پولیس وردی میں ڈاکو ئوں نے تاجر سے گاڑی ‘لاکھوں روپے لوٹ لیے
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) جمالی پل کے قریب وائٹ کرولا گینگ کے ملزمان نے پولیس وردی میں ملبوس تاجر سے گاڑی اور لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ کے علاقے جمالی پل کے قریب تین روز قبل تاجرکے شارٹ ٹرم اغوا اور لوٹ مار کا واقعہ پیش آیا، سچل پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔تاجرنے پولیس کو بیان میں بتایا کہ ملزمان اسکی گاڑی اور چار لاکھ پندرہ ہزار روپے بھی لے گئے، جمالی پل اترتے ہی سفید کرولا نے پولیس لائٹس کے ذریعے راستہ مانگا، ملزمان نے پولیس کیپ اور جیکٹ بھی پہن رکھی تھی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نے پولیس
پڑھیں:
کراچی، پوش علاقے کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی سے مرد و خاتون کی لاشیں برآمد
کراچی:کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس سی ویو کے قریب واقع ایک رہائشی عمارت کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی سے ایک مرد اور ایک خاتون کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی درخشاں تھانے کی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور فوری طور پر کرائم سین یونٹ کو طلب کر کے شواہد اکھٹے کیے گئے۔
پولیس کے مطابق لاشیں سی ویو اپارٹمنٹ کے بلاک 28 کی پارکنگ میں کھڑی سفید رنگ کی پراڈو گاڑی سے ملی ہیں۔
ایس ایچ او درخشاں شاہد تاج کے مطابق مرد کی شناخت شہباز ملک کے نام سے ہوئی ہے جبکہ خاتون کی شناخت کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
ابتدائی طور پر دونوں کی موت کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔