سٹی42: عوام سے ٹیکس اکٹھا کرنے والے بورڈ آف ریونیو پنجاب کی اپنی درجنوں سرکاری گاڑیاں ٹوکن ٹیکس کی نادہندہ نکل آئیں، جو خود محکمے کی کارکردگی پر ایک سوالیہ نشان بن گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق محکمہ ایکسائز کے ریکارڈ سے پتہ چلا ہے کہ بورڈ آف ریونیو کی متعدد گاڑیوں نے کئی برسوں سے ٹوکن ٹیکس ادا نہیں کیا جبکہ یہ گاڑیاں بدستور سڑکوں پر رواں دواں ہیں۔

صنم جاوید کو گرفتار کرلیا گیا

تفصیلات کے مطابق بعض سرکاری گاڑیاں 2015، 2016، 2018 اور 2020 سے نادہندہ ہیں۔نادہندہ گاڑیاں بورڈ آف ریونیو کے مختلف اسسٹنٹ سیکرٹریز کے زیرِ استعمال ہیں۔محکمہ ایکسائز کے ریکارڈ میں ان گاڑیوں کی آخری ٹوکن ادائیگی 30 جون 2020 کو کی گئی تھی تاحال محکمہ ایکسائز بھی ان گاڑیوں کے خلاف کوئی عملی کارروائی نہ کر سکا۔
باوجود اس کے کہ یہ گاڑیاں ٹوکن ٹیکس نادہندہ ہیں، یہ بدستور سرکاری ایندھن اور دیگر سہولیات کے ساتھ استعمال کی جا رہی ہیں جس سے صوبائی خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔

سولر پاور کے بجلی نرخ میں 2 روپے فی یونٹ کمی

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سٹی42

پڑھیں:

ویمنز ورلڈکپ: روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج مدمقابل آئیں گی

آئی سی سی ویمن  ورلڈ کپ میں آج روایتی حریف پاکستان اور بھارت مدمقابل ہوں گے۔

آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ می پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج کولمبو کے پریما داسا اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔

میچ کی تیاری کیلئے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی ٹریننگ ہفتے کو شیڈولڈ تھی مگر بارش کے سبب یہ پریکٹس سیشن منسوخ ہوگیا۔

تاہم  ٹاکرے کی تیاری کیلئے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے ان ڈور سیشن میں جم کر پریکٹس کی، کھلاڑیوں نے ان ڈور نیٹس پر بیٹنگ اور بولنگ کی مشقیں کیں۔ 

ہیڈ کوچ محمد وسیم اور دیگر کوچز کی نگرانی میں ویمن کرکٹرز نے فزیکل ٹریننگ میں بھی حصہ لیا۔

پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان آج میچ بارش سے متاثر ہونے کا بھی امکان ہے۔ میچ کے آغاز سے قبل بارش کی پیش گوئی ہے جو وقفے وقفے سے جاری رہے گی۔

متعلقہ مضامین

  • چیری کا جنوری 2026 سے پاکستان میں گاڑیوں کی پیداوار شروع کرنے کا اعلان
  •  بند ہوتی صنعتیں حکومت کے لیے لمحہ فکریہ
  • ماحولیاتی تحفظ ایجنسی کا اسلام آباد میں17نومبرسے دھواں خارج کرنے والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاون کا اعلان
  • دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا اعلان
  • وفاقی دارالحکومت میں دھواں خارج کرنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا فیصلہ
  • ماحولیاتی تحفظ ایجنسی کا اسلام آباد میں دھواں خارج کرنے والی گاڑیوں کیخلاف سخت کریک ڈاؤن کا اعلان
  • گلگت: ممتاز عالم دین اور ہائیکورٹ کے جج کی گاڑیوں پر فائرنگ، 5 افراد زخمی
  • پسنی پورٹ سے متعلق وائٹ ہاؤس یا کسی امریکی ادارے سے گفتگو نہیں ہوئی، سیکیورٹی ذرائع
  • ویمنز ورلڈکپ: روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج مدمقابل آئیں گی