پی ٹی آئی کارکنوں کی 5 اگست احتجاج کیس میں ضمانت کی درخواستیں منظور
اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT
ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کے کارکنوں کی 5 اگست احتجاج کیس میں ضمانت کی درخواستیں منظور ہو گئیں۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف 5 اگست احتجاج کے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے 9 پی ٹی آئی کارکنان کی ضمانت کی درخواستیں 10 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرلیں۔
جوڈیشل مجسٹریٹ عمران امیر عباسی کے روبرو سماعت کے دوران مرزا عاصم ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ ایک بے بنیاد کیس تھا، اس ایف آئی آر کا مدعی ہی متعلقہ شخص نہیں۔ وکیل انصر کیانی نے عدالت کو بتایا کہ اسی مقدمے میں خواتین کی ضمانتیں منظور ہوچکی ہیں۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق بھی کسی بھی ملزم سے کوئی ریکوری نہیں ہوئی۔
مائع قدرتی گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان
مرزا عاصم بیگ نے عدالت کو بتایا کہ اس مقدمے کے بعد بھی ایک کیس درج ہوا اس میں بھی یہی دفعات کاپی کرکے ڈال دی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف تھانہ لوہی بھیر میں پاپو سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔
Ansa Awais Content Writer.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پی ٹی آئی
پڑھیں:
رانی پور کمسن ملازمہ ہلاکت کیس: عدالت نے نامزد 3 ملزمان کی ضمانت منظور کرلی
رانی پور حویلی میں کام کرنے والی 10 سالہ فاطمہ کی ہلاکت کیس میں نامزد 3 ملزمان اسد شاہ، فیاض شاہ اور حنا شاہ کی ضمانت سندھ ہائیکورٹ سکھر بینچ نے منظور کرلی۔
یہ بھی پڑھیں: رانی پور کمسن ملازمہ قتل کیس: مقتولہ کی والدہ کی کیس ختم کرنے کی استدعا
یہ واقعہ 14 اگست 2023 کو پیش آیا تھا، جب حویلی میں ملازمہ فاطمہ مبینہ تشدد کے باعث جاں بحق ہوئی۔
میڈیا پر خبریں سامنے آنے کے بعد مرکزی ملزم اسد شاہ کو پولیس نے گرفتار کیا تھا، جبکہ بچی کی موت سے قبل اس کی تڑپتی ہوئی حالت کی ویڈیو بھی منظرِ عام پر آئی تھی۔
عدالت نے ملزمان کی ضمانت 5،5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی، ساتھ ہی ان کے بیرونِ ملک جانے پر پابندی عائد کرتے ہوئے پاسپورٹ عدالت میں جمع کرانے کا حکم بھی دیا۔
یہ بھی پڑھیں: رانی پور ملازمہ ہلاکت کیس میں اہم پیش رفت، اسپتال کا ایم ایس گرفتار
واضح رہے کہ رواں برس فروری میں مقتولہ کی والدہ نے نامزد ملزمان سے صلح کرلی تھی، جس کے بعد مدعی کے وکیل نے عدالت میں تصفیے کا تحریری بیان جمع کراتےہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ ملزمان کو ضمانت دے کر مقدمہ ختم کیا جائے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسد شاہ حنا شاہ رانی پور فیاض شاہ کمسن ملازمہ ہلاکت کیس ملزمان کی ضمانت منظور وی نیوز