کراچی: ملیر میں گزشتہ روز فائرنگ سے زخمی 13 سالہ لڑکی دم توڑ گئی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
—فائل فوٹو
کراچی میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 13 سالہ نوعمر لڑکی جاں بحق ہو گئی، مرنے والی لڑکی کرسٹینا چوتھی جماعت کی طالبہ تھی۔
ورثاء کے مطابق 13 سالہ کرسٹینا گھر کے صحن سے کمرے میں جا رہی تھی کہ اچانک گر گئی، اسے فوری طور پر اسپتال لے گئے جہاں ایکسرے کے بعد معلوم ہوا کہ کرسٹینا کو گولی لگی ہے، واقعہ ہفتہ کو پیش آیا تھا جبکہ کرسٹینا اتوار کو دورانِ علاج جناح اسپتال میں دم توڑ گئی۔
کرسٹینا کے والد راشد نے بتایا کہ کرسٹینا پانچ بہن بھائیوں میں تیسرے نمبر پر تھی اور چوتھی جماعت میں زیرِ تعلیم تھی، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ہوائی فائرنگ پر پابندی کے حکم پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے تاکہ آئندہ اس طرح کوئی قیمتی جان ضائع نہ ہو۔
اس سلسلے میں پولیس حکام کا کہنا ہے ابتدائی طور پر بچی کو گھر میں چوٹ لگنے کی اطلاع ملی تھی فائرنگ کی تصدیق کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
ناظم آباد اور سعید آباد سے دو افراد کی لاشیں ملیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات واقعات میں 2افراد جاںبحق ہوگئے دیگر واقعات میں 5افراد زخمی ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق ناظم آباد نمبر نذد 2 انکوائری آفس کے قریب سے 52 سالہ شخص کی لاش ملی ،متوفی کی لاش کو متعلقہ تھانے سے ضابطہ کی کاروائی کے بعد ایدھی ہوم سہراب گوٹھ ایدھی سرد خانے منتقل کر دیا گیا ۔سعید آباد تھانے کی حدود مرشد اسپتال کے قریب چھاڑیوں سے 55سالہ اکبر ولد مراد بخش کی لاش ملی ، متوفی مواچھ گوٹھ وچھانی پاڑے کارہائشی تھا جو کچھ روز سے لاپتہ تھا۔متوفی کی لاش کوقانونی کاروائی کے بعد ورثاء کے سپرد کر دیا گیا ۔ دوسری جانب نیوٹاون کے علاقے شرف آباد بہادر آباد جاوید نہاری کے قریب فائرنگ ، 45 سالہ زاہد حسین زخمی ہوا ۔ پیر آباد تھانے کی حدود قصبہ کالونی پراچہ قبرستان کے قریب17سالہ وسیم ۔منگھوپیر خیر آباد شیطان چوک چھری لگنے سے 35 سالہ غلام جیلانی۔عزیز آباد بھنگوریہ گوٹھ نذد قادریہ مسجد کے قریب فائرنگ ، 45 سالہ شمشاد زخمی ہوئے ۔