2025-07-22@23:51:38 GMT
تلاش کی گنتی: 343

«والے باپ»:

    کرنل ریٹائرڈ اسحاق قاضی بیٹی سمیت برساتی نالے میں بہہ گئے تھے، دونوں گاڑی سے مدد کیلئے پکارتے رہے، کار سوار باپ بیٹی نے برساتی نالے کے قریب سے گاڑی گزارنے کی کوشش کی، پانی کا تیز بہاؤ گاڑی کو بہا لے گیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد کی نجی سوسائٹی کے برساتی نالے میں بہہ جانے والے باپ بیٹی کی تلاش جاری رہی۔ دریائے سواں میں بہنے والی گاڑی کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن کا دائرہ کار وسیع کر دیا گیا، دریائے سواں کی جانب بہنے والے پانی کے مقام پر کرین کی مدد سے کھدائی کی گئی، نالے سے گاڑی کا بمپر مل گیا۔ کرنل ریٹائرڈ اسحاق قاضی بیٹی سمیت برساتی نالے میں بہہ گئے تھے، دونوں گاڑی سے...
    اسلام آباد: گاڑی سمیت برساتی نالے میں بہہ جانے والے باپ اور بیٹی کی تلاش تاحال جاری ہے۔ باپ اور بیٹی کی تلاش کے لیے پولیس، ہاؤسنگ سوسائٹی کا عملہ، ریسکیو 1122 اور غوطہ خور ٹیم سرچ آپریشن میں مصروف ہے اور ان کی تلاش کے لیے ہیلی کاپٹرکی مدد بھی لی جا رہی ہے۔ خیال رہےکہ آج صبح نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے فیز 5 میں کار میں سوار باپ بیٹی برساتی نالے میں بہہ گئے، گاڑی سمیت نالے میں بہہ جانے والے باپ بیٹی مدد کے لیے پکارتے رہے۔ واقعےکی ویڈیو بھی سامنے آگئی جس میں گاڑی کے اندر باپ بیٹی بے بسی کی حالت میں موجود ہیں اور پانی کا تیز بہاؤ گاڑی کو بہا کر لے جارہا...
    لاہور: یوٹیوبر رجب بٹ نے اپنے گھر پر فائرنگ کے حوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا جس میں انہوں نے 333 گروپ کو واقعے کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔ ویڈیو پیغام میں رجب بٹ نے کہا کہ میرے گھر پر فائرنگ کرنے والے کا نام کاشف چوہان ہے جس کا تعلق 333 گروپ سے ہے۔ رجب بٹ کے مطابق کاشف چوہان نے پہلے گاڑی تبدیل کی اور موٹر سائیکل پر آ کر فائرنگ کی، فائرنگ بیرون ملک بیٹھے شہزاد بھٹی نے کروائی۔ یوٹیوبر نے دعویٰ کیا کہ ملزمان کے بارے میں پولیس بھی سب جانتی ہے، دوسری جانب پولیس نے رجب بٹ کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے ملزمان سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ رجب...
    راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جولائی 2025ء ) صوبہ پنجاب کے شہر راولپنڈی کے پوش علاقہ ڈی ایچ اے کے برساتی نالے میں بہنے والی کار کا بمپر مل گیا۔ تفصیلات کے مطابق 64 سالہ ریٹائرڈ کرنل اپنی 25 سالہ بیٹی کے ہمراہ گاڑی میں گھر سے نکلے اور اس دوران جب انہوں نے برساتی نالے کے قریب سے گاڑی گزارنے کی کوشش کی تو سڑک پر پانی کا ریلہ گاڑی کو بہا کر لے گیا، بہاؤ تیز ہونے کی وجہ سے دونوں بات بیٹی بھی گاڑی کے ساتھ ہی پانی میں بہہ گئے، نالے میں کار سمیت بہہ جانے والے افراد گاڑی سے مدد کے لیے لوگوں کو پکارتے رہے، سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو...
    —فائل فوٹو وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ملک بھر میں بارشوں اور سیلابی صورتحال سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات اور اسلام آباد کی ہاؤسنگ سوسائٹی میں باپ اور بیٹی کے گاڑی سمیت سیلابی پانی میں بہہ جانے کے واقعے پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔شہباز شریف نے اسلام آباد کی ہاؤسنگ سوسائٹی میں نالے میں بہنے والے باپ اور بیٹی کے ریسکیو کے لیے ہر ممکن اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیر اعظم نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشنز تیز تر کرنے اور حادثات میں زخمی ہونے والوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ راولپنڈی میں کار سوار باپ بیٹی برساتی نالے میں بہہ گئےنالے میں کار سمیت بہہ جانے والے افراد گاڑی...
    کم سن مگر باصلاحیت مارشل آرٹسٹ سفیان محسود نے ایک بار پھر دنیا کو حیران کردیا ہے۔ جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے 6 سالہ سفیان نے محض 30 سیکنڈ میں 45 اسٹیپ اپس مکمل کرکے گنیز ورلڈ ریکارڈز میں نئی تاریخ رقم کردی۔ گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق اس سے قبل یہ عالمی ریکارڈ 30 سیکنڈ میں 30 اسٹیپ اپس کا تھا، مگر سفیان نے نہ صرف اس حد کو عبور کیا بلکہ 15 اضافی اسٹیپ اپس کے ساتھ ایک نیا عالمی معیار بھی قائم کردیا۔ اس شاندار کامیابی کے بعد سفیان محسود 4 عالمی ریکارڈز رکھنے والے پاکستان کے سب سے کم عمر مارشل آرٹسٹ بن چکے ہیں۔ وہ اس سے پہلے بھارت کے 2 عالمی ریکارڈز سمیت...
    ویب ڈیسک : وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ بھارتی پراکسیز بلوچستان میں دہشت گرد کارروائیاں کر رہی ہیں، وفاقی حکومت بلوچستان حکومت کے ساتھ آن بورڈ ہے، دہشت گرد اسکولوں، اسپتالوں میں حملے کرتے ہیں، مرنے والے پنجابی نہیں پاکستانی ہیں، مارنے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد ہیں، دہشت گردوں کے تانے بانے بیرونِ ملک سے ملتے ہیں، دشمن چاہتا ہے کہ پنجابیوں اور بلوچوں کو آپس میں لڑائیں، روزانہ کی بنیاد پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 3 جوان شہید ہوتے ہیں۔  مزید بارشیں،مون سون سے متعلق بڑی پیشگوئی   ان خیالات کا اظہار طلال چوہدری نے فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، کہا کہ پی ٹی...
    یوکرین کی سیکیورٹی سروس نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے 2 روسی خفیہ ایجنٹس کو ہلاک کر دیا ہے جو جمعرات کو ہونے والے یوکرینی سیکیورٹی افسر ایوان وورونچ کے قتل میں ملوث تھے۔ یوکرینی حکام کے مطابق ہلاک کیے جانے والے مشتبہ مرد اور عورت واردات کے بعد روپوش ہو گئے تھے لیکن یوکرینی سیکیورٹی اور نیشنل پولیس نے ان کا سراغ لگا لیا۔ یہ بھی پڑھیے: شمالی کوریا کی یوکرین جنگ میں روس کو بھرپور حمایت اعلان لاوروف کی کم جونگ اُن سے ملاقات یوکرینی خفیہ ایجنسی ایس بی یو کے سربراہ واسلی ملیوک کا کہنا ہے کہ خفیہ تفتیشی اور جوابی انٹیلی جنس کارروائیوں کے نتیجے میں دشمن کا ٹھکانہ دریافت کیا گیا۔ انہوں نے مزید...
    پاکستانی یوٹیوبر معاذ صفدر، جنھیں گزشتہ دنوں ان کے والد نے اپنے گھر سے الگ کردیا تھا، کروڑوں کمانے کے باوجود اپنے گھر سے محروم ہیں۔ معاذ صفدر کے ولاگز کو لاکھوں لوگ روزانہ فالو کرتے ہیں، مگر ان کے مداحوں کے دل میں ایک سوال اکثر گونجتا ہے کہ کم عمری میں اس قدر کمائی کرنے والا شخص اپنا ذاتی گھر کیوں نہیں خریدتا؟ انسٹاگرام پر 21 لاکھ اور یوٹیوب پر 46 لاکھ سے زائد سبسکرائبرز رکھنے والے معاذ صفدر نے حال ہی میں اپنے والد کے گھر سے شفٹ ہوکر الگ کرایے کے مکان میں رہائش اختیار کی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ اس کرایے کے گھر کو اپنی مرضی کے مطابق تعمیر اور ڈیزائن کروا...
    اپنے بیان میں وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ یہ دن کشمیر کے مسلمانوں کی موروثی استقامت، سفاک قوتوں کے خلاف مزاحمت اور غیر متزلزل عزم کی یاد دہانی کراتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم پاکستان نے یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ یوم شہدائے کشمیر ہر سال 13جولائی 1931ء کے ان 22 کشمیریوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے منایا جاتا ہے جنہوں نے ڈوگرہ فورسز کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اپنی...
    لاہور:لاہور میں حالیہ بارش کے دوران پانی میں پھنسنے کے بعد اعلیٰ حکومتی شخصیات کیخلاف نازیبا زبان استعمال کرنے والے شہری کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں بزرگ شہری وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، فیلڈ مارشل اور دیگر اداروں کیخلاف غصے میں آکر نامناسب زبان استعمال کرتے دکھائی دیے۔ پولیس نے بزرگ شہری کو حراست میں لے کر اس کا ویڈیو بیان ریکارڈ کیا جس میں انہوں نے اپنے کیے پر ندامت کا اظہار کیا اور حکومت سے باقاعدہ معافی مانگی۔ اپنے جاری کردہ ویڈیو بیان میں شہری نے کہا کہ میں اپنے الفاظ پر شرمندہ ہوں، حکومت، وزیراعلیٰ پنجاب اور پاک فوج سے معذرت چاہتا ہوں۔ پاکستان زندہ باد...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پتا پتا، بوٹا بوٹا حال ہمارا جانے ہے جانے نہ جانے گل ہی نہ جانے، باغ تو سارا جانے ہےکبھی کسی نے کہا تھا کہ اگر کوئی جانے نہ جانے، تو گل ہی نہ جانے۔ مگر ہمارے کراچی کی قسمت میں شاید زرداری جیسے ’’گل‘‘ ہی ہیںنہ جاننے والے، نہ سننے والے، نہ بدلنے والے۔ یوں کہنا بجا ہوگا: پتا پتا، بوٹا بوٹا حال ہمارا جانے ہے؍ جانے نہ جانے زرداری نہ جانے، شہر تو سارا جانے ہے۔ کراچی وہ شہر جو پاکستان کی شہ رگ ہے، آج بے بسی، بدحالی اور بدنامی کا استعارہ بن چکا ہے۔ گزشتہ دنوں لیاری میں ایک اور عمارت زمین بوس ہوئی ایک اور قیامت صغریٰ برپا ہوئی، جہاں کئی زندگیاں ملبے...
    شمالی عراق میں کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) سے تعلق رکھنے والے 30 جنگجوؤں نے ترکیہ کے خلاف کئی دہائیوں سے جاری مسلح تحریک کے خاتمے کا باضابطہ اعلان کر دیا ۔ اس موقع پر انہوں نے علامتی طور پر اپنے ہتھیار ایک بڑے برتن میں ڈال کر آگ لگا دی۔ تقریب کی ویڈیو فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مرد و خواتین جنگجو قطار میں کھڑے ہو کر اپنے اسلحے کو ایک بڑے دیگ نما برتن میں ڈال رہے ہیں، جسے بعد میں نذرِ آتش کر دیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پی کے کے، جو 1984 سے ترک ریاست کے خلاف مسلح جدوجہد میں مصروف تھی اور جس پر پابندی عائد ہے، نے...
    ویب ڈیسک:بلوچستان کے ضلع لورالائی کے علاقے سرڈھاکہ میں بسوں سے اتار کر شہید کیے گئے مسافروں میں باپ کے جنازے میں شرکت کے لیے پنجاب جانے والے 2 سگے بھائی بھی شامل ہیں، شہدا کی میتیں ڈیرہ غازی خان منتقل کردی گئیں۔    بلوچستان میں بسوں سے اتار کر بے دردی سے شہید کیے گئے 9 مسافروں کا تعلق لاہور، گجرات، خانیوال، گوجرانولہ، لودھراں اور مظفر گڑھ سے ہے، شہدا میں ضلع لودھراں کی تحصیل دنیاپور کے رہائشی 2 سگے بھائی جابر اور عثمان اپنے والد کے جنازے میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔ حفیظ سنٹر لاہور میں فائر ریسکیو آپریشن ؛ سیکرٹری ایمرجنسی سروسز کا فائر فائٹرز کو خراج تحسین  شہید صابر حسین ولد محمد...
    آئرلینڈ کے آل راؤنڈر کرٹس کیمفر نے انٹرپرووینشل ٹی20 ٹرافی ٹورنامنٹ میں منسٹر ریڈز کی نمائندگی کرتے ہوئے نارتھ ویسٹ واریئرز کے خلاف 5 گیندوں پر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے پروفیشنل کرکٹ میں کارنامہ انجام دے دیا۔ رپورٹ کے مطابق آئرش بولر پروفینشل کرکٹ میں لگاتار 5 وکٹیں حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔ نارتھ ویسٹ واریئرز کی ٹیم نے جہاں ایک موقع پر 5 وکٹوں کے نقصان پر 87 رنز بنائے تھے لیکن 189 کے ہدف کے تعاقب میں 88 پر پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی۔ کرٹس کیمفر کو اس کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ہے۔ اپنی کارکردگی کے حوالے سے جنوبی افریقہ میں پیدا ہونے والے آل راؤنڈر نے...
    جمائما نے اپنے ٹویٹ میں لکھا میرے بچوں کو اپنے والد عمران خان سے فون پر بات کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی، وہ قریب 2 سال سے جیل میں تنہائی کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں، پاکستانی حکومت کا کہنا ہے کہ اگر وہ ان سے ملنے آئیں گے تو انہیں بھی گرفتار کرلیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے کہا کہ ان کے بیٹوں قاسم خان اور سلیمان خان کو پاکستان آنے پر گرفتار کرنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ جمائما نے اپنے ٹویٹ میں لکھا میرے بچوں کو اپنے والد عمران خان سے فون پر بات کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی، وہ قریب 2...
    خیبر پختونخوا کے شورش زدہ ضلع باجوڑ میں نامعلوم افراد نے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما مولانا خان زیب کو جمعرات کے روز فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ ضلع باجوڑ کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) وقاص رفیق نے بتایا کہ مولانا خان زیب کو شنڈئی موڑ کے مقام پر اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ 13 جولائی کو ہونے والے امن مارچ کی مہم چلا رہے تھے۔ حملے میں ایک پولیس اہلکار بھی جاں بحق ہوا، جبکہ 3 افراد زخمی ہوئے۔ ڈی پی او کے مطابق یہ ایک ٹارگٹڈ حملہ تھا جسے موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے انجام دیا اور بغیر کسی مزاحمت کے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ واقعے کے...
    پاکستان کا پانی روکنے کی دھمکی دینے والے بھارت کو اپنا پانی بند ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ چین کے ڈیم منصوبے نے بھارت میں خوف کی فضا پیدا کردی ہے اور بھارتی سیاستدان اس منصوبے کا ’پانی کا ایٹم بم‘ قرار دے رہے ہیں۔ بھارتی ریاست اروناچل پردیش کے وزیراعلیٰ پیما کھنڈو نے چین کے زیر تعمیر میگا ہائیڈرو پاور ڈیم کو بھارت کے لیے ”پانی کا ایٹم بم“ قرار دیتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر چین نے اچانک پانی چھوڑ دیا تو آسام اور اروناچل کے قبائلی علاقوں میں تباہی مچ جائے گی۔ بھارتی خبر رساں ادارے ”پی ٹی آئی“ کو انٹرویو دیتے ہوئے پیما کھنڈو نے چین کے 137 ارب ڈالر مالیت کے...
    یورپی یونین کے سابق سیکرٹری خارجہ امور نے، غاصب و سفاک صیہونی رژیم کے اندھے حامی ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبل امن انعام کیلئے نامزد کرنے سے متعلق جنگی مجرم نیتن یاہو کی اہلیت پر سوال اٹھایا ہے اسلام ٹائمز۔ "بھیانک جنگی جرائم کا ایک ایسا ملزم کہ جو بین الاقوامی عدالت انصاف (ICJ) کو انتہائی مطلوب ہے، اپنے جرائم کے ارتکاب کے لئے سب سے زیادہ ہتھیار فراہم کرنے والے شخص کو 'نوبل امن انعام' کے لئے نامزد کر رہا ہے" یہ الفاظ غاصب اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی جانب سے انتہاء پسند امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبل پیس پرائز کے لئے نامزد کئے جانے پر تبصرہ کرتے ہوئے یورپی یونین کے سابق سیکرٹری خارجہ امور جوزپ بورل...
    لاہور: تجزیہ کار عامر الیاس رانا کا کہنا ہے کہ خبر دینے والے کی اپنی ذمے داری ہے اپنی خبر کی، ظاہر ہے خبر دی گئی، اس پر گوسپ بھی شروع ہو گئے، ٹی وی چینلز نے ویک اینڈ پر اپنے اپنے پروگرام بھی کر لیے، ویک اینڈ کے بعد آج آپ کے ساتھ بھی اسی پہ گفتگو ہو رہی ہے۔  ایکسپریس نیوز کے پروگرام اسٹیٹ کرافٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بہت سارے لوگوں نے کہا کہ کچھ ہوتا ہے تو بات کی جاتی ہے، اعزاز سید کو کیا پڑی تھی کہ وہ غلط خبر دے دیں۔  تجزیہ کار اطہر کاظمی نے کہا جہاں تک صدر مملکت کے عہدے والی بات ہے وہ تو...
    مائیکروسافٹ کے پاکستان میں آفس کے حوالے سے وزارت آئی ٹی کا مقف سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 5 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )وزارت آئی ٹی و ٹیلی کام کا کہنا ہیکہ مائیکروسافٹ کی تنظیم نو کے باوجود اس نے پاکستان سے وابستگی برقرار رکھنیکے عزم کا اظہار کیا ہے۔وزارت آئی ٹی نے ایک اعلامیے میں کہا ہیکہ دنیا بھر میں ٹیکنالوجی کمپنیوں کا بار بار آمدنی کے حامل ماڈل کی طرف منتقلی کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے، ان کمپنیوں کی جانب سے بین الاقوامی آپریشنز کے ڈھانچے کو نئی شکل دی جارہی ہے اور مائیکروسافٹ بھی اس رجحان سے مستثنی نہیں۔ اعلامیے میں کہا گیا ہیکہ مائیکروسافٹ نے پاکستان میں اپنے لائسنسنگ اور...
    حماس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ جنگ بندی کی تجویز پر اپنا جواب بات چیت کے متعدد دور کے بعد آج ثالثوں کے پاس جمع کرادیا۔ عالمی خبر رساں ادارے رائٹزر کے مطابق ایک حماس رہنما نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ہم نے قطر اور مصر کو جنگ بندی کی تجویز پر اپنا جواب دے دیا ہے۔ اسی حوالے سے بات کرتے ہوئے غزہ جنگ بندی مذاکرات سے قریبی طور پر وابستہ فلسطینی اہلکار نے بتایا کہ حماس کا جواب مثبت ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ میرے خیال میں حماس کے اس مثبت جواب کے نتیجے میں جنگ بندی کے حتمی معاہدے تک پہنچنے میں مدد ملے گی۔ تاہم ابھی تک حماس، امریکا، اسرائیل اور دیگر ثالثوں کی جانب...
    ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ کشیدگی کے دوران عمان منتقل کیے گئے سات ایرانی مسافر ہوائی جہاز 15 دن بعد اپنے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ یہ طیارے اس وقت عمان لے جائے گئے تھے جب ایران نے اپنی فضائی حدود عارضی طور پر بند کردی تھی۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق، 18 اور 20 جون کو ایران کی معراج ائیر اور ایرانی حکومت کے آٹھ مسافر طیاروں کو عمان کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر منتقل کیا گیا تھا۔ ان میں سے سات طیاروں نے جمعرات 3 جولائی کی شام کو واپس ایران کے لیے پروازیں بھریں۔ واپس آنے والے طیاروں میں سے دو چاہ بہار ہوائی اڈے پر اترے، جبکہ ایرانی حکومت کے دو دیگر طیارے مشہد...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">قاضی احمد( نمائندہ جسارت )قاضی احمد کی گنجان آبادی والے علاقے آصف کالونی قاضی احمد موڑ پرواقع وائن شاپ شراب خانہ کے عملے اور شرابیوں کی جانب سے شہریوں پر کی جانے والی فائرنگ کی چوبیس گھنٹے گزر جانے کے باوجود بھی قاضی احمد تھانے پر کوئی مقدمہ درج نہ ہوسکا ،قاضی احمد شھر کے مختلف علاقوں میں شراب کے وائن شاپ پولیس کی سرپرستی میں چلنے کے خلاف شہریوں علاقہ مکین اور سول سوسائٹی کی جانب سے سول سوسائٹی کے رہنما غلام شبیر چانڈیو پی ٹی آئی کے رہنما مولانا نورالدین قادری ملاح فورم کے رہنما رفیق ملاح کی سربراہی میں وائن شاپ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پرانہوں نے کہا کہ آبادی میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: سندھ کے وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن کاکہنا ہے کہ تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اپنی ہی جماعت کے لوگوں کی سیاست کی وجہ سے آج جیل میں ہیں، ہم ان کی طرح گالم گلوچ کی سیاست نہیں کرتے۔نیوز کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے محرم الحرام کے حوالے سے حکومت سندھ کے اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے سندھ بھر میں 49 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے، وزیراعلیٰ سندھ اور وزیر داخلہ نے علمائے کرام سے ملاقاتیں کی ہیں تاکہ محرم الحرام پُرامن طریقے سے گزرے۔شرجیل میمن نے چنگ چی رکشوں کے حوالے سے کہا...
    لاہور (نیوز ڈیسک) پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کے تقریباً 250 ریٹائرڈ ملازمین ایک ماہ سے اپنی پنشن کی ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سے شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ پیکٹاء کو پنجاب میں ضم کرنے کے بعد سے انہیں پنشن ملنے میں غیرمعمولی تاخیر ہو رہی ہے، جس کی وجہ سے وہ مالی مشکلات میں گھِرے ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پی سی ٹی بی کے پنجاب میں انضمام کے بعد مالی قواعد و ضوابط کو مرتب نہ کرنے کی وجہ سے پنشن کے عمل میں رکاوٹیں پیدا ہو گئی ہیں۔ اس کا براہ راست اثر ریٹائرڈ ملازمین پر پڑا ہے جو گزشتہ کئی ہفتوں سے اپنی پنشن کے منتظر ہیں لیکن انہیں ابھی تک...
    بلدیہ ہزاہ کالونی میں گھر سے دو بیٹیوں کے باپ کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جسے کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر متوفی کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال پہنچائی۔ اس حوالے سے ایس ایچ او اتحاد ٹاؤن راؤ شبیر نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 45 سالہ صادق کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی تحقیقات میں واقعہ خودکشی کا معلوم ہوتا ہے۔تاہم، پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد وجہ موت کا تعین ہو سکے گا۔ انہوں نے بتایا کہ متوفی کی اہلیہ کا انتقال ہو چکا ہے جبکہ اس کی دو بیٹیاں گارڈن میں چچا کے پاس رہتی ہیں اور متوفی کرایے کے گھر میں اکیلا رہائش پذیر تھا جو...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30 جون ۔2025 )عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ( ن )اگر ووٹ کو عزت دو والے اپنے بیانیے پر ڈٹ جائے تو ساتھ چلنے کو تیار ہوں،حکومت کو مولانا فضل الرحمان کی بات سنجیدہ لینے کی ضرورت ہے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ میرا اختلاف کسی عہدے یا شخصیت پر نہیں ،مسلم لیگ ن ووٹ کو عزت دو کے بیانیے پر قائم تھی اور اگر وہ اپنے بیانیے پر دوبارہ سے قائم ہو جائے تو پارٹی کے ساتھ چلنے کو تیار ہوں.(جاری ہے) شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ملک میں آئین و قانون کی بالادستی ہونی چاہیے سابق وزیر...
    پشاور ہائی کورٹ—فائل فوٹو پشاور ہائی کورٹ نے بیٹی کو قتل کرنے والے باپ کی سزائے موت کے خلاف اپیل خارج کردی۔ پشاور ہائی کورٹ نے گزشتہ سماعت کا 25 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا، یہ فیصلہ جسٹس صاحبزادہ اسد اللّٰہ نے تحریر کیا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ قتل کا واقعہ 11 جولائی 2022ء کو تھانہ پڑانگ چارسدہ کی حدود میں پیش آیا تھا۔ سزائے موت کے خلاف مجرم کی اپیل مسترد کراچی سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس کے کے آغا اور جسٹس... انکوائری کے دوران بچی کی والدہ نے اپنے شوہر کو مقدمے میں نامزد کیا اور پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے ٹرائل شروع کیا تھا۔ماتحت عدالت نے مجرم کو سزائے موت...
    اپنے آبائی حلقے میں گرین ٹریکٹر سکیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اپنی طاقت کا لوہا منوایا، آج بھی پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا ریاست، فوج کے خلاف زہر گھول رہا ہے، ہندوستان کو آج رسوائی کا سامنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے اپنے عزائم سے بے نقاب ہوچکے ہیں۔ اپنے آبائی حلقے میں  گرین ٹریکٹر سکیم کی تقریب  سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہم نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کیلئے کئی مشکل فیصلے کیے، ہمیں ملکی معیشت کو دوبارہ پیروں پر کھڑا کرنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی بلوں میں ٹی وی فیس کو ختم کرنے کا اعلان ’’اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ‘‘ کے تحت پاور اسمارٹ ایپ متعارف کرانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ وزارتِ پاور ڈویژن کی جانب سے بجلی کے صارفین کو براہِ راست نظام کا حصہ بنانے اور بلنگ کے عمل میں شفافیت کے فروغ کے لیے ’’اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ‘‘ کے تحت پاور اسمارٹ ایپ متعارف کرانے تقویب سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ تقریب میں وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے عوام دوست اسمارٹ ایپ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ صارفین سے ٹی وی فیس کی مد میں ماہانہ ڈیڑھ ارب روپے وصول ہوتے ہیں جبکہ سالانہ تقریبا 16 ارب روپے...
    حال ہی میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ میٹا آوازوں کی نقل کرنے والے معروف اے آئی پلیٹ فارم ’پلے اے آئی‘ کو خریدنے جارہا ہے۔ بلومبرگ کی جانب سے نامعلوم ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ میٹا صوتی کلوننگ سٹارٹ اپ ’پلے اے آئی‘ کو حاصل کرنے کے لیے پلیٹ فارم کے مالکان سے بات چیت کر رہا ہے۔ اس اقدام کو میٹا کی اے آئی تحقیق کو مضبوط کرنے اور صارفین کیلئے خصوصیات کو بڑھانے کے لیے حکمت عملی کا حصہ سمجھا جاتا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ میٹا کا مقصد اسٹارٹ اپ کی بنیادی ٹیکنالوجی خریدنا اور اس کے کچھ عملے کو اپنی موجودہ ٹیموں میں ضم کرنا ہے۔ پلے اے آئی صارفین کو مصنوعی ذہانت...
    پریس کانفرنس سے خطاب میں سابق وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کو اگر اوپر لے کر جانا ہے تو انصاف اور قانون کی حکمرانی ہونی چاہیئے، ہم نے اپنی پارٹی علیحدہ بنائی ہی اس لئے تھی کہ مسلم لیگ ن نے ووٹ کو عزت دینے کے نعرے سے علیحدہ ہوگئی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے تو انصاف کے تقاضے پورے کرنے ہونگے، یہ کس طرح کے  فیصلے ہیں جو قانون سے بالاتر ہوکر ہورہے ہیں، سندھ میں تعلیم کا ہزاروں ارب کا بجٹ ہضم کرلیا گیا ہے، 17 سالوں میں سندھ میں ترقی صرف کرپشن میں ہوئی ہے، پیپلز پارٹی تعصب...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے تین نابالغ بیٹیوں کو قتل کرنے والے مجرم باپ کو پھانسی کی سزا کنفرم کردی ،بیوی کے نشہ سے منع کرنے پر تین بیٹیوں کے قاتل کی تین مرتبہ پھانسی کی سزا کے خلاف اپیل خارج کر دی گئی ،دو رکنی بنچ نے ٹرائل کورٹ کا مجرم محمد یار کو تین مرتبہ سزائے موت دینے کا فیصلہ برقرار رکھا۔جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس علی ضیا باجوہ نے مجرم کی اپیل پر سماعت کی۔ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نزہت بشیر نے مجرم کی بریت اپیل کی مخالفت میں دلائل دئیے۔(جاری ہے) ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نزہت بشیر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ مجرم محمد یار نے بیوی کے نشہ...
    خیبرپختونخوا پولیس کے ’کے نائن‘ یونٹ میں ایک ایسی ریٹائرمنٹ کی تقریب منعقد ہوئی جو معمول سے مختلف تھی۔ اس بار ریٹائر ہونے والے نہ کوئی پولیس آفیسر تھے، نہ اہلکار، بلکہ وہ سراغ رساں کتے تھے جنہوں نے برسوں تک پولیس کے ساتھ مل کر اپنی خدمات انجام دیں، اب وہ اپنی مدتِ ملازمت مکمل کرنے کے بعد ریٹائر ہورہے ہیں۔ تقریب کی صدارت ڈائریکٹر ’کے نائن یونٹ‘ خیبرپختونخوا عدیل ابدال نے کی، جنہوں نے ان ریٹائر ہونے والے وفادار اور بہادر کتوں کو اعزازات کے ساتھ رخصت کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کے نائن یونٹ کے دو نمایاں ممبران ’ڈیپ اور سونا‘ گزشتہ 10 سال سے خیبرپختونخوا پولیس کا حصہ تھے۔ ان دونوں نے دہشتگردی، بدامنی اور...
    پاکستانی یوٹیوبر معاذ صفدر نے اپنے ایک حالیہ وی لاگ میں اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ ان کے والد نے انھیں اور بھائیوں کو اپنے گھر سے الگ کردیا ہے۔ اپنے وی لاگ میں معاذ صفدر نے اپنے بہن بھائیوں اور والدین سے بھرے گھر کے تین حصوں میں بٹ جانے کا انکشاف کرتے ہوئے خود سمیت بقیہ دو بھائیوں کے گھر الگ ہونے کا بھی اعتراف کیا ہے۔ معاذ نے بتایا کہ ’’والد کا فیصلہ ہے کہ میں اور میرا بڑا بھائی جن کی شادی ہوچکی ہے اور بچے بھی ہیں، اس لیے اب وہ اپنے اپنے الگ گھروں میں شفٹ ہوجائیں، جبکہ تیسرا اور چھوٹا بھائی اپنی اہلیہ، دونوں بہنوں اور والدین کے ساتھ ایک...
    اسلام آباد(اوصاف نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) سے میٹر ریڈرز کا کردار ختم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اس مقصد کیلئے نئی ڈیجیٹل ایپ ”اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ“ جلد متعارف کرائی جائے گی، جس کے ذریعے صارفین خود اپنی بجلی کی ریڈنگ اپ لوڈ کر سکیں گے۔ یہ نظام ”کے الیکٹرک“ کے دائرہ اختیار کے علاوہ پورے ملک میں نافذ کیا جائے گا۔ بزنس ریکارڈر نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ موجودہ نظام میں میٹر ریڈرز صارفین کے بجلی میٹروں کی تصاویر لے کر ڈسکوز کو بھیجتے ہیں جس کی بنیاد پر بل تیار ہوتا ہے، مگر اس نظام میں اوور بلنگ اور شکایات کی بھرمار ہے۔ متعدد...
    ---فائل فوٹو  متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر میرے نام سے چلنے والے خط کی سختی سے تردید کرتا ہوں اور اس سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے۔ایم کیو ایم رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سوشل میڈیا پر میرے نام سے منسوب گردش کرنے والے خط سے کوئی تعلق نہیں اور میں سوشل میڈیا پر چلنے والے خط کی سختی سے تردید کرتا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے کارکنان ایسے اوچھے ہتھکنڈوں اور جھوٹے خطوط پر کان نہ دھریں، ذمہ داران اور کارکنان اس طرح کے من گھڑت پروپیگنڈوں پر نظر رکھیں۔فاروق ستار نے یہ بھی...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2025ء) ایم کیوایم پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے سوشل میڈیا پر اپنے نام سے چلنے والے خط کی تردید کردی۔ اپنے ایک بیان میں فاروق ستار نے کہا کہ سوشل میڈیا پر میرے نام سے چلنے والے خط کی سختی سے تردید کرتا ہوں اور میرے نام سے منسوب گردش کرنے والے خط سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے کارکنان ایسے اوچھے ہتھکنڈوں اور جھوٹے خطوط پر کان نہ دھریں، ذمہ داران اور کارکنان اس طرح کے من گھڑت پروپیگنڈوں پر نظر رکھیں۔فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کارکنان ایسے جعلی خطوط اور غیر مصدقہ خبروں کو شیئر...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2025ء)وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں(ڈسکوز)سے میٹر ریڈرز کا کردار ختم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اس مقصد کے لیے نئی ڈیجیٹل ایپ اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ جلد متعارف کرائی جائے گی، جس کے ذریعے صارفین خود اپنی بجلی کی ریڈنگ اپ لوڈ کر سکیں گے۔ یہ نظام کے الیکٹرک کے دائرہ اختیار کے علاوہ پورے ملک میں نافذ کیا جائے گا۔بزنس ریکارڈر نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ موجودہ نظام میں میٹر ریڈرز صارفین کے بجلی میٹروں کی تصاویر لے کر ڈسکوز کو بھیجتے ہیں جس کی بنیاد پر بل تیار ہوتا ہے، مگر اس نظام میں اوور بلنگ اور...
    وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) سے میٹر ریڈرز کا کردار ختم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اس مقصد کے لیے نئی ڈیجیٹل ایپ ”اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ“ جلد متعارف کرائی جائے گی، جس کے ذریعے صارفین خود اپنی بجلی کی ریڈنگ اپ لوڈ کر سکیں گے۔ یہ نظام ”کے الیکٹرک“ کے دائرہ اختیار کے علاوہ پورے ملک میں نافذ کیا جائے گا۔ بزنس ریکارڈر نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ موجودہ نظام میں میٹر ریڈرز صارفین کے بجلی میٹروں کی تصاویر لے کر ڈسکوز کو بھیجتے ہیں جس کی بنیاد پر بل تیار ہوتا ہے، مگر اس نظام میں اوور بلنگ اور شکایات کی بھرمار ہے۔ متعدد صارفین مہنگے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250622-08-5 نارووال(صباح نیوز)وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہمارا مذہب ہمیں صفائی نصف ایمان کا درس دیتا ہے،صفائی کرنے والے ورکرز ہمارے ہیرو ہیں۔نارووال میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے عملے کو اعزازیہ دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے اعزازیہ ورکرز کی محنت کا اعتراف ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کے خواب ستھرا پنجاب کو حقیقت بنانے کیلئے صفائی کی ڈیوٹی سرانجام دینے والے اہلکار مبارک باد کے مستحق ہیں۔ہمارا مذہب ہمیں صفائی نصف ایمان کا درس دیتا ہے ۔صفائی کی کمی کئی ایک بیماریوں کی وجہ بنتی ہے ۔آپ لوگ سینٹری ورکرز نہیں...
    ذرائع کے مطابق حادثے کے شکار سیاحوں کا تعلق لاہور کے علاقے مغل پورہ سے بتایا جارہا ہے، حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 35 سالہ طاہر، 13 سالہ ابو بکر اور 22 سالہ طیب شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وادی کاغان میں گلیشیئر کا ایک حصہ بیٹھنے سے اس کے نیچے تصویر بنانے والے باپ بیٹے سمیت 3 سیاح جاں بحق ہوگئے۔ یہ واقعہ وادی کاغان میں سوہنی آبشار ناران کے مقام پر گلیشیئر کا ایک حصہ بیٹھنے کی وجہ سے پیش آیا جہاں گلیشیئر کے نیچے تصویر بنانے والے باپ بیٹے سمیت 3 سیاح جاں بحق ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق حادثے کے شکار سیاحوں کا تعلق لاہور کے علاقے مغل پورہ سے بتایا جارہا ہے، حادثے میں جاں...
    نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کا کہنا ہے کہ خواتین شناختی کارڈ پر اپنی مرضی سے والد یا شوہر کا نام درج کرواسکتی ہیں، شناختی کارڈ کی ضبطی، تنسیخ اور بحالی کے کیسز کا فیصلہ 30 دن میں ہوگا۔ نئے قواعد کے تحت شادی شدہ خواتین کو اب یہ سہولت فراہم کر دی گئی ہے کہ وہ شناختی کارڈ پر اپنی مرضی سے والد یا شوہر کا نام درج کرواسکتی ہیں۔ وزیر داخلہ کی ہدایت پر نادرا نے قومی شناختی کارڈ قواعد 2002 میں ترامیم کا نفاذ کردیا، نادرا نے اصلاحاتی مسودے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کی منظوری وفاقی کابینہ دے چکی ہے۔ اعلامیے کے مطابق شناختی نظام کو جعل سازی سے پاک اور محفوظ...
    وادیٔ کاغان میں سوہنی آبشار ناران کے مقام پر گلیشئیر کا ایک حصہ بیٹھ گیا، گلیشیئر کے نیچے تصویر بنانے والے باپ بیٹے سمیت تین سیاح جاں بحق ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق حادثے کے شکار سیاحوں کا تعلق لاہور کے علاقے مغل پورہ سے بتایا جارہا ہے۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 35 سالہ طاہر، 13 سالہ ابو بکر اور 22 سالہ طیب شامل ہیں۔ افسوسناک حادثے پر صوبائی مشیر سیاحت زاہد چن زیب نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے سیاحوں کو غیر مستحکم علاقوں میں جانے اور سیلفیاں لینے سے گریز کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سیاحتی مقامات پر احتیاطی تدابیر کی اہمیت اجاگر کی جائے گی۔...
    اسرائیل کے وزیر قومی سلامتی نے الجزیرہ دیکھنے والے اپنی شہریوں کیخلاف پولیس کارروائی کی ہدایت کردی۔ انتہا پسند اسرائیلی وزیر برائے قومی سلامتی اتمام بن گویر نے قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کو اسرائیل سے رپورٹنگ کرنے کی اجازت دینے کے خلاف حکومتی مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا کرنے سے قومی سلامتی کو "خطرہ" ہوگا۔ انہوں نے اسرائیل میں الجزیرہ دیکھتے ہوئے پکڑے جانے والوں کے خلاف پولیس کارروائی کی بھی ہدایت کی۔ مئی 2024 کے اوائل میں اسرائیل نے ملک میں الجزیرہ کے رپورٹرز، پروڈیوسرز، کیمرہ والوں اور دیگر ملازمین پر پابندی لگا دی تھی۔ فلسطینی اتھارٹی نے جنوری میں اس کی پیروی کرتے ہوئے مقبوضہ مغربی کنارے سے الجزیرہ پر پابندی لگا دی تھی۔
    ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگی کشیدگی کے تناظر میں ایران میں مقیم پاکستانی شہریوں کے لیے اہم سفارتی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ تہران میں تعینات پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے کہا ہے کہ موجودہ حالات کے باعث مواصلاتی نظام متاثر ہونے کا خدشہ ہے، اس لیے پاکستانی شہری اپنے موبائل یا لینڈ لائن نمبرز پر بیلنس اور کال پیکجز ہر وقت فعال رکھیں۔ یہ بھی پڑھیں امریکا سن لے، ایران سرینڈر نہیں کرے گا، ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا دوٹوک اعلان سفیر مدثر ٹیپو نے ایران میں موجود پاکستانیوں کو سفر کے دوران محتاط رہنے اور رابطے کے متبادل ذرائع ہمراہ رکھنے کی تلقین کی ہے۔ انہوں نے واضح کیاکہ ایران سے نکلنے والے...
    کراچی: محمود آباد منظور کالونی کا رہائشی تین بچوں کا باپ گھر میں پانی کی موٹر چلاتے ہوئے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق بلوچ کالونی کے علاقے محمودآباد منظور کالونی سیکٹر سی عید گاہ چوک پنجاب روڈ خان زادہ بلڈنگ کے عقب والی بلڈنگ میں پانی کی موٹر چلاتے ہوئے بجلی کا کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی۔ ترجمان چھیپا کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 40 سالہ عامر جدون عرف ٹھوسہ ولد اورنگزیب جدون کے نام سے کی گئی۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے عامر کے ورثا نے پولیس کارروائی کروانے سے انکار کر...
    بلاول بھٹو کی سربراہی میں پاکستان کا سفارتی وفد فرانس کے شہر اسٹراسبورگ پہنچ گیا ہے، جہاں وفد میں شامل سابق وزیر خارجہ خرم دستگیر خان کے مطابق وفد نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں پاکستانی مؤقف اجاگر کرنے کی غرض سے مختلف رہنماؤں سے مثبت ملاقاتیں کی ہیں۔ اسٹراسبورگ سے اپنے ایک ویڈیو بیان میں انجینیئر خرم دستگیر خان نے بتایا کہ پاکستانی سفارتی وفد کی یورپی پارلیمنٹ کے نائب صدر سمیت مختلف رہنماؤں سے’اصولوں پر مبنی عالمی نظام‘ کے قیام کے حوالے سے مثبت ملاقاتیں ہوئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: خرم دستگیر کے مطابق یورپی پارلیمنٹ کے مختلف رہنماؤں سے اصولوں پر مبنی عالمی نظام قائم کرنے کے حوالے سے، تاریخ سے سبق سیکھنے کے حوالے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آن لائن)وزیرداخلہ محسن نقوی نے زیرو ویسٹ آپریشن میں حصہ لینے والے ملازمین کے لیے ایک بنیادی تنخواہ بطور انعام دینے کا اعلان کردیا ہے اور کہا ہے کہ یومیہ اُجرت پر کام کرنے والے ورکرز کو 15 ہزار روپے فی کس دیے جائیں گے۔ عید الاضحی پر مثالی صفائی پروفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے سی ڈی اے کے سینٹری ورکرز کے اعزاز میں خصوصی تقریب کی گئی۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے دن رات محنت سے فرائض سرانجام دینے پر سینٹری ورکرز کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا۔ ڈپٹی کمشنر اے سیز اور فیلڈ ٹیموں کو مبارکباد دی۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے زیرو ویسٹ...
    احمد آباد(نیوز ڈیسک)بھارتی شہر احمد آباد میں ایئرپورٹ کے قریب گرنے والے طیارے میں سوار برطانوی شہری کی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی آخری پوسٹ سامنے آگئی۔ احمد آباد میں ایئرپورٹ کے قریب مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں 133 افراد ہلاک ہوگئے، طیارے میں 230 مسافر عملے کے 12 ارکان سوار تھے۔ لندن سے تعلق رکھنے والے یوگا انسٹرکٹر جیمی میک اپنے ساتھی فیونگل گرینلاومیک کے ہمراہ بھارت آئے تھے، گزشتہ رات انہوں نے سوشل میڈیا پر بھارت میں اپنے قیام کو “جادوئی تجربہ” قرار دیتے ہوئے الوداع کہا تھا، تاہم آج دوپہر پیش آنے والے المناک حادثہ کے بعد ان کا کچھ معلوم نہیں ہوسکا ہے۔ حادثے سے کچھ گھنٹے قبل جیمی میک نے سوشل...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا اپنے مجسمے کے حوالے سے بیان سامنے آگیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وسیم اکرم نے اپنے مجسمے کے ساتھ چیتے کے مجسمے کی تصویر لگا کر لکھا کہ میرا مجسمہ یقیناً اس چیتے سے بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیاز اسٹیڈیم حیدر آباد میں لگائے گئے میرے مجسمے کے حوالے سے بہت باتیں ہو رہی ہیں، میرے خیال میں آئیڈیا کی زیادہ اہمیت ہوتی ہے۔ وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ مجسمہ بنانے والے کو کریڈٹ دینا چاہیے، اس کوشش پر اور جو جو اس میں شامل رہا ہے انہیں فل مارکس دینے چاہئیں۔ واضح رہے کہ سوئنگ کے سلطان کہلائے جانے والے پاکستان کے...
    شیراز بخاری، میرپور ملک بھر میں وطن سے محبت کے کئی انداز دیکھنے کو ملتے ہیں، مگر میرپور آزاد کشمیر کے ایک کشمیری رکشہ ڈرائیور نے اپنے جذبے کو کچھ منفرد انداز میں ظاہر کیا ہے۔ پاکستان اور افواجِ پاکستان سے والہانہ عقیدت رکھنے والے اس شہری نے اپنے رکشے پر میزائل اور راکٹ کی ڈیزائننگ کر کے حب الوطنی کا انوکھا مظاہرہ کیا ہے، جو سڑکوں پر نہ صرف توجہ کا مرکز بن چکا ہے بلکہ اس کا جذبہ ہر دیکھنے والے کے دل کو چھو جاتا ہے۔ اس حوالے سے مزید جانیے اس ویڈیو رپورٹ میں آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘...
    cبجٹ 2025-26 قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے سے قبل اسلام آباد میں وفاقی کابینہ اجلاس کیلئے پہنچنے والے اراکین کے آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق اہم بیانات سامنے آئے ہیں۔ عون چوہدری نے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں عوام کو بہت اچھا ریلیف ملے گا، جبکہ سرکاری ملازمین کے لیے بھی ریلیف رکھا گیا ہے۔ میڈیا نمائندے نے بلال کیانی سے سوال کیا کہ ’بجٹ عوامی ہوگا یا آئی ایم ایف کا؟‘ جس پر بلال کیانی نے جواب دیا کہ ’اپنی چادر دیکھ کر پاؤں پھیلائیں گے، کابینہ میں بجٹ پیش ہوگا، اس کے بعد فلور پر دیکھتے ہیں۔‘ قومی اسمبلی کے رکن قیصر احمد شیخ نے بجٹ سے متعلق...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
    راولپنڈی کے علاقے درکالی سیداں میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے گھر میں گھس کر سوئے ہوئے افراد پر فائرنگ کردی جس کی وجہ سے ہلاکتیں ہوئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین میں باپ اور 2 بیٹے شامل ہیں جن کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: راولپنڈی میں بسنت ، ڈور پھرنے اور فائرنگ کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق ، درجنوں زخمی راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ لگتا ہے تاہم تحقیقات جاری ہیں۔ سی پی اور خالد ہمدانی نے ایس پیی صدر سے واقعے کی رپورٹ طلب کرکے ملزمان کی...
    خیبرپختونخوا کے ضلع مردان کے علاقے آرم کالونی میں سلینڈ دھماکے کے نتیجے میں ایک ہی گھر کے چھ افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق آرم کالونی کے گھر میں سلینڈ دھماکے کے نتیجے میں دو منزلہ عمارت ملبے کا ڈھیر بنی اور مکین اس کے تلے دب گئے۔ واقعے کے بعد ریسکیو 1122 کے رضاکار جائے وقوعہ پہنچے اور ملبے میں دبی خاتون، بچوں سمیت 4 افراد کو نکالنے میں کامیاب ہوئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے میں میاں، بیوی اور اُن کے چار بچے جاں بحق ہوئے جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ سلنڈر بلاسٹ میں جاں بحق ہونے والوں میں 36 سالہ فواد، اہلیہ اور تین کمسن بچے شامل ہیں جبکہ فواد کے 25 سالہ...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2025ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے حج کی سعادت حاصل کرنے والے لاکھوں مسلمانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ حج کا فریضہ ہمیں مشکلات میں ثابت قدمی اور قربانی کا درس دیتا ہے۔(جاری ہے) جاری اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ حج کی بابرکت ساعتوں میں اپنے ملک کی خوشحالی کےلیے دعائیں کی جائیں،اللہ پاک پاکستان کو معاشی مشکلات اور دشمن کی سازشوں سے محفوظ رکھے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ حجاج کرام اپنی دعاؤں میں فلسطینی اور کشمیری بھائیوں کو بھی یاد رکھیں۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ اپنے ارد گرد غربا اور مساکین کو بھی خوشیوں میں شامل رکھیں۔
    ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی جنرل سیکرٹری کا کہنا تھا کہ اگر ملک معاشی ترقی کر رہا ہے تو عوام مہنگائی تلے کیوں دبتی جا رہی ہے آئی ایم ایف کا تیار کردہ بجٹ عوام کسی حال میں قبول نہیں کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ سید حسن ظفر نقوی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکمرانوں نے آنے والے بجٹ میں عوام پر مہنگائی کا پہاڑ توڑنے کے لئے پہلے سے زمین ہموار کرنا شروع کردی ہے، سارے وزیر مشیر میڈیا کے ذریعے پہلے ہی سے مہنگائی کا مژدہ سنا رہے ہیں، وہ نوکری پیشہ افراد جو اپنی تنخواہ سے بجلی کا بل بھی ادا کرنے کے قابل نہیں ان کی کمر توڑنے...
    چیئرمین سی ڈی اے کا سیکرٹری داخلہ کے ہمراہ نرسری کا دورہ، اپ گریڈیشن، بحالی اور ‘گارڈینیا حب’ میں تبدیل کرنے کے حوالے سے بریفنگ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا نے وفاقی سیکرٹری داخلہ محمد خرم آغا، چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) ڈاکٹر مختار احمد اور متعلقہ افسران کے ہمراہ پارک روڈ پر قائم سی ڈی اے نرسری کا دورہ کیا۔ جہاں پر ان کو سی ڈی اے نرسری کی اپ گریڈیشن، بحالی اور اسے ‘گارڈینیا حب’ میں تبدیل کرنے کے منصوبے کے تحت ہونے والے اب تک کے تعمیراتی کاموں کے بارے میں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2025ء) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ آج کا دن ہمیں ماحول کی اہمیت اور اس کی حفاظت کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کا احساس دلاتا ہے،یہ دن نہ صرف ایک یاد دہانی ہے بلکہ ایک اجتماعی عزم کا موقع بھی ہے کہ ہم اپنی آئندہ نسلوں کو ایک صاف، سرسبز اور محفوظ ماحول فراہم کریں۔سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ماحول کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں چیئرمین سینٹ سید یوسف ر ضا گیلانی نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی، آلودگی، جنگلات کی کٹائی اور آبی وسائل کی کمی جیسے چیلنجز ہمارے مستقبل کے لیے سنگین خطرہ...
    آج بروزجمعرات،5 جون 2025 :آج کے دن آپ کے ستارے آپ کی زندگی کے حوالے سے کیا کہتے ہیں ۔ آپ کے کیرئیر ، ملازمت، محبت، صحت، پیسے، کیریئر سے متعلق اپنے گہرے سلگتے سوالات کے جوابات تلاش کریں برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل آپ کو ان دنوں گھر اور بہن بھائیوں کے ساتھ سنبھل کر چلنا ہوگا کشیدگی کا امکان ہے اور وراثتی معاملے کو لے کر بھی مسئلہ پیدا ہو سکتا ہے۔ غصہ نہیں کرنا ورنہ رشتے ٹوٹ سکتے ہیں۔ برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی جو لوگ عرصہ دراز سے کسی نئے کام کے بارے میں سوچ رہے تھے وہ اب خود کو اس کے لئے تیار...
    ایک اندازے کے مطابق ایک ارب امریکی ڈالر فی سیلیبریٹی کل مالیت ہونے کے باوجود 40 کروڑ سے زیادہ سبسکرائبرز رکھنے والے مسٹر بیسٹ کا دعویٰ ہے کہ ان کے پاس پیسے بہت کم ہیں جس کی وجہ سے اپنی منگیتر سے شادی کرنے کے لیے انہیں خاندان کی جانب سے مالی معاونت درکار ہے۔ یہ بھی پڑھیں: 30 کروڑ سبسکرائبرز حاصل کرنے والے پہلے یوٹیوبر مسٹر بیسٹ کون ہیں؟ مسٹر بیسٹ کا اصل نام جمی ڈونلڈسن ہے  جن کا کہنا ہے کہ اپنی منگیتر اور کنٹینٹ کریئٹر تھیا بوائسن سے شادی کے لیے فنڈز کے لیے انہیں اپنے خاندان کے تعاون کی ضرورت ہے۔ ایسے پیسے کا اچار ڈالنا ہے؟ ایکس پر اپنی ایک پوسٹ پر انہوں نے لکھا کہ...
    سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں شدت پسندوں کے ایک ٹھکانے پر کارروائی کرتے ہوئے 14 عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں: حکومت نے بلوچستان میں تمام دہشتگرد تنظیموں کو ’فتنہ الہندوستان‘ نام دیدیا آئی ایس پی آر کی جانب سے بدھ کو جاری کردہ بیان کے مطابق یہ کارروائی گزشتہ رات خفیہ اطلاع پر کی گئی۔ ضلع دتہ خیل کے علاقے میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا جو فتنہ خوارج سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پرکیا گیا۔ فورسز اور خوارج کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 14 خوارج ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والےخوارج کے ٹھکانےکو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا،...
    غزہ : جنوبی غزہ کے ناصر اسپتال میں ماتم کا سماں تھا جب درجنوں افراد ایک باپ، حسام وافی، کی لاش پر بین کرتے نظر آئے، جو اپنے بچوں کے لیے خوراک لینے گیا تھا لیکن اسرائیلی فائرنگ کا نشانہ بن گیا۔ چھ بچیوں کے باپ حسام وافی کو اس وقت شہید کیا گیا جب وہ اپنے بھائی اور بھتیجے کے ہمراہ جنوبی شہر رفح میں ایک امدادی مرکز سے آٹا لینے گیا۔ فلسطینی سول ڈیفنس ایجنسی کے مطابق، اس واقعے میں 31 افراد جاں بحق ہوئے۔ حسام کی والدہ نہلہ وافی نے روتے ہوئے کہا: “وہ اپنی بیٹیوں کے لیے روٹی لینے گیا تھا، لاش بن کر واپس آیا۔” ناصر اسپتال کے صحن میں حسام کی بیوہ اور...
    سکردو میں شہداء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جی بی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ وسائل اور معدنیات پر قبضہ کرنے نہیں دیں گے، دبانے کی کوشش کرنے والے جان لیں، ہم ڈرنے والے نہیں ہیں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کاظم میثم نے تکریم شہداء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وسائل اور معدنیات پر قبضہ کرنے نہیں دیں گے، دبانے کی کوشش کرنے والے جان لیں ہم ڈرنے والے نہیں ہیں۔ وسائل کی حفاظت کیلئے کٹ مریں گے، جان دیں گے، مسخرہ سیٹ اپ کو ہرگز قبول نہیں کریں گے، اپاہج سیٹ اپ کو دریا میں پھینک دیں گے، حکومتی لوگوں نے وسائل، معدنیات، غیرت سب کچھ بیچ ڈالا ہے،...
    اپنے بیان میں امان اللہ کنرانی ایڈووکیٹ نے کہا کہ دھمکی دینے اور بھارت کی سازش کا طعنہ دینے والے خود چھپ کر غریب کے بچوں کو بہادری اور مخالفین کو غداری کا سرٹیفکیٹ دیتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی ایڈووکیٹ نے سوراب میں بھاگ کچھی سے تعلق رکھنے والے پروفیسر کے بیٹے اور اے ڈی سی سوراب ہدایت اللہ بلیدی سمیت دیگر بے گناہوں کے قتل پر دکھ افسوس و رنج کا اظہار کرتے ہوئے ان واقعات کے تسلسل کو بلوچستان کی مخدوش صورتحال کو مزید گھمبیر بنانے کا پیش خیمہ قرار دیا ہے۔ اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ان واقعات پر سرکار کی جانب سے مذمتی...
    راولاکوٹ(نیوز ڈیسک)راولا کوٹ میں پولیس کا آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک، 2 اہلکار شہید آزاد کشمیر کے شہر راولا کوٹ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک ، 2 اہلکار شہید جبکہ 20 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے آزاد کشمیر کے ضلع راولا کوٹ کے علاقے حسین کوٹ میں آپریشن کیا۔ پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ پولیس کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ اور دستی بم حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور 20 زخمی ہوئے۔ ایس ایس پی راولاکوٹ ریاض مغل نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ مارے جانے والے چاروں دہشت گرد قتل کے مقدمات میں مطلوب تھے ،...
    پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر سوشل میڈیا پر ایک انتہائی حساس اور جذباتی پیغام شیئر کیا ہے جو صارفین کے دلوں کو چھو گیا۔ انہوں نے قربانی کے اسلامی روایت کے احترام کے ساتھ ساتھ جانوروں کے حقوق کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں علیزے نے لکھا: ’’کافی عرصے سے میرے دل میں یہ بات تھی۔ میں جانتی ہوں قربانی ایک سنت ہے، حضرت ابراہیمؑ کی عظیم قربانی کی یادگار ہے۔ لیکن کیا ہم اس کی روح کو برقرار رکھ پا رہے ہیں؟‘‘ اداکارہ نے اپنے پیغام میں خاص طور پر زور دیا: ’’خون آلود تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے سے گریز کریں، جانوروں کے خوف اور درد کو میمز...
    بنگلادیش کے خلاف ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں پانچ وکٹیں لے کر حسن علی نے اعزاز اپنے نام کرلیا۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں پاکستان نے حسن علی کی شاندار بولنگ کی بدولت بنگلادیش کو 37 رنز سے شکست دی۔ حسن علی نے 3.2 اوورز میں 30 رنز دے کر پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور چوتھے پاکستانی بولر ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا۔ اس سے قبل عمر گل، سفیان مقیم، عماد وسیم یہ اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔ 
    اپنے بیان میں انہوں ںے کہا کہ خیبر پختونخوا میں لاقانونیت اور بے روزگاری کے خلاف احتجاج کرنے والے پُرامن سیاسی کارکنوں پر آنسو گیس کی شیلنگ قابل افسوس ہے، ہم اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں، کرپٹ اور نااہل صوبائی حکومت کا تعاقب جاری رکھیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت نے ہمارے پُرامن احتجاج کا راستہ روک کر دراصل بدترین کرپشن کو چھپانے کی ناکام کوشش کی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں ںے کہا کہ خیبر پختونخوا میں لاقانونیت اور بے روزگاری کے خلاف احتجاج کرنے والے پُرامن سیاسی کارکنوں پر آنسو گیس کی شیلنگ قابل افسوس ہے، ہم اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں، کرپٹ...
    کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نوجوان اداکارہ سحر ہاشمی کو منفرد خوبیوں کے حامل شوہر کی تلاش ہے۔ ایک یوٹیوب چینل کے ساتھ گفتگو کے دوران اداکارہ سحر ہاشمی سے سوال کیا گیا کہ وہ اپنے ممکنہ شوہر میں کیسی خوبیاں چاہتی ہیں؟ جس پر انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں وہ مجھے اپنے ہاتھ سے کھانا کھلائے اور پاؤں دبائے۔ ’میرے شریک حیات کو اچھی چائے بنانا آتی ہو، وہ پرسکون رہنے والا شخص ہونا چاہیے کیونکہ میں ایک جذباتی لڑکی ہوں۔‘ انہوں نے بتایا کہ اگر مجھے کوئی مسئلہ درپیش ہو تو میں غصے میں آ کر جذباتی ہو جاتی ہوں لہٰذا چاہتی ہوں کہ ہونے والا شوہر پرسکون اور ذہین ہو تاکہ وہ میری پریشانیوں...
    لاکھوں دلوں پر راج کرنے والے فلم اسٹار رنگیلا کو مداحوں سے بچھڑے 20 سال گزر گئے۔ یکم جنوری 1937 میں کرم ایجنسی کے ایک غریب گھرانے میں پیدا ہونے والے محمد سعید خان عرف رنگیلا کا جنم گویا اس دور میں ہوا، جب اسکرین پر سنجیدگی کے سائے گہرے تھے۔ انہوں نے اس سائے کو روشنی میں بدلا، رنگوں سے اجالا کیا اور مزاح کی روح کو زندگی بخشی۔ ایک معمولی پینٹر کی حیثیت سے فلموں کے پوسٹر بناتے بناتے، قسمت نے انہیں خود فلم اسٹار بنا دیا۔ چار دہائیوں تک اپنی منفرد کامیڈی سے محظوظ کرنے والے رنگیلا نے ان گنت کردار نبھائے جو آج بھی یاد کیے جاتے ہیں۔   رنگیلا نے اپنے وقت کے نامور...
    خادم الحرمین الشریفین نے اس سال کے حج کے لیے ایک ہزار فلسطینیوں کو اپنی میزبانی میں مفت حج کرانے کا اعلان کردیا ہے۔ ان حجاج میں فلسطین کے شہدا، قیدیوں اور زخمیوں کے اہلِ خانہ شامل ہیں جنہیں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اپنے ذاتی خرچ پر حج کرائیں گے۔ ???? خادمِ حرمین شریفین نے اس سال 1446ھ کے حج کے لیے فلسطینی شہداء، قیدیوں اور زخمیوں کے اہلِ خانہ میں سے 1000 عازمینِ حج کو اپنے ذاتی خرچ پر حج کرانے کی ہدایت جاری کردی۔ pic.twitter.com/TzrN6nEDyu — Dr. Naif Alotaibi (@Dr_Naif777) May 19, 2025 واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی سعودی حکومت نے غزہ سے تعلق رکھنے والے ایک ہزار افراد کے مفت حج کا...
    راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نشان امتیاز (ملٹری )کے ہمراہ کمبائنڈ ملٹری ہاسپٹل (سی ایم ایچ )راولپنڈی کا دورہ کیا اور معرکہ حق؍ آپریشن بنیان مرصوص میں زخمی جوانوں اور شہریوں کی عیادت کی۔(جاری ہے) جمعہ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے زخمی جوانوں کی معرکہ حق کے دوران بے مثال بہادری، عزم اور فرض شناسی کی داد دی۔ وزیراعظم نے کہا کہ جس طرح افواج پاکستان اور پوری قوم نے یہ جنگ لڑی، اس کی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے خلاف عوام کی ثابت...
    انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کنٹریکٹ قواعد و ضوابط کے تحت بھارت غیر ملکی پلیئرز کو واپسی کیلئے مجبور نہیں کرسکتا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی پی ایل قوانین کے تحت اگر کھلاڑی غیرمعمولی حالات جیسا کہ جنگ، قدرتی آفات یا پھر سیاسی بدنظمی کی صورت میں معاہدوں پر عمل درآمد نہ کرنے کیلئے آزاد ہوں گے اور اسکے کیلئے انہیں بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) اور فرنچائزز کی اجازت درکار نہیں ہوگی۔ پاکستان کے ہاتھوں جنگی میدان پر شکست کے بعد بھارتی بورڈ نے آئی پی ایل کو دوبارہ شروع کرنے کا اعلان تو کردیا ہے تاہم غیر ملکی کرکٹرز لیگ میں واپسی کو خطرہ سمجھتے ہوئے واپسی سے انکار کررہے ہیں جبکہ دیگر بورڈز...
    ہاتھی والے WhatsAppFacebookTwitter 0 15 May, 2025 سب نیوز تحریر: ظہور احمد برلاس کہانی بہت پرانی ہے مگر سچی اتنی کہ مالک کائنات نے خود بیان کر کے ابد تک اس کی سچائی پہ مہر ثبت کر دی۔ یہ کہانی اس کے اپنے گھر کی ہے! روئے زمین پر اس کی سب سے محترم نشانی کعبہ پر یمن کے بد دماغ بادشاہ ابرہہ کے حملے کی ہے! یہ کہانی جن لوگوں کو بتائی گئی ان میں سے کسی نے اس پہ شک نہیں کیا کیونکہ جن لوگوں نے سنی اُن میں اُس کے بے شمارعینی شاہد بھی موجود تھے۔ ابرہہ چلا گیا اپنے پیچھے عرب میں نیتن یاہو اور عجم میں مودی چھوڑ گیا۔ ابراہہ نے کعبے کو نیست...
    —فائل فوٹو کراچی میں باپ کو مبینہ طور پر قتل کرنے والے بیٹوں کو 5 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی میں بیٹوں کے خلاف باپ کو مبینہ طور پر قتل کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے گرفتار ملزمان دونوں بھائیوں کو عدالت میں پیش کردیا۔ کراچی: بوری سے لاش برآمد، بیٹوں نے والد کو قتل کر دیاپولیس کا کہنا ہے کہ لاش کی شناخت خاور انجم کے نام سے ہوئی ہے عدالت نے تفتیشی افسر سے سوال کیا کہ ملزمان نے اپنے باپ کو کیوں مارا؟تفتیش افسر نے کہا کہ ملزمان نے بتایا ہے کہ باپ بچپن سے انہیں مار پیٹ کرتا تھا۔عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت پر کیس...
      باکو: آذربائیجان کے معروف تھنک ٹینک، انسٹی ٹیوٹ فار ڈیمو کریسی اینڈ ہیومن رائٹس کے سربراہ ڈاکٹر احمد شاعر اوغلو کا پاکستان کے حق میں دلیرانہ موقف سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے بھارتی دھمکیوں کا منہ توڑ جواب دیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آذربائیجان کو پابندیوں اور سفری بائیکاٹ کی دھمکیاں دینے والے تاریخ کو غور سے پڑھیں، آذربائیجان کی قوم نے کسی دباؤ کے آگے جھکنا نہیں سیکھا، ہم اپنے بھائی پاکستان کے ساتھ جائز موقف پر مضبوطی سے کھڑے ہیں کوئی بھی سیاسی دھمکی ہمارا موقف تبدیل نہیں کرسکتی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی ٹورازم کمپنیاں خواہ بائیکاٹ اور معاشی دباؤ کی...
    دبئی میں منعقدہ ایپک کراٹے کمباٹ فائٹ جیت کر پاکستان کا نام روشن کرنے والے پروفیشنل کک باکسر عبداللہ چانڈیو نے کہا ہے کہ وہ مستقبل میں عالمی اعزاز جیت کر اپنے ملک کا پرچم بلند کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دسمبر میں شیڈول فائٹ کے حوالے سے بھر پور تیاری کریں گے۔ عبداللہ چانڈیو نے قوم سے اپیل کی کہ ان کی کامیابی کے لیے دعا کی جائے۔ عبداللہ چانڈیو نے دو مئی کو ہونے والی کے سی 54 ٹائٹل فائٹ میں اردن سے تعلق رکھنے والے مڈل ایسٹ کے نمبر ون علی القیسی کو شکست دے کر فتح اپنے نام کی تھی۔
    اسلام آباد: تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی جنید اکبر نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے  استعفا دے دیا۔ جنید اکبر نے اپنا استعفا پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر کے حوالے کر دیا۔ پی اے سی کی چیئرمین شپ چھوڑنے والے جنید اکبر کا کہنا تھا کہ یہ عہدہ پارٹی کی امانت تھا اور پارٹی قیادت کی ہدایت پر اپنا استعفا جمع کروایا۔ جنید اکبر نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات بھی کی جس میں پی اے سی کے عہدے سے استعفے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
    برطانیہ سے تعلق رکھنے والے ایک انجینیئر اور اسکائی ڈائیونگ کے شوقین کیسی فلے 14 ہزار فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگاتے وقت اپنے ونگ سوٹ کی اگلی جیب بند کرنا بھول گئے تھے جس کے باعث ان کا کا آئی فون 13 پرو میکس نیچے گرگیا۔ یہ بھی پڑھیں: سستے ترین آئی فون کی لانچنگ متوقع، اہم فیچرز کون سے ہونگے؟ کیسی فلے کے ہیلمٹ پر موجود کیمرے نے موبائل فون کے جیب سے نکل کر زمین کی جانب جاتے ہوئے سین کو ویڈیو میں قید بھی کر لیا جس کا پتا کیسی کو بعد میں اس وقت چلا جب انہوں نے اپنا کیمرا چیک کیا۔ اسکائی ڈائیور نے اپنا فون تلاش کرنے کے لیے ’فائنڈ مائی آئی فون‘ ایپ...
    پاکستان کے مایہ ناز پروفیشنل باکسر محمد وسیم کیوبا کے انٹرنیشنل باکسر کو ناک آؤٹ کر کے نئے عالمی چیمپیئن بن گئے۔ پاکستان انٹرنیشنل باکسنگ چیمپیئن شپ کے سنسنی خیز مقابلے پولو گراؤنڈ کوئٹہ کینٹ میں جاری ہیں، ان مقابلوں میں پاکستان سمیت 9 ممالک کے باکسرز حصہ لے رہے ہیں۔ ورلڈ ٹائٹل فائٹ کے آخری مقابلے میں پاکستان کے مایہ ناز باکسر محمد وسیم نےکیوبن باکسر کو ناک آئوٹ کر کےٹائٹل حاصل کیا۔ گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی، صوبائی وزراء، اراکین اسمبلی، کمانڈر 12 کور راحت نسیم احمد خان، آئی جی ایف سی (نارتھ) بلوچستان میجر جنرل عابد مظہر، آی جی پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری، اور اعلیٰ سول...
    آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص (آہنی دیوار) کے تحت ہونے والی تازہ کارروائی میں اودھم پور میں واقع بھارتی فضائیہ کا اہم اڈہ شدید نقصان سے دوچار ہوا ہے۔ اس کارروائی کی ویڈیو منظر عام پر آگئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اودھم پور ایئر بیس دھماکے سے اٹھنے والے دھوئیں کی لپیٹ میں آ چکا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ویڈیو بنانے والا بتا رہا ہے کہ اودھم پور ایئر بیس کے پاس ایک بم پھٹا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایئر بیس کو پاکستان کے جوابی کارروائی سے تباہ کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ  پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں مؤثر اور بھرپور جوابی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ کا آغاز کر...
    پاک فوج کے ہاتھوں تباہ ہونے والے رافیل طیاروں  کے بھارتی پائلٹس نے اپنی جان کس طرح بچائی؟ اس حوالے سے سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے  اپنے بیان میں بتا دیا۔ سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم پر اپنے بیان میں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے  کہا کہ 6 اور 7 مئی 2025 کو پاکستانی دفاعی نظام نے بھارتی فضائیہ کے 3 رافیل طیارے مار گرائے، جن کے پائلٹس کی جان برطانوی کمپنی مارٹن بیکر کے ’’ایجیکشن سسٹم‘‘ کے ذریعے بچائی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ بھارتی رافیل طیارے مارٹن بیکر ایم کے 16 ایجیکشن سیٹ استعمال کرتے ہیں۔برطانوی کمپنی مارٹن بیکر ہر اس پائلٹ کا ریکارڈ رکھتی ہے جس کی جان اس کی ٹیکنالوجی کی...
    امریکا نے پاکستان میں مقیم امریکی شہریوں کے لیے سفری الرٹ جاری کردیا ہے۔ امریکی سفارت خانہ کی طرف سے جاری کردہ سفری الرٹ میں کہا گیا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی تاحال جاری ہے اور صورتحال مسلسل بدل رہی ہے۔ ہم تمام تر معاملے پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ اسلام اباد میں امریکی سفارتخانہ کراچی لاہور اور پشاور میں قونصل خانے مکمل فعال ہیں۔ سفری الرٹ میں امریکی شہریوں کو لائن اف کنٹرول اور قریبی علاقوں میں جانے سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔ امریکی شہری اگر کسی تنازع والے علاقے میں ہیں تو فوراً وہاں سے محفوظ مقامات پر جائیں۔ اگر امریکی شہری تنازع والے علاقے سے نکل نہیں سکتے تو وہیں محفوظ پناہ لیں۔ پاکستان...
    اسلام آباد(خبرنگارخصوصی+نمائندہ  خصوصی) پاکستان نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے شارٹ رینج میزائل فتح کا کامیاب تجربہ کیا ہے، یہ میزائل 120 کلومیٹر تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان نے جاری جنگی مشق انڈس کے دوران زمین سے زمین پر مار کرنے والے فتح میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ میزائل 120 کلومیٹر تک ہدف کو میابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، میزائل تجربے کا مقصد فوجیوں کی آپریشنل تیاری کو یقینی بنانا اور میزائل کے جدید نیویگیشن سسٹم اور بہتر درستی سمیت اہم تکنیکی پیرامیٹرز کی توثیق کرنا تھا۔اس تربیتی تقریب میں پاک فوج...
    سٹی 42 : آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہاہے کہ بیرونی پشت پناہی سے چلنے والی دہشتگردی بلوچستان کے امن کی سب سے بڑی رکاوٹ ہے، بلوچ شناخت کے نام پر دہشتگردی پھیلانے والے عناصر بلوچ قوم کی بدنامی کا سبب ہیں ۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا سے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ ورکشاپ میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے مختلف شعبہ ہائے زندگی کے افرادنے  بھرپور شرکت کی، ورکشاپ کا مقصد مستقبل کی قیادت کو قومی و صوبائی امور سے روشناس کرانا ہے۔ اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک فیصد کمی کردی  آرمی چیف نے اس موقع پر شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت بلوچستان کی...
    آرمی چیف جنرل عاصم منیر چیف نے کہا ہے کہ ایسے دہشت گرد گروہ جو بلوچ شناخت کے نام پر بدامنی پھیلاتے ہیں، دراصل بلوچ قوم کی عزت و وقار پر دھبہ ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سپہ سالار نے ان خیالات کا اظہار جی ایچ کیو میں 15ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف نے آج جنرل ہیڈکوارٹر میں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے 15ویں سیشن کے شرکا سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ یہ ورکشاپ 2016 سے جاری ہے جس میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے اراکین پارلیمنٹ، بیوروکریٹس، سول سوسائٹی، نوجوانوں، ماہرینِ...
    پاکستانی کک باکسر عبداللہ چانڈیو نے کراٹے کمبیٹ 54 ایونٹ میں اپنے اردنی حریف علی القیسی کو شکست دے دی ہے۔ عبداللہ چانڈیو ایک اور پاکستانی فائٹر شاہزیب رند کے ساتھ دبئی میں جاری کراٹے کمبیٹ 54 چیمپیئن شپ میں حصہ لے رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے شاہ زیب رند نے امریکا میں کراٹے کمبیٹ لائٹ ویٹ ٹائٹل جیت لیا 24 سالہ نوجوان نے اپنے اردنی حریف کو 3 راؤنڈ کے بعد متفقہ فیصلے کے ذریعے شکست دی۔ کراٹے کمبیٹ ایک ایسا برانڈ ہے جو پہلی پیشہ ورانہ کراٹے لیگ کو فروغ دے رہا ہے، کراٹے کامبیٹ اپریل 2018 سے دنیا بھر میں تقریبات کی میزبانی کررہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ کے سپوت نے امریکا میں کراٹے کمبیٹ...
    نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )آبی جارحیت اور ہر قسم کی تجارت بند کرنے کے بعد ہواس باختہ بھارت نے ایک اور جارحانہ قدم اٹھاتے ہوئے پاکستانی پرچم والے بحری جہازوں کے داخلے پر بھی پابندی عائد کر دی۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق بھارت نے پہلگام کے بے بنیاد واقعے کو جواز بناتے ہوئے پہلے آبی جارحیت کرتے ہوئے پاکستان سے سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر ختم کرنے کا اعلان کیا اور پھر بھارت نے پاکستان سے تمام اشیا کی براہ راست یا بالواسطہ درآمد پر پابندی لگا دی۔اب بھارت نے ایک اور جارحانہ قدم اٹھاتے ہوئے پاکستانی پرچم والے بحری جہازوں کے داخلے پر پابندی لگادی۔ڈائریکٹریٹ جنرل شپنگ ممبئی کا کہنا ہے کہ پاکستانی پرچم...