کراچی: ایف آئی اے کی کارروائی، غیرملکی کمپنیوں سے لاکھوں ڈالرز بٹورنے والا گینگ گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2025 GMT
فوٹو: فائل
وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے ایف بی ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے غیرملکی کمپنیوں کو سی فوڈز اور چکن مصنوعات سپلائی کے نام پر لاکھوں ڈالرز بٹورنے والے گینگ کے 4 ارکان کو گرفتار کرلیا۔
ملزمان ڈمی کمپنیز کے جعلی اشتہارات کے ذریعے غیر ملکی کمپنیوں سے فراڈ کرتے تھے۔ ملزمان نے فراڈ کے ذریعے ایک لاکھ 36 ہزار ڈالرز اور لاکھوں روپے بٹورے تھے۔
سکیمرز نے چین، تھائی لینڈ، سنگاپور، ہانگ کانگ، جرمنی اور قازقستان کی کمپنیز سے فراڈ کیا تھا۔ ملزمان نے میسرز چان پاک شان سے ایک لاکھ امریکی ڈالرز اور 2 لاکھ 23 ہزار چینی یوآن بٹورے۔
یہ بھی پڑھیے کراچی، مختلف آئی ٹی کال سینٹرز کی سخت نگرانی شروع، چھاپے، 5 گرفتار فنانشل فراڈز کی جڑ غیر قانونی اور غیر رجسٹرڈ کال سینٹرزجرمن رابرٹ ویز نامی کمپنی سے 36 ہزار 450 ڈالرز کا فراڈ کیا گیا جبکہ سری لنکن کمپنی زم زم سے 19 ہزار امریکی ڈالرز اور لاکھوں روپے فراڈ سے وصول کیے گئے۔
عارف، سلیم، شارق اور نوید نامی ملزمان نے سوگومیٹ اور سلور ہائبرڈ نامی جعلی کمپیز بنا رکھی تھیں۔ ملزمان اپنی کمپنیز کی جانب سے فیس بک پر اشتہارات کے ذریعے غیرملکی کمپنیز کو سپلائی کا فراڈ کرتے تھے۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ اندراج کے بعد مزید کارروائی جاری ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی، پولیس مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 منشیات فروش گرفتار، 5 کلو سے منشیات اور اسلحہ برآمد
کراچی:شہر قائد کے علاقے ڈاکس میں پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے 5 کلو گرام سے زائد منشیات اور اسلحہ برآمد کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکس پولیس نے کیماڑی مچھر کالونی سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ، زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ کیماڑی کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت شاہنواز کے نام سے کی گئی۔
گرفتار ملزمان سے پانچ کلو گرام زائد منشیات اور اسلحہ برآمد کیا گیا ہے ، گرفتار ملزمان منشیات فروش ہیں اور ماما یعقوب کا منشیات کا نیٹورک آپریٹ کرتے تھے ۔