واردات کے چند سیکنڈ بعد ہی ایک سیاہ رنگ کی ویگو میں سوار اے ایس آئی موقع پر پہنچا اور پوچھا کہ لٹ گئے، جب انہوں نے ہاں کہا اور نشاندہی کی کہ وہ ملزمان کی گاڑی جا رہی ہے، جس پر وہ سیاہ ویگو ملزمان کی گاڑی کے تعاقب میں چلی گئی اور پھر واپس نہیں آئی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں میرپورخاص جانوروں کی خریداری کیلئے جانے والے ایک درجن سے زائد قصابوں کو مسلح ملزمان نے سپرہائی وے ٹول پلازہ کے قریب روک کر 95 لاکھ روپے سے زائد رقم لوٹ لی۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ گڈاپ سٹی تھانے میں درج کر لیا، مدعی مقدمہ فرحان نے اپنے بیان میں پولیس کو بتایا کہ وہ دیگر قصاب ساتھیوں کے ہمراہ جانوروں کی خریداری کیلئے میرپورخاص مویشی منڈی جا رہے تھے۔ شب 2 بجکر 45 منٹ پر ہم سپرہائی وے ٹول پلازہ کے قرب ہائی ایس میں سوار ہو کر جا رہے تھے کہ اچانک ایک سفید رنگ کی ویگر گاڑی آئی اور سائیڈ دیکر ہمارے گاڑی کو روکا اور اس میں سے 8 افراد اترے، جس میں سے چار سفید رنگ کے شلوار قمیض پہنے ہوئے تھے اور دیگر چار افراد سیاہ رنگ کی شرٹ اور خاکی رنگ کی پینٹ پہنے ہوئے تھے، ایک شخص کے پاس پڑا اسلحہ اور دیگر کے پاس پستول تھے۔ فرحان نے بتایا کہ ملزمان نے اسلحہ کے زور پر ڈرا دھمکا اس سے 10 لاکھ 25 ہزار روپے نقد، قصاب احمر رضا سے 10 لاکھ 80 ہزار روپے، محمد اسلام سے 6 لاکھ روپے، حامد سرور سے 8 لاکھ 26 ہزار روپے، بابر عالم سے 3 لاکھ 45 ہزار روپے، اشرف قریشی سے 2 لاکھ 20 ہزار روپے، حسن سے 17 ہزار، سلمان سے 2 لاکھ 80 ہزار روپے، حمزہ اشرف سے 4 لاکھ روپے، محمد وسیم سے 10 لاکھ 20 ہزار روپے، محمد طاہر سے 10 لاکھ 25 ہزار روپے، جمیل سے 3 لاکھ 80 ہزار روپے، افسر جاوید سے 2 لاکھ  روپے، محمد کاشف سے 2 لاکھ 25 ہزار روپے، محمد علی سے 5 لاکھ روپے موبائل فون، محمد رضا سے 2 لاکھ 80 ہزار روپے اور ڈرائیو احسان علی سے 19 ہزار روپے لو ٹ کر فرار ہوگئے۔

مدعی فرحان اور دیگر قصابوں نے بتایا کہ ہم ہر ہفتے جانوروں کی خریداری کیلئے میرپورخاص جاتے ہیں اور گاڑی اڈے کے منیجر گلزار سے بذریعہ فون بک کراتے ہیں، واردات میں ملوث 4 افراد پولیس کے یونیفارم میں ملبوس تھے، جس کے بارے میں انہوں نے ایف آئی آر درج کراتے ہوئے اپنے بیان میں ڈیوٹی افسر اے ایس آئی لیاقت علی کو بتایا تھا، تاہم انہوں نے یہ چیز ایف آئی آر میں درج نہیں کی۔ انہوں نے بتایا کہ واردات کے چند سیکنڈ بعد ہی ایک سیاہ رنگ کی ویگو میں سوار اے ایس آئی موقع پر پہنچا اور پوچھا کہ لٹ گئے، جب انہوں نے ہاں کہا اور نشاندہی کی کہ وہ ملزمان کی گاڑی جا رہی ہے، جس پر وہ سیاہ ویگو ملزمان کی گاڑی کے تعاقب میں چلی گئی اور پھر واپس نہیں آئی، اسی دوران مددگار 15 کی موبائل بھی موقع پر پہنچ گئی اور بتایا کہ آپ کی طرف سے کال کی گئی ہے، جبکہ ہمارے تو سارے موبائل ملزمان لوٹ کر لے گئے تھے، ہم میں سے کسی نے 15 پر اطلاع نہیں کی۔ مدعی نے کہا کہ پولیس نے جو تیزی دکھائی ہے وہ ایک سوالیہ نشان ہے، متاثرہ افراد نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر واقعہ کا نوٹس لیں اور واردات میں جو بھی ملوث ہے اسے فوری طور پر گرفتار کر کے ان کی لوٹی گئی رقم اور دیگر سامان واپس دلوائیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: لاکھ 80 ہزار روپے ملزمان کی گاڑی لاکھ روپے سے 10 لاکھ بتایا کہ اور دیگر انہوں نے سے 2 لاکھ ئی اور رنگ کی

پڑھیں:

کراچی؛ لیاری میں کچرا اٹھانے والے ٹرک نے موٹر سائیکل سوار کر کچل دیا

کراچی:

لیاری چاکیواڑہ نمبر 2  پیٹرول پمپ کے قریب کچرا اٹھانے والے ٹرک نے موٹر سائیکل سوار نوجوان کو کچل دیا اور نوجواں نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔

ہیڈ محرر کلاکوٹ پولیس جاوید جمالی نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 25 سالہ ایاز کے نام سے کی گئی جبکہ حادثہ کچرا اٹھانے والے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے ٹرک کی ٹکر سے پیش آیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈرائیورالہٰی بخش کو گرفتار کر کے ٹرک اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

ہیڈمحرر نے بتایا کہ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی تاہم پولیس اس حوالے سے مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی؛ لیاری میں کچرا اٹھانے والے ٹرک نے موٹر سائیکل سوار کر کچل دیا
  • پہلی بار گاڑی خریدنے والوں کیلئے 10 لاکھ کے بجٹ میں دستیاب 10 گاڑیاں
  • کراچی سپر ہائی وے پر ڈکیتی: جانور خریدنے جانیوالے 95 لاکھ سے محروم
  • کراچی سپر ہائی وے: عید الاضحیٰ کے جانور خریدنے کیلئے جانے والوں سے ڈیڑھ کروڑ لوٹ لئے گئے
  • 26 نومبر احتجاج، 82 ملزمان کا اعتراف جرم،  4 ماہ قید اور 15 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنا دی گئی
  • پاکستان میں “پیکانٹو “آٹومیٹک ماڈل کی قیمت میں اضافہ کردیاگیا
  • یکم مئی سے پکانٹو آٹو میٹک کی قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟
  • کیا سپورٹیج کی قیمتوں میں بہت بڑی کمی، سوزوکی سوئفٹ اور کلٹس مہنگی ہوگئیں
  • راولپنڈی: پولیس کی کارروائی، شراب برآمد، ڈیل کی کوشش کرنے والے اہلکار گرفتار