بھارتی ویمن کرکٹر کی دوست گھر سے لاکھوں روپے لوٹ کر لے اُڑی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
بھارت کی ویمن کرکٹر اور یو پی پولیس کی ڈی ایس پی دپتی شرما کی قریبی دوست نے لاکھوں کا چونا لگادیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی خاتون کرکٹر کے فلیٹ سے قریبی دوست نے 25 لاکھ کی بڑی رقم چرائی، جو سی سی ٹی وی میں ریکارڈ ہوگیا۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ آروشی اپنی دوست دیپتی شرما کے فلیٹ پر پہنچی اور وہاں سے زیورات، نقدی اور غیر ملکی کرنسی چرالی، جس کی شکایت کرکٹر کے بھائی نے پولیس کو کروائی۔
مزید پڑھیں: "جنگی میدان میں شکست؛ پاک بھارت ٹیمیں اب ایک گروپ میں نہیں ہونگی"
دپتی کے بھائی سمیت شرما نے پولیس کو بتایا کہ اس کی بہن کہرائی کے قریب فلیٹ ہے اور دہلی کی رہنے والی آروشی گوئل سے قریبی دوستی ہے، جو ان کے ساتھ جونیئر ٹیم میں کھیل چکی ہیں۔
آروشی فی الحال آگرہ کینٹ ریلوے اسٹیشن پر جونیئر کلرک کے طور پر تعینات ہے۔
مزید پڑھیں: شبمن سے بریک اَپ کرنیوالی سارہ کو بالی ووڈ اداکار نے چھوڑ دیا
ان کی دوستی کے باعث آروشی، اس کی ماں اور والد نے تقریباً 25 لاکھ روپے لیے تھے لیکن جب بھی بہن دیپتی شرما پیسوں کا مطالبہ کرتی تو آروشی بہانہ بنادیتی تھی، بعدازاں آروشی اور اس کے خاندان والے نہ صرف بدتمیزی کررہے تھے بلکہ پیسے واپس لوٹانے سے بھی صاف انکار کردیا تھا۔
مزید پڑھیں: شبمن سے بریک اَپ؛ سارہ کو نیا سہارا مل گیا، مگر کون؟
سمیت شرما نے بتایا کہ بہن دیپتی نے آروشی کو اپنے فلیٹ میں آنے سے منع کردیا تھا، یہ 22 اپریل 2025 کا واقعہ ہے۔ جب آروشی چوری چُھپے فلیٹ پر آئی اور ڈھائی ہزار ڈالر، طلائی زیورات اور نقد رقم چرالی، یہ پورا واقعہ سی سی ٹی وی میں قید ہوگیا جبکہ اس وقت دیپتی کرکٹ مصرفیات کے سبب وقت بیرون ملک میں تھی۔
سی سی ٹی وی چیک کیا گیا تو اس بات کی تصدیق ہوئی کہ آروشی پہلے آئی تھی اور اسی نے رقم چرائی، صدر پولیس کا کہنا ہے کہ معاملہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
منشیات کے استعمال پر نیدرلینڈز کے کرکٹر پر پابندی عائد
دبئی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے منشیات کے استعمال پر نیدرلینڈز کے کرکٹر ویویان کنگما پر پابندی عائد کردی۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نیدرلینڈ کے فاسٹ بولر ویویان کنگما کو منشیات کے استعمال کے حوالے سے ٹیسٹ مثبت آنے پر 3 ماہ کے لیے پابندی عائد کردی ہے۔
اعلامیے میں کہاگیا ہے کہ نیدرلینڈز کے فاسٹ بولر ویویان کنگما پر تین ماہ کی پابندی آئی سی سی اینٹی ڈوپنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر عائد کی گئی ہے۔
آئی سی سی نے کہ اہے کہ 30 سالہ بولر کا ڈوپنگ ٹیسٹ 12 مئی کو متحدہ عرب امارات کے خلاف ورلڈ کپ لیگ 2 کے ون ڈے میچ کے بعد کیا گیا تھا اور ان کے نمونوں میں بینزولیکوگونین کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ویویان کنگما نے جرم کا اعتراف کیا ہے اور منشیات کا استعمال مقابلے کے بعد استعمال کیا تھا۔
آئی سی سی نے بتایا کہ نیدرلینڈز کے بولر پر پابندی کا اطلاق 15 اگست 2025 سے ہوگا اور اس سزا میں ایک ماہ کی کمی جاسکتی ہے اگر وہ ثابت کرپائے کہ انہوں نے اس حوالے سے منظور شدہ پروگرام کامیابی سے مکمل کرلیا ہے۔
آئی سی سی نے اینٹی ڈوپنگ کوڈ کے تحت ویویان کنگما کا 12 مئی کو متحدہ عرب امارات کے خلاف ایک روزہ میچ اور اس کے بعد کھیلے گئے میچوں کے ریکارڈ منسوخ کردیے گئے ہیں۔