کراچی:

نیو کراچی پولیس نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب سیکٹر 11/D، سیون ڈے چرچ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق، زخمی ڈاکو کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں: لیاری میں مبینہ پولیس مقابلہ، خطرناک گروپ کا اہم کارندہ گرفتار

گرفتار ملزم کی شناخت 32 سالہ محمد شبیر ولد گلزار احمد کے طور پر ہوئی ہے، جب کہ اس کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، جس کی تلاش جاری ہے۔

پولیس نے گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک پستول بمعہ گولیاں، دو موبائل فونز، نقد رقم اور ایک موٹرسائیکل برآمد کی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

جے ڈی سی سربراہ کی گاڑی کی ٹکر سے 2 نوجوان شدید زخمی‘ڈرائیور گرفتار

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شارع پاکستان، انچولی کے قریب ایک تیز رفتار سیاہ ریوو گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل پر سوار 2 نوجوان شدید زخمی ہو گئے‘ ڈرائیور عرب رضا کوگرفتارکرلیاگیا۔یہ گاڑی معروف فلاحی تنظیم جے ڈی سی کے سربراہ سید ظفر عباس کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔ حادثے کے بعد ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہو گیا، تاہم پولیس نے نمبر پلیٹ اور دیگر شواہد کی بنیاد پر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔اتوار اور پیر کی درمیانی شب، سمن آباد تھانے کی حدود میں شارع پاکستان، انچولی کے قریب پیش آنے والے اس حادثے میں 18 سے 19 سال کی عمر کے دو نوجوان، عبدالاحد ولد محمد حنیف اور حنیف ولد ابراہیم، شدید زخمی ہوئے۔ یہ دونوں نوجوان آپس میں کزن اور عزیز آباد، محمدی کالونی کے رہائشی ہیں۔ حادثے کے فوری بعد ریوو گاڑی کی نمبر پلیٹ (ایل ایچ 0110) موقع پر گر گئی جسے شہریوں نے اٹھا لیا۔

متعلقہ مضامین

  • مظفرگڑھ: علی پور میں ڈکیتی کی بڑی واردات، ڈاکو کروڑوں روپے مالیت کی درجنوں بھینسیں لیکر فرار
  • ہری پور: سوتیلی ماں نے 8 سالہ بچے کو مبینہ تشدد کے بعد سر پر ڈنڈے مار کر قتل کردیا
  • قومی ادارہ امراض قلب کراچی میں 40 ارب کی مبینہ کرپشن کا انکشاف
  • جے ڈی سی سربراہ کی گاڑی کی ٹکر سے 2 نوجوان شدید زخمی‘ڈرائیور گرفتار
  • کراچی، پولیس اور ڈاکوؤں میں مقابلے، 3 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • کراچی: قومی امراض قلب اسپتال میں 40 ارب کی مبینہ کرپشن سامنے آ گئی
  • کراچی: لوٹ مار کے دوران ڈاکو اپنے ساتھی کی فائرنگ سے زخمی
  • کراچی: سہراب گوٹھ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان زخمی
  • اترپردیش، عاشورہ کے جلوس میں رہبر معظم کی حمایت پر کشیدگی، 16 عزادار گرفتار
  • راولپنڈی؛ مبینہ پولیس مقابلے کے دوران خطرناک اشتہاری ملزم ہلاک