Jang News:
2025-06-05@20:43:14 GMT

کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر زلزلہ

اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT

کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر زلزلہ

فائل فوٹو

کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

قائد آباد، شاہ لطیف اور بھینس کالونی سمیت مختلف علاقوں میں زلزلہ آیا، جس کی شدت 3.1 اور گہرائی 80 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز ملیر سے 10 کلو میٹر دور مشرق میں تھا۔

علاقہ مکینوں کا بتانا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے شدید نوعیت کے تھے، زلزلے کے باعث کسی قسم کی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

واضح رہے کہ کراچی میں اتوار سے وقفے وقفے سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جارہے ہیں، اب تک تقریباً 22 بار شہر میں زلزلہ آیا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: زلزلے کے

پڑھیں:

کراچی میں اتوار سے اب تک 18 بار زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا

—فائل فوٹو

کراچی میں ایک بارپھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق گزشتہ رات زلزلے کا پہلا جھٹکا رات 12 بجے محسوس ہوا۔

زلزلے کی شدت 2.6 اور گہرائی 40 کلو میٹر تھی، زلزلے کا مرکز ملیر کے شمال مشرق میں تھا۔

زلزلے کے باعث ملیر جیل کے بیرکس کی دیواروں میں دراڑ، 300 قیدی فرار

کراچی زلزلے کے باعث ملیر جیل کی دیواروں میں دراڑ، 300...

زلزلہ پیما مرکز کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات 12 بج کر 23 منٹ پر زلزلے کا دوسرا جھٹکا ریکارڈ ہوا، جس کی شدت 2.8 اور گہرائی 40 کلومیٹر تھی، اس کا مرکز ملیر کے شمال مشرق کے قریب تھا۔

صبح 6 بج کر 42 منٹ پر زلزلے کا تیسرا جھٹکا محسوس کیا گیا، تیسرے زلزلے کے شدت 3.2 اور گہرائی 11 کلومیٹر تھی، جس کامرکز کورنگی کے جنوب مغرب 29 کلومیٹر کے قریب تھا۔

زلزلے کا چوتھا جھٹکا 9 بج کر 57منٹ پر محسوس کیا گیا، جس کی گہرائی 40 کلو میٹر تھی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز ملیر سے 15 کلومیٹر دور کا شمال مشرق تھا، جس کی شدت 2.8 ریکارڈ کی گئی۔

کراچی میں اتوار کی شام سے اب تک زلزلے کا 18واں جھٹکا محسوس کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں پھر زلزلے کے جھٹکے
  • کراچی : ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے
  • کراچی میں رات گئے مزید 3 زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے
  • کراچی میں بڑے زلزلے کی پیشگوئی، شدت کیا ہوگی؟
  • کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے
  • کراچی کے مختلف علاقوں میں دوبارہ زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں‌ خوف و ہراس
  • کراچی، زلزلوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، مختلف علاقوں میں ایک بار پھر زمین لرز اٹھی، شہری خوف زدہ
  • کراچی میں اتوار سے اب تک 18 بار زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا
  • کراچی میں رات 12بج کر 53 منٹ پر پھر زلزلہ