گجرات ،دیوار گرنے سے 3بچے جاں بحق ،3زخمی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
گجرات (صباح نیوز)پنجاب کے شہر گجرات ماڈل ٹان میں گھر کی دیوار گرنے سے 3 بچے جاں بحق اور 3 شدید زخمی ہوگئے۔ گجرات گندرہ موڑ پر محنت کشوں پر قیامت ٹوٹ پڑی، جہاں رہائشی بچے گھر کے دروازے کے ساتھ کھیل رہے تھے کہ اچانک دروازہ دیوار سمیت زمین پر آگرا، جس کے نتیجے میں6 سالہ بچی رانی، 8 سالہ کامران اور 7 سالہ ساجد دیوار کے ملبے تلے دب کر جاں بحق جبکہ 8 سالہ دلاور،7 سالہ سعید اور7 سالہ عارف خان شدید زخمی ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع پر ریسکیو 1122 اور پولیس چوکی ماڈل ٹان کی نفری نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمی بچوں کو ملبے سے نکال کر تشویشناک حالت میں عزیز بھٹی اسپتال منتقل کر دیا۔ ضروری کارروائی کے بعد جاں بحق بچوں کی لاشیں ورثا کے حوالے کر دی گئیں جبکہ زخمی بچوں کا علاج معالجہ جاری ہے۔ افسوسناک واقعہ پر پورا علاقہ سوگ میں ڈوب گیا، متاثرہ خاندان بہاولپور کے رہائشی ہیں جو گجرات میں محنت مزدوری کی غرض سے رہائش پذیر ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سندر میں تیز رفتار کار کا خوفناک حادثہ، 2 افراد جاں بحق، 2 شدید زخمی
سٹی42: سندر کے علاقے میں پیش آنے والے ایک افسوسناک حادثے میں تیز رفتار کار نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ دو دیگر شدید زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق حادثہ شاہکام فلائی اوور کے قریب پیش آیا، جب دو تیز رفتار کاریں بحریہ ٹاؤن کی جانب جا رہی تھیں۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ان میں سے ایک کار نے فلائی اوور سے اترتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث ایک موٹرسائیکل کو ٹکر ماری، جس کے بعد گاڑی بے قابو ہو کر سڑک کنارے موجود ریڑھی بانوں پر چڑھ گئی۔
اچھرہ، شاہ جمال اور فاضلیہ کالونی میں 3 گھنٹوں سے بجلی بند، شہری پریشان
حادثے کے وقت چار ریڑھی بان فٹ پاتھ کے قریب موجود تھے۔ اس افسوسناک واقعے میں 25 سالہ غلام اور 24 سالہ رمضان موقع پر جاں بحق ہو گئےجبکہ 28 سالہ امیر اور 24 سالہ شاہد کو شدید زخمی حالت میں جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے اور حادثے کے ذمہ دار ڈرائیورز کی تلاش کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔