گلگت: ممتاز عالم دین اور ہائیکورٹ کے جج کی گاڑیوں پر فائرنگ، 5 افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 5th, October 2025 GMT
گلگت: ممتاز عالم دین اور ہائیکورٹ کے جج کی گاڑیوں پر فائرنگ، 5 افراد زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 5 October, 2025 سب نیوز
گلگت میں نامعلوم دہشت گردوں نے دو علیحدہ واقعات میں ممتاز عالم دین اور ہائی کورٹ کے جج کی گاڑیوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ گلگت بلتستان شمس لون نے بتایا کہ پولیس ہیڈ کوارٹر کے سامنے نامعلوم دہشگردوں کی فائرنگ سے ممتاز عالم دین مولانا قاضی نثار احمد سمیت ان کے ڈرائیور اور گارڈ کے ساتھ مجموعی طور پر 5 افراد زخمی ہو گئے ہیں تاہم تمام زخمیوں کی حالت تسلی بخش ہے۔
وزیر داخلہ کہنا تھا کہ دوسرا واقعہ دوپہر کو سٹی ہسپتال کے قریب رونما ہوا جہاں نامعلوم دہشت گردوں نے ہائی کورٹ کے سینئر جج ملک عنایت الرحمٰن کی گاڑی پر فائرنگ کی تاہم وہ معجزانہ طور پر محفوظ رہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ کسی کو علاقے کے امن سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور دہشت گردوں کو کچل دیا جائے گا جب کہ علاقے کی ہم آہنگی کو تباہ کرنے والے سازشی عناصر کو نشان عبرت بنایا جائے گا۔
دوسری جانب، صوبائی حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق نے کہا ہے کہ خطیب مرکزی جامع مسجد اہلسنت مولانا قاضی نثار احمد کی گاڑی پر فائرنگ اس وقت کی گئی جب ان کی گاڑی سینٹرل پولیس آفس کے سامنے سے گزر رہی تھی۔
حملے کے نتیجے میں مولانا قاضی نثار احمد، ان کے دو سیکیورٹی گارڈ اور ڈرائیور زخمی ہوئے ہیں، تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے اور چاروں معمولی زخمی ہوئے ہیں جنہیں سٹی ہسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔
انہوں نے حملہ آوروں کے زخمی حالت میں پکڑے جانے کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کیا ۔
ادھر، فائرنگ کے واقعات کے بعد گلگت شہر میں خوف وہراس پھیل گیا اور شہر کی تمام مارکیٹیں اور دوکانیں بند ہو گئیں جس سے سڑکیں سنسان اور ویران ہو گئی۔
پولیس کے اہم افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ حملہ آوروں کے زیر استعمال دو گاڑیاں چھوڑ کر فرار ہونے کی معلومات ہیں۔
وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان اور گورنر سید مہدی شاہ نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ حالات کو خراب کرنے کی سازش ہے، جلد دہشت گردوں کو گرفتار کر کے نشان عبرت بنایا جائے گا ۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربائیو میٹرک تصدیق کے بعد نئے کنکشنز کا اجرا ، آئیسکو اور نادرہ میں معاہدہ طے بائیو میٹرک تصدیق کے بعد نئے کنکشنز کا اجرا ، آئیسکو اور نادرہ میں معاہدہ طے اسرائیلی دعویٰ جھوٹا ثابت، حماس رہنما خلیل الحیہ منظر عام پر آگئے انڈونیشیا؛ سکول کی عمارت گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 36ہوگئی فلپ مورس پاکستان لمیٹڈ کا اسٹاک ایکسچینج سے شیئرز کی ڈی لسٹنگ کا اعلان عالمی کمپنیاں دھاتوں اور معدنیات میں دلچسپی لے رہی ہیں، پاکستان اپنا فائدہ دیکھے گا: سکیورٹی ذرائع اس بار بھارت انشاءاللہ اپنے طیاروں کے ملبے میں دفن ہوگا’: وزیر دفاع خواجہ آصفCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ممتاز عالم دین افراد زخمی پر فائرنگ
پڑھیں:
بلوچستان کے ضلع شیرانی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 7 دہشتگرد ہلاک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کوئٹہ: سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع شیرانی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر فورسز نے آپریشن کیا، جس دوران دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ کارروائی میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا اور اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد کر لیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گرد علاقے میں مختلف تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے، جبکہ مزید دہشت گردوں کی تلاش کے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع شیرانی میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر جوانوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ نہتے اور معصوم شہریوں کی جان و مال کو نشانہ بنانے والے دہشت گردوں کو فیصلہ کن شکست دی گئی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کی ریاست اور عوام دہشت گردی کے عفریت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں اور ملک کی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش ناکام بنا دی جائے گی۔
شہباز شریف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت اور سیکیورٹی فورسز باہمی تعاون اور عوام کی حمایت سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کے تمام منصوبے ناکام ہوں گے اور پاکستان امن و استحکام کی راہ پر گامزن رہے گا۔
دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے آپریشن میں سیکیورٹی فورسز کی کامیابی پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فورسز نے بروقت کارروائی کے ذریعے دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنا دیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں قیامِ امن کے لیے سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں اور کامیابیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، اور پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنے جوانوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل بھی سیکیورٹی فورسز نے کوئٹہ کے مضافاتی علاقے غزہ بند میں آپریشن کے دوران 10 دہشت گردوں کو ہلاک کیا تھا، جس کے بعد صوبے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔
ویب ڈیسک
دانیال عدنان