اسلام آباد ہائی کورٹ کا آئندہ 2 ہفتوں کا ججز ڈیوٹی روسٹر جاری
اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT
اسلام آباد ہائی کورٹ کا آئندہ 2 ہفتوں کا ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا گیا، چیف جسٹس کی منظوری سے ایڈیشنل رجسٹرار نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ روسٹر کے مطابق چیف جسٹس 31 اگست تک کیسز کی سماعت کے لیے دستیاب ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کا آئندہ 2 ہفتوں کا ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا گیا، چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی منظوری سے ایڈیشنل رجسٹرار نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ روسٹر کے مطابق چیف جسٹس سرفراز ڈوگر 31 اگست تک کیسز کی سماعت کے لیے دستیاب ہوں گے، جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس بابر ستار بھی 31 اگست تک ڈیوٹی پر موجود رہیں گے جبکہ جسٹس انعام امین منہاس 21 اگست سے 31 اگست تک عدالت میں کیسز کی سماعت کریں گے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ جسٹس محسن اختر کیانی 29 اگست تک، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز بھی 29 اگست تک موسم گرما کی تعطیلات پر ہوں گی، جسٹس ارباب محمد طاہر 31 اگست تک، جسٹس خادم حسین سومرو 30 اگست تک اور جسٹس محمد اعظم خان 21 اگست سے 31 اگست تک گرمیوں کی چھٹیوں پر ہوں گے۔ اسی طرح جسٹس محمد آصف 25 سے 29 اگست تک گرمیوں کی چھٹیوں پر رہیں گے جبکہ باقی ایام میں کیسز کی سماعت کریں گے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کیسز کی سماعت جاری کر دیا چیف جسٹس اگست تک
پڑھیں:
9 مئی مقدمات میں ضمانت؛ عمران خان کے وکیل نے اضافی دستاویزات عدالت میں جمع کرادیں
اسلام آباد:9 مئی مقدمات میں ضمانت کے حوالے سے عمران خان کے وکیل نے اضافی دستاویزات عدالت میں جمع کرادیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق 9 مئی کیسز میں ضمانت کے معاملے میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل نے سپریم کورٹ میں اضافی دستاویزات جمع کرائی ہیں۔
اضافی دستاویزات میں ماتحت عدلیہ اور ہائی کورٹ کے متعلقہ فیصلے درخواست کے ساتھ لف کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی نے 9 مئی سے متعلق 8 مختلف فیصلوں کی آرڈر شیٹ جمع کرائی ہے، جس کی سماعت 19 اگست کو سماعت کے لیے مقرر ہے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ اس کیس کی سماعت کرے گا۔