محرابپور،مویشی تاجر سے 16 لاکھ روپے لوٹ لیے
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
محراب پور(جسارت نیوز)مویشی تاجر سے 16 لاکھ کی ڈکیتی، مزاحمت پر زخمی، رہزنوں نے موٹر سائیکل چھین لی، کوٹری کبیر پولیس چوکی کی حدود میں بنیادی صحت مرکز کوٹری کبیر کے پاس رہزنوں نے اسلحہ کے زور پر کراچی میں مویشی فروخت کر کے آنے والے مویشی تاجر علی بخش رند سے 16 لاکھ کی نقدی، موبائل فون اور قیمتی سامان چھین لیا اور مزاحمت پر انہیں گولی مار کر زخمی کر دیا، زخمی کو ہالانی اسپتال میں ابتدائی طبی امداد بعد نواب شاہ اسپتال منتقل کر دیا ہے، ہالانی پولیس تھانہ کی حدود میں عباسی سی این جی اسٹیشن کے پاس رہزن اسلحہ کے زور پر فیصل سہتو سے موٹر سائیکل، نقدی اور موبائل فون چھین کر لے گئے، مٹھیانی پولیس تھانہ کی حدود مٹھیانی کے وارڈ نمبر 5 گاؤں ٹنڈن پنہور میں چور لگے ہوئے ٹرانسفارمر کی کوائل نکال کر فرار ہو گئے، پولیس کے مطابق وہ تحقیقات کر رہی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مارخور کا غیر قانونی شکار، 5 کروڑ 7 لاکھ جرمانہ، ایک سال قید
گلگت بلتستان کے ضلع استور میں مارخور کے غیر قانونی شکار پر ایک شخص کو ایک سال قید کی سزا سنادی گئی۔
ملزم پر 5 کروڑ 7 لاکھ روپے مارخور کا معاوضہ اور 2 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔
محکمہ جنگلات استور کے ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر سید نعیم عباس کے مطابق ملزم نے 2 روز قبل ڈویا یونین میں مارخور کا غیرقانونی شکار کیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ معاوضہ ادا نہ کرنے کی صورت میں ملزم کو مزید 1 سال کی قید گزارنا ہوگی۔
ڈی ایف او کے مطابق ایک اور کارروائی ڈویہاں چیک پوسٹ کے قریب کی گئی، جہاں 5 من قیمتی جڑی بوٹی کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرکے گاڑی سمیت جڑی بوٹی ضبط کرلی گئی جبکہ ملزم کو 15 روز قید اور 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔