پاکستان مسلم لیگ کے اہم رہنماؤں خواجہ آصف اور حینف عباسی کے درمیان ان دنوں بیانات کی ایک جنگ جاری ہے جس کی اصل وجوہات کے بارے میں چہ مگوئیاں جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حکومتی بینچوں پر بیٹھ کر اپوزیشن جیسی باتیں زیب نہیں دیتیں، حنیف عباسی کی خواجہ آصف پر تنقید

یاد رہے کہ خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے حلقے میں تجاوزات ہوچکی ہے اور دریاؤں کی جگہ پر گھروں کی تعمیر کی اجازت دی گئی ہے۔ علاوہ ازیں انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ بیوروکریسی ملک سے باہر جائیدادیں بنانے میں مصروف ہے۔ خواجہ آصف کے اس بیان کے بعد مسلم ن کے رہنما و وفاقی وزیر حنیف عباسی نے قومی اسمبلی میں ہی اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر یہی طرز عمل اپنانا ہے تو حکومت میں بیٹھنے کے بجائے بہتر ہے کہ اپوزیشن میں چلے جائیں کیونکہ حکومتی بینچوں پر بیٹھ کر اپوزیشن جیسی باتیں زیب نہیں دیتیں۔

رانا ثنااللہ نے اس حوالے سے کہا ہے کہ حنیف عباسی نے اسمبلی میں جو بات کی وہ انہیں خواجہ آصف کے ساتھ بیٹھ کر کرنی چاہیے تھی لیکن ہم دونوں میں صلح کروا دیں گے۔

ماضی میں مسلم لیگ ن میں نواز اور شہباز 2 واضح گروپ تھے، خواجہ آصف کا تعلق نواز گروپ جبکہ حنیف عباسی کا تعلق شہباز گروپ سے تصور کیا جاتا تھا۔

وی نیوز نے سیاسی تجزیہ کاروں سے گفتگو کی اور یہ جاننے کی کوشش کی کہ کیا خواجہ آصف اور حنیف عباسی کی لڑائی نواز شریف گروپ اور شہباز شریف گروپ کی لڑائی ہے یا یہ دونوں رہنماؤں کی آپس کی کوئی چپقلش ہے؟

خواجہ آصف کی بیوروکریسی سے مراد مریم نواز تھیں، انصار عباسی

سینیئر تجزیہ کار انصار عباسی نے کہا کہ میرے خیال میں خواجہ آصف اور حنیف عباسی کی لڑائی نواز گروپ یا شہباز گروپ کی لڑائی نہیں ہے خواجہ آصف نے بیوروکریسی اور اپنے حلقے کی صورتحال کی بات کی تھی اور جو باتیں بیروکریسی کے حوالے سے انہوں نے کی تھی وہ دراصل مریم نواز کے لیے تھی۔

انہوں نے کہا کہ حنیف عباسی نے جو خواجہ آصف کو جواب دیا ہے وہ دراصل نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز کی طرف سے ہے میرے خیال میں خود سے حنیف عباسی ایسی بات نہیں کر سکتے۔

مزید پڑھیے: خواجہ آصف کو نشان امتیاز دیں یا جرات: کوئی اعتراض نہیں، حنیف عباسی

انصار عباسی نے کہا کہ حنیف عباسی خود سے ایسی بات کر کے اپنی قیادت یا نواز شریف یا شہباز شریف کو ناراض نہیں کر سکتے ہیں پنجاب اور پنڈی میں جو بھی ترقیاتی کام ہوں گے وہ مریم نواز کو ہی کرنے ہیں خواجہ آصف صاحب نے جو بیان دیے ہیں وہ اس وجہ سے دیے ہیں کہ وہ سمجھتے ہیں کہ جو اہمیت ان کو بطور سینیئر رہنما ملنی چاہیے تھی وہ نہیں مل رہی۔

نواز و شہباز لڑائی کی اطلاعات محض باتیں ہی ہیں، احمد ولید

سینیئر تجزیہ کار احمد ولید نے وی نیوز کو بتایا کہ نواز گروپ اور شہباز گروپ کی لڑائی کی باتیں صدیوں سے چل رہی ہیں لیکن یہ لڑائی کبھی ہوئی نہیں ہے شہباز شریف اپنے بڑے بھائی وزیراعظم نواز شریف کی عزت اور احترام کرتے ہیں اور کوئی بھی فیصلہ ان کی مرضی کے خلاف نہیں کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے جنرل پرویز مشرف اور گزشتہ دور میں سنا کہ دونوں بھائیوں کی لڑائی ہو گئی ہے اور پارٹی میں گروپنگ ہے لیکن اس کے کوئی شواہد نہیں ملے اور نہ ہی کوئی ایسی بات سامنے آئی۔ احمد ولید نے کہا کہ مسلم لیگ ن کہ سینیئر رہنما خواجہ آصف ماضی میں بھی ایسے بیانات دیتے رہے ہیں وہ نواز شریف کے سیاست میں آنے سے پہلے کے دوست ہیں اگر ان کو پنجاب حکومت یا وفاقی حکومت سے کوئی شکوہ یا شکایت ہے تو ان کو چاہیے کہ وہ ڈائریکٹ جا کر بات کریں نہ کہ اس طرح اسمبلی میں کھڑے ہو کر باتیں کی جائیں۔

’حنیف عباسی نے صحیح جواب دیا‘

احمد ولید کا کہنا تھا کہ ابھی خواجہ آصف وفاقی وزیر ہیں اور ان کے حلقے میں سیلابی صورتحال ہے اور اس موقعے پر ان کو ایسی باتیں کرنا زیب نہیں دیتی۔

انہوں نے کہا کہ حنیف عباسی نے بھی صحیح جواب دیا ہے اور میرا خیال کہ یہ پارٹی کی لائن نہیں ہے بلکہ یہ حنیف عباسی کی اپنی رائے ہے اس سے پارٹی کی سینیئر قیادت کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

واضح رہے کہ حنیف عباسی نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف کا نام لیے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ بیوروکریسی کو نشانہ بنانے کا ایک شوق سا بن گیا ہے، اپنی شہرت کے لیے اپنے ہی ایوان پر الزام تراشی کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں: حنیف عباسی کو اسمبلی میں خواجہ آصف سے متعلق بات نہیں کرنی چاہیے تھی، رانا ثنااللہ

حنیف عباسی نے کہا تھا کہ ایک طرف نظام کو ہائبرڈ کہا جاتا ہے اور دوسری طرف اسی نظام کا حصہ بن کر اس پر تنقید کی جاتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ اگر یہی طرزِ عمل اپنانا ہے تو حکومت میں بیٹھنے کے بجائے بہتر ہے کہ اپوزیشن میں چلے جائیں کیونکہ حکومتی بینچوں پر بیٹھ کر اپوزیشن جیسی باتیں زیب نہیں دیتیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

حنیف عباسی خواجہ آصف خواجہ آصف اور حنیف عباسی مباحثہ رانا ثنااللہ شہباز شریف گروپ ن میں ش.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: حنیف عباسی خواجہ ا صف خواجہ ا صف اور حنیف عباسی مباحثہ رانا ثنااللہ شہباز شریف گروپ کہ حنیف عباسی نے حنیف عباسی کی شہباز شریف اسمبلی میں کہا تھا کہ خواجہ ا صف کرتے ہوئے احمد ولید نواز شریف مریم نواز خواجہ آصف نے کہا کہ زیب نہیں ایسی بات کی لڑائی انہوں نے نہیں ہے نہیں کر بیٹھ کر ہے اور صف اور

پڑھیں:

غزہ کی المناک صورت حال پوری انسانیت کی ناکامی ہے، حاجی حنیف طیب

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ امریکہ اسرائیل کو اسلحہ اور مالی معاونت فراہم کررہا ہے اُسے یہ معلوم تھا کہ اسرائیل یہ حملے کرنے والا ہے، مسلم ممالک کو اپنی آنکھیں کھول لینی چاہیئے، اسرائیل کے خلاف جرأت مندانہ اقدام اٹھانے کی ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نظام مصطفی پارٹی کے چیئرمین سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر حاجی محمد حنیف طیب نے کہا ہے کہ غزہ فلسطین کی المناک صورت حال پوری انسانیت کی ناکامی ہے، 7 اکتوبر 2023ء سے شروع ہونے والی اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہداء کی تعداد 68 ہزار سے زائد ہوگئی ہے جبکہ زخمیوں کی تعدادایک لاکھ 65 ہزار تک پہنچ گئی ہے، قحط اور بھوک کے باعث ہونے والی اموات کی تعداد 500 کے قریب ہے، اس کے باوجود انسانی حقوق کی تنظیموں اور عالمی اداروں کی خاموشی افسوسناک ہے جبکہ 57 اسلامی ممالک، اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) رابطہ عالم اسلامی اور عرب لیگ جیسی تنظیموں کے باجود مسلم حکمرانوں کی بے حسی قابل مذمت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خداداد کالونی میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

حاجی محمد حنیف طیب نے مزید کہا کہ غزہ میں لاکھوں لوگ زخمی ہیں اور ہزاروں بچے بھوک کا شکار ہیں، علاج معالجہ تعلیم کا کوئی بندوبست نہیں، اگر ہر مسلم ممالک دس ہزار لوگوں کے علاج معالجہ اور بچوں کی تعلیم و تربیت کی ذمہ داری کو اپنے لئے سعادت سمجھ سرانجام دیں لیکن افسوس کسی کو یہ توفیق نہیں ہورہی۔ڈاکٹر حاجی حنیف طیب نے کہا کہ مسلم حکمرانوں کے لیے لمحہ فکریہ ہے کہ اسرائیلی جارحیت صرف غزہ تک محدود نہیں قطر، لبنان، شام، ایران، یمن بلکہ پورے مشرق وسطی میں بڑھتی جارہی ہے، امریکہ اسرائیل کو اسلحہ اور مالی معاونت فراہم کررہا ہے اُسے یہ معلوم تھا کہ اسرائیل یہ حملے کرنے والا ہے، مسلم ممالک کو اپنی آنکھیں کھول لینی چاہیئے، اسرائیل کے خلاف جرأت مندانہ اقدام اٹھانے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ریلوے میں اربوں کی بچت، اصلاحات جاری رہیں گی ، حنیف عباسی
  • پی ٹی آئی دہشت گردوں کی پشت پناہی کر رہی ہے ، حنیف عباسی
  • ریلوے میں8 ماہ کے دوران اربوں کی بچت، اصلاحات جاری رہیں گے: حنیف عباسی
  • معاہدہ ہوگیا، امریکا اور چین کے درمیان ایک سال سے جاری ٹک ٹاک کی لڑائی ختم
  • بانی پی ٹی آئی اقتدار کیلئے ملک دشمنوں کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، حنیف عباسی
  • عمران خان کا ٹوئٹر اکاونٹ بھارت سے آپریٹ ہو رہا ہے، وزیر ریلوے حنیف عباسی کا دعوی
  • ارشد بمقابلہ نیرج: کیا بھارت پاکستان ہینڈشیک تنازع ٹوکیو تک پہنچے گا؟
  • لاہور میں زیر زمین پانی کی سطح میں تیزی سے کمی ہورہی ہے: ڈائریکٹر ایری گیشن ریسرچ
  • غزہ کی المناک صورت حال پوری انسانیت کی ناکامی ہے، حاجی حنیف طیب
  • لیبیا میں بڑی پیش رفت: حکومت اور مسلح گروپ ’’رداع‘‘ کے درمیان معاہدہ