لانس نائیک عثمان شہید، جن کا تعلق پشاور کے علاقے چارسدہ سے ہے 2016 میں فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا (ساؤتھ) میں شمولیت اختیار کی۔

لانس نائیک عثمان 26 اپریل 2025 کو جنوبی وزیرستان میں اپنے فرائض سر انجام دیتے ہوئے فتنہ الخوارج کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہوئے، شہید نے نہ صرف بہادری سے دشمن کا مقابلہ کیا بلکہ انکے ناپاک عزائم کو خاک میں ملاتے ہوئے وطن پر جان نچھاور کی۔

شہید کے والدین عزم و حوصلے کی عظیم مثال ہیں۔

والدہ لانس نائیک عثمان شہید کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے بیٹے کو پہلی بار جب وردی میں دیکھا تو مجھے بہت زیادہ خوشی ہوئی اور میرے دل کے سارے ارمان پورے ہوگئے، میرا بیٹا اپنے وطن کے لیے بہت زیادہ محبت اور وطن پر مر مٹنے کا جذبہ رکھتا تھا اس نے یہ جذبہ نبھایا اور اپنے وطن پر جان نچھاور کر دی۔

انہوں نے کہا مجھے کال آئی کہ عثمان وزیرستان میں شہید ہوگیا تو یہ بات سن کر دل بہت اداس ہوا لیکن اس بات پر بہت صبر ملا کہ میرے بیٹے نے اپنے وطن کے لیے جان قربان کی۔ اللہ پاک نے ہمیں ایک بہادر بیٹا عطا کیا تھا اور خوشی ہے کہ اس نے اپنی جان وطن کے لیے قربان کی، کیونکہ شہادت کی موت ہر کسی کو نصیب نہیں ہوتی یہ قسمت والوں کو نصیب ہوتی ہے۔

والدہ کا کہنا تھا کہ جب وہ گھر آتا تو ہر کام میں اپنے والد کا ہاتھ بٹاتا تھا میری دعا ہے اللہ پاک ہر ماں کو عثمان جیسا بیٹا نصیب کرے کیونکہ جب مجھے شہید کی والدہ کہا جاتا ہے تو مجھے اس بات پر بہت فخر اور خوشی محسوس ہوتی ہے۔

شہید کے بھائی کا کہنا تھا کہ میرا بھائی ایک بہادر انسان تھا وہ جب چھٹی آتا تو ہمیشہ اپنی ڈیوٹی کی تعریف کرتا تھا اور کہتا تھا کہ میں بہت خوش ہوں، میرا بھائی اپنے ملک کی خاطر جان دینے کے لیے ہمیشہ تیار تھا اور وطن کے لیے اس نے اپنی جان قربان کر دی۔ ہمارا ملک شہداء کی قربانیوں کا صلہ ہے اس کے لیے ہمارے جوانوں نے اپنا خون دیا ہے جس طرح ہمارے بھائی عثمان شہید نے اپنی جان قربان کی۔

کزن کا کہنا تھا کہ حال ہی میں ہمارے ازلی دشمن بھارت نے پاکستان میں انتشار پھیلانے کی مذموم سازش کی تاکہ ملک پاکستان کبھی ترقی نہ کرے لیکن ہماری فوج اور ہماری ایئر فورس نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔

بھائی کا کہنا تھا کہ میں پاکستان کے جوانوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ دشمن ملک (انڈیا) کے پروپیگنڈے کا حصہ نہ بنیں اس آزادی کی قدر کریں، پاکستان ہے تو ہم ہیں۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان لانس نائیک عثمان کا کہنا تھا کہ وطن کے لیے

پڑھیں:

کوہاٹ ٹول پلازہ کے قریب دہشت گردوں کا کسٹمز حکام پر حملہ، 2 اہلکار شہید، ایک زخمی

کوہاٹ ٹول پلازہ کے قریب دہشت گردوں نے کسٹمز انفورسمنٹ اسکواڈ پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں سپاہی جاوید احمد اور اے ایس آئی ساجد الاسلام جامِ شہادت نوش کر گئے، جبکہ پاکستان کسٹمز کا ایک سپاہی زخمی ہوا، جسے علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پاکستان کسٹمز کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں جاری ہیں۔

پاکستان کسٹمز کے مطابق دہشت گرد حملے کے بعد سرکاری انفورسمنٹ گاڑی کو آگ لگا دی گئی، جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

پاکستان کسٹمز نے شہید سپاہی جاوید احمد اور شہید اے ایس آئی ساجد الاسلام کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء نے اسمگلنگ کے خلاف جنگ اور وطن کی معاشی سرحدوں کے تحفظ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

پاکستان کسٹمز نے شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت، زخمی اہلکار کی جلد صحت یابی کے لیے دعا اور اسمگلنگ، دہشت گردی و جرائم کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے شہداء کی لازوال قربانیاں قوم کا سرمایہ ہیں، ان کا خون ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا، جبکہ پاکستان کسٹمز ملک کی معاشی سرحدوں کے تحفظ اور اسمگلنگ کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کوہاٹ ٹول پلازہ کے قریب دہشت گردوں کا کسٹمز حکام پر حملہ، 2 اہلکار شہید، ایک زخمی
  • بحری جہازوں کو ہونے والے نقصان کا ازالہ منجمد ایرانی اثاثوں سے کیا جائے گا، ٹرمپ کا بڑا اعلان
  • ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟
  • سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد
  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی