راولپنڈی میں برطانیہ سے آئی فیملی کوڈاکوؤںنے لوٹ لیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) راولپنڈی میں برطانیہ سے آئی فیملی کو ڈاکوؤں نے لاکھوں مالیت کے زیورات سے محروم کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق مسلح ڈاکوؤں نے تھانہ مندرہ کے علاقے میں واردات کے دوران برطانیہ پلٹ فیملی سے 30 ہزار روپے نقدی، خریدا ہوا سامان اور 45 لاکھ روپے مالیت کے 15 تولے زیورات و ہیرے کی انگوٹھی چھین لی۔ احسن لطیف نامی شہری نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ اہلیہ اور بچوں کے ساتھ پاکستان آئے تھے اور جی ٹی روڈ پر مال سے شاپنگ کے بعد واپس جا رہے تھے کہ اچانک مسلح کار سواروں نے ان کی گاڑی کو روک لیا۔ ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر 30 ہزار روپے کی نقدی اور شاپنگ کا سامان چھین لیا جبکہ گاڑی میں سوار خاتون سے زبردستی 15 تولے کے زیورات اور ہیرے کی انگوٹھی بھی اتروالی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ مدعی احسن لطیف نے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی رقم اور زیورات جلد برآمد کرائے جائیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
راولپنڈی؛ پی ٹی آئی رہنما بشارت راجہ گرفتار
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنمابشارت راجہ کو گرفتار کر لیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بشارت راجہ راولپنڈی الیکشن ٹریبونل میں این اے 55 کے کیس کی تاریخ پر آئے تھے ،پولیس نے گرفتاری کے بعد انہیں تھانہ نیو ٹاؤن منتقل کردیا۔
بشارت راجہ کاکہناہے کہ تمام مقدمات میں ضمانت کنفرم ہے، ان اوچھے ہتھکنڈوں سے گھبرانے والے نہیں ہیں۔
مزید :