کراچی: تبلیغی اجتماع کا اختتام، لاکھوں افراد کی شرکت، امت کے اتحاد کیلیے خصوصی دعا
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
کراچی: عالمی تبلیغی جماعت کے زیر اہتمام منعقد ہونے والا تین روزہ تبلیغی اجتماع دعاؤں کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق منگھو پیر کے علاقے اورنگی ٹاؤن گلشن بہار میں منعقدہ اس اجتماع میں لاکھوں افراد نے شرکت کی، جہاں اتوار کی صبح بھی شہر بھر سے بڑی تعداد میں لوگ قافلوں کی صورت میں دعا میں شرکت کے لیے پہنچے۔
علماء کرام نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء کو اپنی زندگی اسلامی اصولوں کے مطابق گزارنے، دنیا کے بجائے آخرت کی تیاری کرنے اور نماز کو گناہوں سے روکنے کا ذریعہ بنانے کی تلقین کی۔
علماء نے مزید کہا کہ اپنی پریشانیوں کے حل کے لیے اللہ تعالیٰ سے رجوع کریں، وہی کائنات کا مالک ہے اور وہی ہمارے مسائل حل کرنے اور حاجات کو پورا کرنے والا ہے۔ اجتماع میں اسلام کی سربلندی، انسانیت کی فلاح، پاکستان کی سلامتی و بقا اور لوگوں کے مسائل کے حل کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
اجتماع کے اختتام پر ایک ہزار سے زائد ایک سال، چار ماہ، ایک چلے اور سہ روزے کے تبلیغی قافلوں کی تشکیل کی گئی۔
خیال رہےکہ تبلیغی اجتماع کے راستوں پر جماعت اسلامی سمیت دیگر مذہبی اور سیاسی جماعتوں نے مختلف اسٹالز لگائے ہوئے تھے، جس میں ٹھنڈا پنے کا پانی اور شربت بھی موجود تھے جبکہ راستوں کی رہنمائی کے لیے بھی مختلف بورڈ آویزں کیے گئے تھے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
نیویارک میراتھون 2025 کا سنسنی خیز اختتام
کینیا کے بینسن کپروٹو نے 2 گھنٹے 8 منٹ 9 سیکنڈ میں نیویارک میراتھون 2025 جیت لی۔
نیویارک میراتھون 2025 کا اختتام نہایت سنسنی خیز رہا، کینیا کے کپروٹو نے 2 گھنٹے 8 منٹ 9 سیکنڈ میں فنش لائن عبور کی جبکہ الیگزینڈر موٹیسو ایک سیکنڈ سے بھی کم فرق سے رنر اپ رہے۔
خواتین کی دوڑ کینیا کی ہیلن اوبیری نے 2 گھنٹے 19 منٹ 51 سیکنڈ میں جیت کر ریکارڈ بنایا، خاتون شیرون لوکیڈی 16 سیکنڈ کے فرق سے دوسری پوزیشن پر رہیں۔
مردوں کی وہیل چیئر ریس میں سوئٹزرلینڈ کے مارسل ہوگ کامیاب قرار پائے، خواتین کی وہیل چیئر ریس امریکی سوسانہ سکارونی نے جیت لی۔
واضح رہے کہ 50 ہزار سے زائد رنرز نے 42 کلومیٹر طویل ریس میں حصہ لیا، نیویارک میراتھون میں 20 سے زائد پاکستانی رنرز نے شرکت کی۔
سارہ طہور نے3 گھنٹے 34 منٹ میں ریس مکمل کرکے سکس اسٹار فنشر کا اعزاز حاصل کیا۔
اوورسیز پاکستانی عائشہ قمر نے 3 گھنٹے 16 منٹ میں میراتھون مکمل کی۔