انٹراپارٹی انتخابات اگلے ماہ ہوں گے، سید زین شاہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر ) سندھ یونائیٹڈ پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس پارٹی صدر سید زین شاہ کی زیر صدارت جی ایم سید ایڈیفیس جامشورو میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں روشن برڑو، منیر حیر شاہ، امیر آزاد پھنور، منیر نائچ، جگدیش آہوجا، رمضان برڑو، اصغر قریشی، خواجہ نوید، مختیار میمن، امیر علی تھیبو، انعام چھٹی اور دیگر رہنماو¿ں نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملک اور بالخصوص سندھ کی موجودہ سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ پارٹی انٹرا پارٹی انتخابات اگست 2025ءسے شروع ہوں گے، جبکہ نومبر 2025ءمیں مرکزی باڈی کے انتخابات منعقد کیے جائیں گے جو کہ مکمل جمہوری عمل کے تحت منعقد کیے جائیں گے، ان انتخابات کا مقصد پارٹی کے اندر جمہوری رویوں کو فروغ دینا ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 23 جولائی کو جامشورو میں ورکرز اجلاس ہوگا۔ 24 جولائی کو ٹنڈو محمد خان میں ورکرز اجلاس منعقد کیا جائے گا۔ 25 جولائی کو مٹیاری میں ورکرز اجلاس ہوگا۔ 26 جولائی کو نواب شاہ میں ورکرز اجلاس منعقد کیا جائے گا۔ اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ 13 جولائی کو میرپور خاص میں پارٹی کے سابقہ ڈویڑنل صدر، منظور احمد میمن کی یاد میں تعزیتی ریفرنس منعقد کیا جائے گا جبکہ قوم پرست رہنما علی حسن چانڈیو کی برسی 28 جولائی کو سچل لائبریری کراچی میں منائی جائے گی۔ اجلاس میں سندھ کے قومی حقوق کے تحفظ کے لیے بھرپور رائے عامہ ہموار کرنے اور حکمت عملی ترتیب دینے کی غرض سے سندھ بھر میں قومی کانفرنسز منعقد کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: میں ورکرز اجلاس جولائی کو اجلاس میں
پڑھیں:
کیٹل کالونی میں ترقیاتی کام ایک ہفتے میں شروع کرنے کی ہدایت
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
شکارپور (نمائندہ جسارت)کیٹل کالونی کے حوالے سے اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس میں پیپلز پارٹی کے رہنما، سابق صوبائی وزیر اور رکن سندھ اسمبلی امتیاز احمد شیخ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ تفصیلات کے مطابق کیٹل کالونی کے حوالے سے اہم اجلاس آج ڈپٹی کمشنر آفس میں پیپلز پارٹی کے رہنما، سابق صوبائی وزیر اور رکن سندھ اسمبلی امتیاز احمد شیخ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر شکیل احمد ابڑو، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ظفر عباس عباسی، اسسٹنٹ کمشنر شکارپور محمد فیضان چیمہ، چیف میونسپل آفیسر عابد لطیف راجپوت، ڈی آئی بی انچارج شاہجہان شاہ، پراونشل بلڈنگ ڈویڑن سکھر ڈانو مل، ای اے این، پراونشل بلڈنگ سب ڈویڑن شکارپور آفتاب علی انصاری، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک شکارپور ڈاکٹر ذوالفقار علی مہر اور ٹھیکیدار معصوم شاہ نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنما امتیاز احمد شیخ نے اجلاس میں کہا کہ کیٹل کالونی کا کام ایک ہفتے کے دوران شروع کر دیا جائے گا اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ نے تیاریاں مکمل کر لی ہیں چونکہ شہر میں بھینسوں کے باڑے ہیں اسکول کے بچے، خواتین اور شہری شدید متاثر ہیں اب شہری اس مصیبت سے بچ جائیں گے میرا مشن تھا کہ بھینسوں کے باڑوں کو باہر شفٹ کریں جو اب پورا ہو رہا ہے۔