاروبار کرنے والا شہری بینک میں رقم جمع کرانے کے لیے نکلا تھا، کورنگی نمبر 6 میں بڑے ہتھیاروں سے لیس ڈاکوؤں نے گاڑی پر فائرنگ کی جس سے کار میں موجود سیکیورٹی گارڈ زخمی ہو گیا۔
کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں کمپنی کے سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے ملازم زخمی ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان 25 لاکھ روپے چھین کر فرار ہو گئے جبکہ سیکیورٹی گارڈ سر میں گولی لگنے سے بری طرح زخمی ہو گیا جو دورانِ علاج چل بسا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی، تھانے میں طلبہ کی توڑ پھوڑ، فائرنگ سے 4 زخمی
فائل فوٹوکراچی کے ڈیفنس تھانے میں قانون کے طلبہ نے توڑ پھوڑ اور پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 2 طلبہ کو اہلکاروں نے تلاشی کے لیے روکا جس پر تلخ کلامی ہوئی، وکلاء کاالزام ہے کہ طلبہ کی تھانے میں تذلیل کی گئی اور ان پر تشدد کیا گیا۔
طلبہ کی جانب سے ایف آئی آر کی درخواست پر تلخ کلامی ہوگئی، اس دوران پولیس کی فائرنگ سے 4 طلبہ زخمی ہوگئے۔
زخمی طلبہ کو اسپتال منتقل کردیا گیا، وکلاء نے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔