کراچی: ڈاکو تاجر سے 58 لاکھ روپے لوٹ کر فرار
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
— اسکرین گریب
کراچی کے علاقے صدر میں موبائل فون مارکیٹ کے باہر تاجر سے 58 لاکھ روپے لوٹ لیے گئے۔
صدر موبائل مارکیٹ کے پاس تاجر سے ہونے والی ڈکیتی کا مقدمہ پریڈی تھانے میں درج کر لیا گیا۔
مدعی کے بیان کے مطابق بینک سے رقم نکلوا کر دکان جارہا تھا کہ ملزمان تعاقب کرتے ہوئے پہنچے اور 58 لاکھ روپے لوٹ کرلے گئے۔
مدعی کے مطابق واردات 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ملزمان نے کی اور گارڈن کی طرف فرار ہونے۔
کراچی کے علاقے کے ڈی اے اسکیم سے ایک گھر سے 3 خواتین 98 لاکھ روپے مالیت کے زیورات لوٹ کر فرار ہوگئیں۔
کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر محمد رضوان عرفان کا وزیراعلیٰ، وزیر داخلہ، آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی کراچی سے مطالبہ ہے کہ لاء اینڈ آرڈر کی بگڑتی ہوئی صورتِ حال کا سخت نوٹس لیا جائے۔
ان کا کہنا ہے کہ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے، تاجروں سے ڈکیتی کی بڑھتی وارداتیں سخت تشویش کا باعث ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بینک سے رقم لانے والے کئی ڈیلرز لوٹے جاچکے ہیں، جبکہ ملزمان گرفتار نہیں کیے جاسکے۔ کروڑوں روپے ٹیکس دینے والی مارکیٹوں میں پولیس کی نفری انتہائی کم ہے۔
رضوان عرفان نے کہا کہ پولیس کی عدم دلچسپی کے سبب کاروباری مراکز جرائم پیشہ عناصر کی جنت بن گئے ہیں۔ الیکٹرونکس اور موبائل مارکیٹوں کو فوری موثر تحفظ دیا جائے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی؛ گینگ وار سربراہ عزیر بلوچ کے خلاف 2 مقدمات کا فیصلہ مؤخر
کراچی:جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے غیر قانونی اسلحہ کی برآمدگی اور سہولت کاری کے گینگ وار کے سربراہ عزیر بلوچ کو ملزمان کو سہولت فراہم کرنے کے 2 مقدمات کا فیصلہ موخر کردیا۔
ملزم عزیر بلوچ کے خلاف مقدمات کا فیصلہ اس ماہ کے آخر میں سنایا جائے گا۔
پولیس کے مطابق ملزمان شمس الدین اور عبد الغفار بگٹی نے اقبالی بیان میں کہا تھا کہ عزیر بلوچ اور نور محمد عرف بابا لاڈلہ نے اسلحہ کی ترسیل میں سہولت فراہم کی۔ ملزم کے بیان پر عزیر بلوچ کیخلاف دفعہ 109 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ملزم سے بارود اور گولیاں برآمد کی گئیں تھی۔ ملزمان کیخلاف تھانہ سی آئی ڈی میں 2012 میں درج کیا گیا تھا۔