data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں انسدادِ دہشت گردی عدالت نے تحریک انصاف کے اہم رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ عدالت نے سینیٹر شبلی فراز کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جبکہ علی نواز اعوان اور طاہر صادق کے قابلِ ضمانت وارنٹ جاری کرنے کا حکم دیا۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے سماعت کے دوران وزارتِ داخلہ کو بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی ائی) اور سابق وزیراعظم عمران خان کے حوالے سے ایک بار پھر خط لکھنے کی ہدایت کی، جبکہ ان کے بھانجے حسان نیازی کے بارے میں رپورٹ بھی طلب کر لی گئی۔

کیس میں تحریک انصاف کے سینیٹر مراد سعید اور رہنما حماد اظہر پہلے ہی اشتہاری قرار دیے جا چکے ہیں۔ عدالت نے سماعت یکم نومبر تک ملتوی کر دی۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت یکم نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کو ہدایت کی کہ آئندہ پیشی پر مطلوبہ رپورٹس اور شواہد لازمی طور پر پیش کیے جائیں تاکہ کارروائی کو مزید آگے بڑھایا جا سکے۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر شبلی فراز کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر انتخابی شیڈول جاری کر دیا ہے، پولنگ 30 اکتوبر کو منعقد ہوگی جبکہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل 8 اکتوبر سے شروع ہوگا۔

 الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن  میں کہا گیا ہےکہ  سب سے پہلے 7 اکتوبر کو پبلک نوٹس جاری کیا جائے گا،  اس کے بعد 8 اور 9 اکتوبر کو امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے،  10 اکتوبر کو امیدواروں کی ابتدائی فہرست شائع ہوگی جبکہ امیدواروں کے کاغذات کی اسکروٹنی کا عمل 13 اکتوبر تک مکمل کیا جائے گا۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: تحریک انصاف اکتوبر کو عدالت نے

پڑھیں:

علیمہ خان پھر غیر حاضر، جائیدادوں کی رپورٹ عدالت میں پیش

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)راولپنڈی انسداد دہشت گردی میں علیمہ خان کی پنجاب میں جائیدادوں سے متعلق رپورٹ پیش کر دی گئی۔

 نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق راولپنڈی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے 26نومبر احتجاج پر علیمہ خانم کے خلاف تھانہ صادق آباد میں درج مقدمہ کی سماعت کی، ملزمہ علیمہ خانم آج بھی عدالت پیش نہ ہوئی، دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔

علیمہ خانم کی پنجاب میں جائیدادوں سے متعلق بورڈ آف ریونیو کی رپورٹ عدالت پیش کی گئی، علیمہ خانم بھکر میں 51کنال،16مرلے پراپرٹی کی مالکن ہیں، علیمہ خانم لاہور کے موضع میاں میر میں 1کنال 4مرلے، موضع نور پور میں1کنال 1مرلہ پراپرٹی کی مالکن ہیں۔

آئین کی پاسداری کیلئے دو طریقہ کار ہیں، یا استعفیٰ دیا جائے، یا سسٹم میں رہ کر کوشش کی جائے،سینیٹر علی ظفر

علیمہ خانم موضع سلطان رائے ونڈ میں بھی 64کنال 14مرلے کی مالکن ہیں، علیمہ خانم ضلع میانوالی میں 217کنال5مرلے کی مالکن ہیں، علیمہ خانم شیخوپورہ میں 4کنال،13مرلے کی مالکن ہیں، 4اضلاع میں علیمہ خانم 338کنال اراضی کی مالکن ہیں۔

دورانِ سماعت پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے کہا کہ علیمہ خانم کی جائیداد کی تفصیلات اشتہاری دینے سے قبل منگوائی گئی، اشتہاری ہونے پر جائیداد سیز یا اٹیچ کی جا سکتی ہے، ملزمہ مسلسل غیر حاضر رہی تو قانون کے مطابق یہ کارروائی کی جا سکتی ہے۔

پراسیکیوٹر ظہیر نے مزید کہا کہ ملزمہ کے پہلے سے بھی 15اکاونٹ منجمند ہیں، عدالت نے چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے۔

منشیات شہروں تک آخر پہنچتی کیسے ہے؟بارڈر پر کیوں نہیں روکا جاتا؟جسٹس جمال مندوخیل کا استفسار 

چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد کے وارنٹ گرفتاری عدالتی احکامات پر عدم عملدرآمد پر جاری کئے گئے، چیئرمین سی ڈی اے،چیف کمشنر اسلام آباد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری پر آئی جی اسلام آباد کو تعمیل کرانے کی ہدایت کی گئی۔

سپرداری پر گاڑی حاصل کرنے والا ایک ضامن عدالت پیش ہوا اور دو حاضر نہ ہوئے،سماعت کے دوران استغاثہ کے گواہان عدالت موجود تھے، ملزمہ،وکلاء صفائی کی عدم حاضری کے باعث شہادت ریکارڈ نہ ہو سکی۔عدالت نے سماعت 20نومبر جمعرات تک ملتوی کر دی۔
 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • عظمیٰ بخاری کی فیک نازیبا ویڈیو اپ لوڈ کرنے کے مقدمے میں ملزم کے وارنٹ گرفتاری جاری
  • عظمیٰ بخاری جعلی ویڈیو کیس: نامزد ملزم کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری
  • علیمہ خان کے نام موجودجائیداد کی تفصیل عدالت میں پیش، 11ویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ جاری
  • 26 نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان کے منجمد بینک اکاؤنٹس کی رپورٹ جمع نہ ہوئی
  • چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری 
  • چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
  • علیمہ خان پھر غیر حاضر، جائیدادوں کی رپورٹ عدالت میں پیش
  • بشری بی بی کے بیٹے موسی مانیکا کے وارنٹ گرفتاری جاری ، گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
  • کوئٹہ، بلدیاتی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری
  • بشریٰ بی بی کے بیٹے موسیٰ مانیکا کے وارنٹ گرفتاری جاری ، گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم