پاکستان ‘مزید کلاؤڈ برسٹ دیکھنے پڑ سکتے ہيں’ چیئرمین این ڈی ایم اے نے خبردار کردیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, August 2025 GMT
پاکستان ‘مزید کلاؤڈ برسٹ دیکھنے پڑ سکتے ہيں’ چیئرمین این ڈی ایم اے نے خبردار کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 17 August, 2025 سب نیوز
اسلام آباد: (آئی پی ایس) چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر نے کہا ہے کہ آئندہ ہفتوں میں مزید کلاؤڈ برسٹ ہوسکتے ہیں۔
میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے کہا کہ آئندہ دو سے تین ہفتوں میں مزید کلاؤڈ برسٹ دیکھنے پڑسکتے ہيں اور کے پی جیسی صورتحال ہوسکتی ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر نے کہاکہ شمالی پنجاب، آزاد جموں کشمیر، گلگت بلتستان میں آئندہ 3 سے 4 ہفتے میں مزید کلاؤڈ برسٹ ہونے کے امکانات ہیں۔
واضح رہےکہ خیبرپختونخوا میں بارشوں، سیلاب، لینڈسلائیڈنگ اور آسمانی بجلی گرنے سے اب تک 328 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوچکے ہیں۔
اس سے چند ہفتوں قبل گلگلت بلتستان میں بھی کلاؤڈ برسٹ ہوا تھا جس کے بعد شدید بارشیں ہوئیں جس کے بعد سیلاب سمیت لینڈ سلائیڈنگ کے باعث متعدد افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرآج سے مون سون کی شدت میں اضافے کا امکان، کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ آج سے مون سون کی شدت میں اضافے کا امکان، کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ وفاقی حکومت صرف سیاسی بیانات تک محدود ہے، وفاق یا پنجاب سے مدد نہیں ملی: ترجمان وزیراعلی کے پی فرق نہیں پڑتا حکومت کون کر رہا ہے، ملکی ترقی ضروری ہے، اسپیکر قومی اسمبلی غزہ: 24 گھنٹوں کے دوران مزید 70 فلسطینی شہید،خوراک کا بدترین بحران جاری پاکستانی ریموٹ سیٹلائٹ کامیابی سے فعال، خلا سے ہائی ریزولوشن تصاویر زمین پر بھیجنا شروع کردیں پیوٹن کا صدر زرداری کو خط، پاکستان میں سیلاب سے جانی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہارCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: مزید کلاؤڈ برسٹ
پڑھیں:
ایل این جی قیمتوں میں1.97 فیصد تک کا مزید اضافہ کردیا گیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی قیمتوں میں1.97 فیصد تک کامزید اضافہ کر دیا گیا۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے نومبرکے لیے ایل این جی کی قیمتوں کانوٹی فکیشن جاری کر دیا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 0.22 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ جبکہ سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی 0.17 ڈالرز فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کی گئی ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق سوئی ناردرن کے لیے ایل این جی کی نئی قیمت 12.40 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یومقرر کی گئی ہے جبکہ سوئی سدرن کے لیےایل این جی کی نئی قیمت11.45ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اوگرا نےاکتوبر کے لیے ایل این جی 2 فیصد تک مہنگی کی تھی، اوگرا نےستمبرکے لیے ایل این جی کی قیمتوں میں2.63 فیصد تک اضافہ کیا تھا۔