کراچی، صنعتی ایریا میں آتشزدگی، 10 دکانیں خاکستر، لاکھوں کا نقصان
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
کراچی کے کورنگی صنعتی ایریا مہران ٹاؤن کے قریب دکانوں میں آگ لگ گئی۔ آگ کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کی 3 گاڑیاں آگ بجھانے کے لئے فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں، آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے 10 دکانوں کو لپیٹ میں لے لیا، دکانوں میں پڑا ہوا سارا سامنا خاکستر ہوگیا۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی کے کورنگی صنعتی ایریا مہران ٹاؤن کے قریب دکانوں میں آگ لگ گئی۔ آگ کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کی 3 گاڑیاں آگ بجھانے کے لئے فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں، آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے 10 دکانوں کو لپیٹ میں لے لیا، دکانوں میں پڑا ہوا سارا سامنا خاکستر ہوگیا۔ آگ کی اطلاع پر امدادی ٹیمیں اور پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئیں، کافی دیر کے بعد فائر بریگیڈ کی ٹیمیں آگ پر قابو پانے میں کامیاب ہوگئی، دکانوں کے مالکان بھی موقع پر پہنچ گئے اور جلتے دکانوں کو دیکھ کر روتے رہے۔ ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکے، پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: موقع پر پہنچ دکانوں میں
پڑھیں:
تبدیلی کراچی سے شروع ہو کر نیویارک پہنچ گئی، کراچی کے لوگوں نے بھی نوجوان میئر کا انتخاب کیا تھا: مراد علی شاہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ تبدیلی کراچی سے شروع ہوکر نیویارک پہنچ گئی، کراچی کے لوگوں نے بھی نوجوان میئر کا انتخاب کیا تھا۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں فیوچر سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی کراچی سے شروع ہوکر نیویارک پہنچ گئی، کراچی کے لوگوں نے بھی نوجوان میئر کا انتخاب کیا تھا، آج نیویارک نے ایک مسلمان میئر کا انتخاب کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کو فروغ دے رہی ہے، کاروباری سرگرمیوں کیلئے سازگار ماحول فراہم کیا جارہا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے، رابطوں میں اضافے سے ہی ترقی کی راہیں کھلتی ہیں، معیشت میں نجی شعبے کا کردار اہم ہے۔
رحیم کی گائے ۔۔۔
مزید :