جامعہ کراچی شبعہ اردو کی طالبہ شمسہ صباحت کو پی ایچ ڈی کی ڈگری تفویض
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
کراچی:
جامعہ کراچی نے شعبہ اردو کی طالبہ شمسہ صباحت کو پی ایچ ڈی کی ڈگری تفویض کردی، انہوں نے اپنا مقالہ پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ فرمان کی زیر نگرانی مکمل کیا۔
تحقیقی مقالے میں پاکستانی جامعات کے شعبہ ہائے اردو کے تحقیقی جرائد کا تحقیقی و تنقیدی جائزہ پیش کیا گیا ہے، ان جرائد کا بنیادی مقصد نئی تحقیق کو ہر خاص وعام تک پہنچانا ہے اس لیے نئے جرائد کے اضافے سے اسکالرز کو اپنی تحقیق لوگوں تک پہنچانے کے لیے وسیع پلیٹ فارم مہیا ہورہا ہے لہذا اس مقالے میں ان جرائد کے تمام پہلوؤں کو زیر بحث لایا گیا ہے۔
ان میں شامل موضوعات، اصول، تحقیق و طریقہ اندراج، زبان واسلوب، رفتار اور مجموعی معیار کو باریک بینی سے پرکھا گیا ہے، محققین کے مطابق شمسہ صباحت یہ مقالہ تحقیق کے طالب علموں کے لیے بہت ہی کارگر ثابت ہوگا۔
طالبہ نے کامیابی سے اپنا مقالہ مکمل ہونے پر اپنی نگراں و چیئرپرسن شعبہ اردو جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ فرمان، سینئر اساتذہ،غیر تدریسی عملے، والدین اور دوست و احباب کا تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی: سمندر میں ڈوب کر ایک شخص جاں بحق
ہاکس بے کرش پلانٹ کے قریب سمندر میں ڈوب کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ایدھی کے غوطہ خوروں نے سخت جدوجہد کے بعد تلاش کر کے باہر نکال لی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 35 سالہ زاہد کے نام سے کی گئی جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا ۔