فیصل آباد شہراورگردونواح میں چوری اور رہزنی کی وارداتیں
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
فیصل آباد (آئی این پی)فیصل آباد شہر اور گردنواح میں ڈکیتی چوری اور راہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ،گذشتہ روزبھی 140سے زائد وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات‘ نقدی‘ قیمتی سامان‘ موبائل فونز چھین کر لے گئے‘ درجنوں شہریوں کی موٹرسائیکلیں چور لے اُڑے۔ پولیس وارداتوں کوکنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام، تفصیلات کے مطابق جھنگ روڈ پر محمد علیم سے 2لاکھ 23ہزار روپے‘ فون‘ قیمتی دستاویزات‘ ربانی کالونی کے غلام دستگیر سے نقدی‘ فون‘ 275 ج ب کے ریاست علی سے موٹرسائیکل‘ 250 رب کے علی رضا سے 23ہزار روپے‘ فون‘ سہگل سٹی کے اسد شبیر کا گھر لوٹ لیا‘ 232 رب کی فتح بی بی سے جھپٹا مار کر پرس‘ منصور ملنگی روڈ پر محمد عمر سے نقدی‘ فون‘ فوجی چوک کے قریب فیصل سے 40ہزار روپے‘ فون‘ 88 گ ب کے زعیم دانیال سے 10ہزار‘ فون‘ 262 رب کے فرخ نذیر سے نقدی‘ فون‘ گندھے کھوہ کے قریب شہزاد سے 28ہزار روپے‘ الائیڈ ہسپتال کے قریب زریاب سے جھپٹا مار کر فون‘ FIC ہسپتال کے قریب علی حسین سے 40ہزار روپے‘ فون چھین لیا‘ جی ٹی ایس چوک میں راشد سے جھپٹا مار کر فون‘ علی ہائوسنگ کالونی کے جہانزیب سے 90ہزار روپے‘ فون‘ بائو والا میں علی زیب کی دکان لوٹ لی‘ جمیل پارک کے مزمل سے 52ہزار روپے‘ فون‘ ڈی ٹائپ کالونی کے شاہد سے نقدی‘ فون‘ 217 رب کے شکیل سے 47ہزار روپے‘ بلال چوک کے قریب ارسلان سے 30ہزار روپے‘ مراد آباد کے محمد اکرم کی اہلیہ سے زیورات چھین کر لے گئے‘ مدینہ آباد کے وارث علی سے 5ہزار روپے‘ فون‘ جڑانوالہ روڈ ٹوٹل پمپ کے جعفر سے موٹرسائیکل‘ بچیانہ روڈ پر عابد حسین سے سوا لاکھ روپے‘ ہائوسنگ کالونی کے ممتاز احمد سے نقدی‘ فون‘ 115 گ ب کے ساجد سے 38ہزار روپے‘ فون‘ 435 گ ب کے عارف علی کے ڈیرے کا صفایا کر دیا‘ 39 گ ب کے حماد سے 60ہزار‘ 32گ ب کے کاشف سے موٹرسائیکل‘ 277 رب کے امین کی حویلی سے سولر پلیٹس‘ 378 گ ب کے محمد خان سے 1لاکھ‘ ڈی گرائونڈ کے وقاص سے جھپٹا مار کر فون‘ چھوٹی ڈی گرائونڈ کے عبداللہ جاوید سے نقدی‘ فون‘ عبدالرشید غازی چوک (سابق جی ٹی ایس چوک) میں زیارت علی اور اسکی اہلیہ کو لوٹ لیا‘ مدینہ پارک کے بابر علی سے نقدی‘ فون‘ خالد آباد میں ذیشان کا گھر لوٹ لیا‘ سنت سنگھ والا روڈ پر احتشام سے 25ہزار روپے‘ فون سے محروم کردیا گیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کالونی کے کے قریب روڈ پر
پڑھیں:
فیلڈ مارشل ایوب خان کے پڑپوتے کے گھر چوری، سابق صدر کی یادگار اشیاء بھی غائب
وفاقی دارالحکومت کے پوش علاقے سیکٹر ایف-8 ٹو میں ایک خاتون نے گھر میں گھس کر تقریباً 80 لاکھ روپے مالیت کا قیمتی سامان چوری کر لیا۔ چوری کی گئی اشیاء میں پاکستان کے سابق صدر اور فیلڈ مارشل ایوب خان کے ذاتی استعمال کی تاریخی اشیاء بھی شامل ہیں۔
یہ واقعہ 26 اکتوبر کو پیش آیا جس کی ایف آئی آر تھانہ مارگلہ میں فیلڈ مارشل ایوب خان کے پڑپوتے محمد تیمور ایوب خان کی مدعیت میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ 380 کے تحت درج کی گئی۔ محمد تیمور ایوب خان کے والد اکبر ایوب خان خیبر پختونخوا اسمبلی کے رکن ہیں۔
ایف آئی آر کے مطابق محمد تیمور ایوب خان نے بتایا کہ وہ صبح تقریباً پانچ بج کر پینتیس منٹ پر گھر میں موجود تھے جب ایک نامعلوم خاتون گیٹ پھلانگ کر ان کے ڈرائنگ روم میں داخل ہوئیں۔ کچھ دیر بعد جب انہوں نے سامان چیک کیا تو قیمتی چاندی کی اشیاء غائب پائیں۔
چوری ہونے والے سامان میں دو چاندی کے لیمپ (وزن دو کلو)، ایک چاندی کا تھال (تین کلو)، چاندی کے برتن (چار کلو)، ایک چاندی کا باکس (دو کلو) اور سب سے اہم فیلڈ مارشل ایوب خان کا دعوتی اسکرول شامل تھا۔ اس کے علاوہ ہرن کے منہ والا چاندی کا پیالہ (ایک کلو)، چاندی کی ٹرے (ڈیڑھ کلو)، چائے دان، ڈونگا اور بڑا چمچ (تقریباً ایک کلو) بھی چوری کیے گئے۔ خاتون میک اپ کا سامان اور دیگر گھریلو اشیاء بھی ساتھ لے گئی۔
مدعی کے مطابق چوری شدہ سامان کی مجموعی مالیت تقریباً 80 لاکھ روپے بنتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چونکہ ان قیمتی اشیاء میں فیلڈ مارشل ایوب خان کے ذاتی استعمال کی یادگاریں بھی شامل ہیں، اس لیے پولیس فوری طور پر کارروائی کرے۔
اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور نامعلوم خاتون کی تلاش کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ہی ملزمہ کو گرفتار کر کے قیمتی سامان برآمد کر لیا جائے گا۔
پولیس ذرائع کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزمہ کی شناخت کی جا رہی ہے، اور ابتدائی تفتیش میں امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ واردات میں پیشہ ور گروہ ملوث ہو سکتا ہے۔