"معافی وہ مانگیں جنہوں نے 26 نومبر کو اپنے ہم وطنوں پر گولیاں چلائیں"فیلڈ مارشل کے بیان پر پاکستان تحریک انصاف کا ردعمل
اشاعت کی تاریخ: 17th, August 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فیلڈ مارشل و آرمی چیف سید عاصم منیر کے بیان’’سیاسی مصالحت سچے دل سے معافی مانگنے سے ممکن ہے‘‘پر پاکستان تحریک انصاف کا ردعمل بھی آ گیا۔
تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اپنی ملاقات کا احوال بیان کیا تھا جس کے مطابق سیاسی حوالے سے کئے گئے سوال پر فیلڈ مارشل نے کہاکہ سیاسی مصالحت سچے دل سے معافی مانگنے سے ممکن ہے، اس حوالے سے انہوں نے سٹیج پر قرآن پاک کی آدم کی تخلیق او رشیطان کے کردار کے حوالے سے آیات کا متن اور ترجمہ سنایا جس سے واضح ہوتا تھا کہ شروع میں فرشتوں کو آدم سے مسئلہ تھا مگر خدا نے آدم کو تخلیق کیا تو سوائے ابلیس کے سب فرشتوں نے انسان کو خدا کا حکم اور کرشمہ سمجھ کر قبول کرلیا۔ گویا معافی مانگنے والے فرشتے رہے اور معافی نہ مانگنے والا شیطان بن گیا۔
عوام ایکسپریس حادثہ ، وزیر ریلوے کا کراچی کا دورہ منسوخ ، ہنگامی اجلاس طلب
فیلڈ مارشل کے بیان پر اب پاکستان تحریک انصاف کا ردعمل بھی سامنے آگیا جس میں کوئی پس منظر تو بیان نہیں کیاگیا لیکن بیان معافی سے متعلق بیان کی وجہ سے اسے انٹرنیٹ صارفین فیلڈ مارشل کے بیان کا ردعمل ہی قرار دے رہے ہیں، پی ٹی آئی کے آفیشل پیج پر بیان میں کہا گیا ہے کہ "معافی وہ مانگیں جنہوں نے 26نومبر کو اپنے ہم وطنوں پر گولیاں چلائیں"۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل کا ردعمل
پڑھیں:
جنگ مسلط کرنیوالوں کو اسی طرح جواب دینگے جیسا مئی میں دیا: فیلڈ مارشل عاصم منیر
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر—فوٹو آئی ایس پی آرفیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان امن پسند ملک ہے لیکن جنگ مسلط کرنے والوں کو اسی طرح جواب دیا جائے گا جیسا مئی میں دیا گیا تھا، بھارت کے خلاف جنگ میں اللّٰہ نے پاکستان کو سر بلند کیا ہے۔
ایوانِ صدر میں اردن کے شاہ عبداللّٰہ دوم کے اعزاز میں ظہرانے اور انہیں نشانِ امتیاز عطاء کرنے کی تقریب میں نمائندہ ’جنگ‘ سے گفتگو کرتے ہوئے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ مسلمان جب اللّٰہ پر بھروسہ کرتا ہے تو اللّٰہ دشمن پر اس کی پھینکی ہوئی مٹی کو بھی میزائل بنا دیتا ہے۔
دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دورے سے پاکستان اردن تعلقات کی اسٹریٹجک سمت مزید مضبوط ہوگی، شاہ عبداللّٰہ دوم صدر اور وزیرِ اعظم سے ملاقاتیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اللّٰہ کے حکم اور اس کے فرمان کے مطابق اپنے فرائض کی انجام دہی کرتا ہوں، اللّٰہ کا خاص کرم ہے کہ پاکستان نے اپنے دشمن کو دھول چٹائی ہے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ یہ فوج اللّٰہ کی فوج ہے، ہمارے سپاہی اللّٰہ کے نام پر لڑتے ہیں۔