پولیس اہلکار اسلام آباد ائیرپورٹ کے راستوں پر مسافروں کو لوٹنے لگے
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے راستوں پر راولپنڈی پولیس اہلکارائیرپورٹ جانے والے مسافروں کو لوٹنے لگے پولیس عملے نےمسافروں و چھوڑنے کے آنے والوں سے موبائل فون و نقدی سمیت میٹھا حلوہ تک نہ چھوڑا سینئر پولیس افسران کی مداخلت پر اے ایس آئی عاطف سمیت دیگر اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا دونوں اہلکاروں کو گرفتار کرلیاگیا۔
رپورٹ کے مطابق تھانہ دھمیال پولیس سے رجوع کرتے ہوئے ابیٹ آباد سے تعلق رکھنے والے شہری زبیع اللّٰہ نے موقف اختیار کیا کہ ڈرائیور یعقوب مہمانوں کو دبئی جانے کے خاطر چھوڑنے ائیرپورٹ جارہے تھے کہ ٹھلیاں کے مقام پر پولیس کے اے ایس آئی عاطف، کانسٹیںل زبیر وغیرہ نے روکا۔
ڈرائیور یعقوب اور مہمانوں کی تلاشی لیکر پولیس نے قیمتی موبائل فون اور دو پیکٹ ملتانی حلوے کے لے لیے، پھر سب کو ہتھکڑیاں لگا کر جنگل میں لے گیے اور رہائی کے لیے 2 لاکھ روپے طلب کیے اوردھمکیاں دیں۔
ڈرائیور یعقوب نے بیس ہزار روپے نقد دییے جب کہ پچاس ہزار روپے ایئرپورٹ کے اے ٹی ایم سے نکال کر اے ایس آئی عاطف کو دیے۔
ائیرپورٹ پر عاطف اے ایس آئی رقم نکوانے کے دوران مہمان کے ساتھ اے ٹی ایم کے اندر بھی گیا، پولیس عملے نے ڈرائیور یعقوب کو ایک کمرے میں محبوس رکھا جہاں زبیر کانسٹیبل اس پر پہرہ دیتا رہا۔
پولیس عملے نے اس دوران بھی ایک موبایل فون کے لیا اور مہمانوں کو چھوڑ دیا جو دبئی روانہ ہوگئے۔
2 مئی کو ان کی تصویر لینے آیا تو اہلکاروں نے جھگڑا کرکے کپڑے پھاڑ دیے، بھاگ کر جان بچائی لیکن ڈرائیورز کو وہیں رکھا گیا۔
میں نے ون فائیو پر کال کی تو پولیس آگئی پولیس کے آنے پر پولیس نے مذکورہ پولیس اہلکاروں سے میرے نمبر پر 16 ہزار روپے ایزی پیسہ کے زریعے بیجھوائے۔
پولیس کی ان جیسی کالی بھیڑوں کی وجہ سے محکمہ پولیس بدنام ہورہا ہے، کارروائی کی جائے۔
پولیس نے تھانہ دھمیال کے اے ایس آئی عاطف ،کانسٹیبل زبیر سمیت دیگر اہلکاروں کے خلاف سرقہ بلجںر کی دفعہ 382، حبس بیجا میں رکھنے کی دفعہ 342 ت پ اور پولیس آرڈر کے تحت درج کرلیا۔
پولیس حکام کا کہنا تھا کہ اے ایس آئی عاطف اور کانسٹیبل زبیر کو گرفتار کرلیا گیا ہے، تیسرے ملزم کہ تلاش جاری ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اے ایس آئی عاطف ڈرائیور یعقوب
پڑھیں:
پولیس ہنی ٹریپ: غیر ملکی شہری خاتون سے تفتیش میں مزید پیش رفت
صدر بیرونی پولیس کی ہنی ٹریپ کے ذریعے شہریوں کو لوٹنے کے معاملے میں غیر ملکی شہریت کی حامل خاتون مرینہ خان گینگ سے تفتیش میں مزید پیش رفت ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ملزمان سے مزید 5 لاکھ 33 ہزار روپے برآمد کرلیے گئے، گینگ سے قبل ازیں 2 لاکھ 50 ہزار روپے اور اسلحہ برآمد کیا جا چکا ہے۔
گرفتار گینگ میں سرغنہ مرینہ خان پاکستانی نژاد (مشرقی افریقن) ملاوی اسکا شوہر بلال اور دیگر ارکان میں فاروق، طیب، کامران، اور عبدالجبار شامل ہیں۔
مرینہ خان سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شہریوں سے رابطہ کر کے ملاقات کے لیے بلاتی تھی اور پھر گینگ ممبران اسلحہ کی نوک پر اس سے رقم اور قیمتی اشیاء چھین لیتے۔
ایس پی صدر نے کہا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جاۓ گی، شہریوں کو بلیک میل کر کے لوٹنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔