لاہور؛ شوہر اور بھتیجی کے درمیان ناجائز تعلقات کا شبہ، خاتون نے دونوں کو قتل کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
لاہور:
باغبانپورہ کے علاقے میں 16 سالہ لڑکی سمیت دو افراد کو تیز دھار آلے کے وار سے قتل کر دیا گیا۔
پولیس خاتون نے شوہر اور اپنی بھتیجی کو قتل کیا، مقتولین کی شناخت 16 سالہ شازیہ اور 50 سالہ شوکت کے نام سے ہوئی۔
دونوں کو مقتول شوکت کی بیوی زینب نے ساتھی کے ہمراہ قتل کیا۔ زینب کو شوہر اور بھتیجی کے مابین ناجائز تعلقات کا شبہ تھا جس پر قتل کیا گیا۔
پولیس اور فرانزک ٹیمیں موقع پر پہچ گئیں، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا گیا۔
ڈولفن ٹیم 15 کی کال پر موقع پر پہنچ گئی اور ملزمہ کی جانب سے دیگر اہل خانہ پر حملہ و خودکشی کی کوشش ناکام بنا دی۔
ترجمان ڈولفن کے مطابق ملزمہ زینت آلہ قتل سمیت قانونی کارروائی کے لیے تھانہ شالیمار کے حوالے کر دی گئی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
لاہور کے علاقے شاہدرہ میں کرنٹ لگنے سے 4 افراد جاں بحق
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2025ء) لاہور کے علاقے شاہدرہ میں کرنٹ لگنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق چاروں افراد ایک دکان کی چھت پر نصب لوہے کا بورڈ اتار رہے تھے کہ اچانک وہ بجلی کی تاروں سے ٹکرا گیا، کرنٹ لگنے کے باعث چاروں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔(جاری ہے)
حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 45 سالہ ندیم، 25 سالہ نعمان ولد خالد، 26 سالہ اویس ولد توحید شامل ہیں، جبکہ چوتھے فرد کی شناخت نہ ہو سکی۔پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جبکہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق واقعہ اتفاقیہ حادثہ تھا۔