کراچی: چیئرمین انٹر بورڈ فقیر محمد لاکھو چیئرمین ایس بی سی سی نامزد
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
فقیر محمد لاکھو — تصویر بشکریہ رپورٹر
چیئرمین اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی فقیر محمد لاکھو کو متفقہ طور پر سندھ بورڈز کمیٹی آف چیئرمین (ایس بی سی سی) کا چیئرمین نامزد کردیا گیا ہے۔
انٹر بورڈز کوآرڈینیشن کمیشن (آئی بی سی سی) کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق فقیر محمد لاکھو 31 دسمبر 2025ء تک اس منصب پر خدمات انجام دیں گے۔
یہ فیصلہ 8 جولائی 2025ء کو ہونے والے سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز کے اجلاس میں کیا گیا۔
یہ فیصلہ اتفاق رائے سے کیا گیا جس کے تحت ایس بی سی سی کے آئندہ چیئرمین کا تقرر سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز میں باری باری سالانہ بنیادوں پر کیا جائے گا تاکہ تمام بورڈز کو مساوی نمائندگی حاصل ہو۔
اس پیشرفت کو سندھ بھر کے تعلیمی حلقوں میں خوش آئند قرار دیا جارہا ہے اور اُمید ظاہر کی جارہی ہے کہ ان کی قیادت میں تعلیمی بورڈز کے مابین باہمی روابط مزید مضبوط ہوں گے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: فقیر محمد لاکھو
پڑھیں:
سندھ میں کم از کم اجرت 40 ہزار روپے مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(نمائندہ جسارت)حکومت سندھ نے کم از کم ماہانہ اجرت 40ہزار روپے مقرر کرنے کانوٹیفکیشن جاری کردیا۔حکومت سندھ کے کم از کم اجرتی بورڈ ( مینیمم ویج بورڈ
) کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کم از کم ماہانہ اجرت 40ہزار روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ نیم ہنرمند افراد کےلیے کم ازکم اجرت 41ہزار 280 روپے مقرر کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطاقب ہنرمندوں کےلیے کم از کم اجرت 48ہزار 910 روپے اور اعلیٰ ہنرمند محنت کشوں کےلیے 50 ہزار 868 روپے ماہانہ کم از کم اجرت مختص کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق اجرت میں اضافہ سندھ منیمم ویجز ایکٹ 2015 کے تحت کیا گیا ہے اور نوٹیفکیشن کا اطلاق یکم جولائی 2025 سے ہوگیا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مزدوروں کی اجرت میں 8 اعشاریہ 1فیصد اضافہ تجویز کیا گیا ہے اور یومیہ بنیاد پر کم از کم اجرت 192روپے فی گھنٹہ ادا کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔مینیمم ویج بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کم از کم اجرتیں تمام رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ اداروں پر لاگو ہوں گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق اس سلسلے میں اعتراضات یا تجاویز 14دن کے اندر کم ازکم اجرت بورڈ سندھ کوارسال کی جاسکتی ہیں۔