یہ کہنا غلط ہے کہ نواز شریف اپنے نظریات سے الگ ہوگئے، خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 5th, September 2025 GMT
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ نظریات کو عملی شکل میں لانے کا وقت آگے پیچھے ہو سکتا ہے، یہ کہنا غلط ہے کہ نواز شریف اپنے نظریات سے الگ ہوگئے۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ مری کی میٹنگ میں تسلسل کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی ہے، نواز شریف اس نظام سے بالکل مطمئن ہیں اور اس نظام کے تسلسل کی وجہ شہباز شریف کی شخصیت ہے۔
آئی ایم ایف وفد کس سے پوچھ کر چیف جسٹس سے ملا؟ نور عالم کا سوال، خواجہ آصف کا جوابقومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے نور عالم خان نے کہا کہ بتایا جائے کہ آئی ایم ایف کا وفد کس حیثیت میں، کس سے پوچھ کر چیف جسٹس سے ملا؟
خواجہ آصف نے کہا کہ نواز شریف کے دور میں تمام اشاریے درست سمت میں تھے، نواز شریف پانچ سال وزیراعظم رہتے تو آج ملک میں صورتحال مختلف ہوتی، ہماری توجہ پاکستان کی معیشت، استحکام اور خارجہ پالیسی ہے، ہماری سمت کا تعین ہوچکا ہے ہمیں اس طرف بڑھنا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں وزیر دفاع نے کہا کہ شام تک شہباز شریف سے رابطہ تھا، ان کو میری بات پر اعتراض کرنے دیں، میری بات سے وزیراعظم شہباز شریف کو کوئی مسئلہ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز میری بیٹی ہیں، وہ ہماری جماعت کا مستقبل ہیں، مریم نواز بطور وزیر اعلیٰ پنجاب بہتر کام کر رہی ہیں، نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز کی کامیابی کے لیے دعاگو بھی ہوں، ان کی کامیابی کے لیے میں اپنا حصہ بھی ڈال رہا ہوں۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ نجانے کہاں کہاں سے تار آجاتے ہیں، یہ ساری ان لوگوں کی ذہنی اختراع ہے، نواز شریف کی مرضی سے یہ تمام اقدامات مضبوط ہوئے اور مزید ہوں گے، یہ آج کل جو سینہ گزٹ چل رہا ہے یہ باتیں بیٹھ کر شاید بنائی جاتی ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: شہباز شریف خواجہ ا صف نواز شریف نے کہا کہ
پڑھیں:
قطر میں اسرائیلی حملہ امریکا کی مرضی سے ہوا: وزیر دفاع خواجہ آصف
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ قطر میں اسرائیلی حملہ امریکا کی مرضی سے ہوا، مسلم ممالک کو نیٹو کے طرز پر اتحاد بنانا چاہیے، مجھے مسلم ممالک کے اجلاس میں مایوسی نہیں ہوئی۔
خواجہ آصف نے کہا کہ معرکۂ حق میں تو ہم نے ثابت کر دیا کہ بے تیغ بھی لڑتا ہے سپاہی۔یہ بات انہوں نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
وزیردفاع کا کہنا تھاکہ اسامہ بن لادن امریکی پروڈکٹ تھا، اسے سوڈان سے سی آئی اے کے ڈائریکٹر لائے تھے۔
ان کا کہنا تھاکہ حماس کی قیادت امریکا کی مرضی سے قطر میں بیٹھی تھی، غلط فہمی نہیں ہونی چاہیے یہ سب کچھ امریکا کی مرضی کے ساتھ ہوا ہے، مسلم دنیا کو سمجھنا چاہیے اور اپنے دوست نما دشمن میں تفریق کر لیں، بڑا واقعہ ہے کچھ وقت لگے گا لیکن کچھ نہ کچھ ہو گا۔
وزیرِ دفاع نے کہا کہ شام میں امریکا کی مرضی سے حکومت آئی ہے، اسرائیل اس پر بھی حملے سے باز نہیں آ رہا، امریکا اور مغرب میں جو رائے عامہ بن رہی ہے یہ اسرائیل کے لیے زیادہ خطرناک ہے، امریکا اور باقی دنیا میں رائے عامہ اسرائیل کے خلاف ہو رہی ہے۔