کراچی میں مزدوروں نے گھر سے ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کے زیورات لوٹ لیے
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
کراچی میں مزدوروں نے ایک گھر سے ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کے زیورات لوٹ لیے۔پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ڈکیتی کی واردات کراچی کے علاقے ناظم آباد میں پیش آئی۔پولیس نے بتایا کہ مزدوروں نے گھر سے ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کے زیورات چوری کیے جس کی شکایت پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 5 مزدور گرفتار کر لیے۔پولیس کے مطابق ملزمان کو گرفتار کرکے سامان بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
لاہور: پولیس وردی پہنے 4 افراد نے شہری کو اغوا کرلیا، 40 لاکھ تاوان لیکر چھوڑ دیا
پولیس کی وردی میں ملبوس 4 افراد مبینہ طور پر لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں ایک شخص کو اغوا کر کے لے گئے اور بعد ازاں 40 لاکھ روپے تاوان وصول کرنے کے بعد اُسے چھوڑ دیا۔
نجی اخبار میں شائع خبر کے مطابق پولیس نے ابتدائی انکوائری کے بعد ملزمان کے خلاف فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں، تاکہ انہیں تلاش اور گرفتار کیا جا سکے۔
اپنی شکایت میں میڈیکل سوسائٹی کے رہائشی متاثرہ شخص ندیم نے بتایا کہ وہ جمعہ کی صبح تقریباً 11 بجے اپنی کار میں 15 لاکھ روپے کی نقد رقم لے کر ادائیگی کرنے جا رہا تھا۔
اس نے کہا کہ ہربنس پورہ کے علاقے میں پولیس کی وردی میں ملبوس 4 افراد دو موٹرسائیکلوں پر اس کا پیچھا کرتے ہوئے آئے اور اس کی کار کو روک لیا۔
ندیم نے بتایا کہ ملزمان نے گاڑی کی تلاشی کے بہانے سیٹوں پر قبضہ کر لیا اور پھر اس کی آنکھوں پر پٹی باندھ دی، بعد ازاں وہ اُسے ایک نامعلوم مقام پر لے گئے جو کسی آؤٹ ہاؤس جیسا لگ رہا تھا۔
شکایت کنندہ نے کہا کہ اغوا کاروں نے شروع میں اُس کی محفوظ رہائی کے بدلے 10 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا اور رقم کا انتظام کرنے کو کہا، تاہم بعد از مذاکرات 5 کروڑ روپے پر بات طے ہوئی۔
اس نے کہا کہ اس نے اپنے دوست علی رضا کو فون کر کے رقم کا بندوبست کرنے کو کہا، لیکن رضا نے بتایا کہ اس کے پاس صرف 25 لاکھ روپے ہیں، اغوا کار ناراض ہو گئے، مگر بعد میں اسی پر راضی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے ندیم اور اس کے دوست رضا کو بتایا کہ وہ ایک خطرناک جرائم پیشہ گروہ سے تعلق رکھتے ہیں اور اگر تاوان نہ دیا گیا تو ندیم کو قتل کر دیں گے۔
ندیم نے بتایا کہ اُس کے دوست رضا نے اغوا کاروں کو 25 لاکھ روپے ادا کیے، جب کہ ملزمان نے اُس کے پاس موجود ڈیڑھ کروڑ روپے نقدی اور اُس کی دو تولے کی سونے کی چین بھی چھین لی۔
اغوا کاروں نے ندیم کو رنگ روڈ کے قریب چھوڑ دیا اور خود فرار ہو گئے، متاثرہ شخص نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
ایک پولیس افسر نے کہا کہ انویسٹی گیشن پولیس پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے کیمروں کی مدد سے اغوا کاروں کا سراغ لگانے کی کوشش کر رہی ہے۔
Post Views: 4