ویب ڈیسک : ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے میجر سبطین حیدر کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کردی گئی۔

 نمازِ جنازہ میں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ وزیر اطلاعات، فوجی و سول افسران سمیت عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ 

وزیراعظم نے میجر سبطین حیدر شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ "فتنہ الخوارج یا کسی بھی غلط نظریات رکھنے والے گروہ کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کا خون انتشار پھیلانے والے ہر ایجنٹ کو شکست دینے اور پاکستان کی خودمختاری کے تحفظ کے عزم کو تقویت دیتا ہے، شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی شہر میں سپرد خاک کیا جائے گ

کیا نئے ججز کسی اور ملک سے لاکر لگائے گئے ہیں؟ جسٹس جمال مندوخیل

شہید میجر کو پورے فوجی اعزاز کیساتھ آبائی شہر میں سپردخاک کیا جائے گا۔

سورس : آئی ایس پی آر 

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

میجر سبطین نے اپنی جان دے کر بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا: محسن نقوی

ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ درابن میں شہید ہونے والے میجر سبطین کو وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

درابن میں میجر سبطین حیدر نے بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا تھا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ میجر سبطین نے اپنی جان دے کر بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا۔ شہید میجر سبطین حیدر نے اپنے خون سے شجاعت اور جرات کی تاریخ لکھی۔

محسن نقوی نے اپنے بیان میں کہا کہ شہید میجر سبطین حیدر جیسے بہادر سپوتوں پر قوم کو ناز ہے، قوم شہید میجر سبطین حیدر کی شجاعت اور جواں مردی کو سلیوٹ کرتی ہے۔

انہوں نے شہید میجر سبطین کے خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار بھی کیا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ شہید میجر سبطین حیدر نے بہادری سے 7 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔

سیکیورٹی فورسز کا ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 بھارتی اسپانسرڈ خوارج ہلاک

آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران میجر سبطین حیدر نے جامِ شہادت نوش کیا۔ وہ بہادری سے اپنے دستے کی قیادت کر رہے تھے۔

واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز کے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے نتیجے میں 7 بھارتی اسپانسرڈ خوارج ہلاک ہوگئے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران میجر سبطین حیدر نے جامِ شہادت نوش کیا۔ وہ بہادری سے اپنے دستے کی قیادت کر رہے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • ڈیرہ اسماعیل خان : سرزمینِ پاک کا سپاہی سپردِ خاک ، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شریک
  • میجر سبطین حیدر شہید کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی بھی شرکت
  • شہید میجر سبطین حیدر کی نماز جنازہ ادا کردی گئی
  • میجر سبطین حیدر شہید کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کی گئی
  • وزیرداخلہ کا ڈیرہ اسماعیل خان آپریشن میں جامِ شہادت نوش کرنے والے میجر سبطین حیدر کو خراجِ عقیدت،قوم کو ایسے بہادر سپوتوں پر فخر ہے،محسن نقوی
  • میجر سبطین نے اپنی جان دے کر بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا: محسن نقوی
  • ڈیرہ اسماعیل خان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 7 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشتگرد ہلاک، میجر سبطین حیدر شہید
  • ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن: 7 خوارج ہلاک، میجر سبطین شہید
  • اورکزئی آپریشن میں جامِ شہادت نوش کرنیوالے لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق اور میجر طیّب راحت کی نمازِ جنازہ ادا