راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ تارین، 03 اکتوبر 2025ء) سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع شیرانی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 7 دہشگردو کو ہلاک کردیا۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن خفیہ اطلاع پر کیا گیا جس میں دہشت گرد گروہ فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے عناصر نشانہ بنے، کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک کو دہشت گردی کی لعنت سے مکمل طور پر پاک کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ایسی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

بلوچستان میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کیخلاف سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (ISPR) کے مطابق 1 اکتوبر کو بلوچستان کے شیرانی ڈسٹرکٹ میں سکیورٹی فورسز نے ایک انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن (IBO) کیا، جس کے دوران بھارتی سرپرستی یافتہ دہشتگرد گروپ فتنہ الخوارج کے مبینہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:لکی مروت: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں بھارتی حمایت یافتہ 17 خوارج ہلاک

آپریشن کے دوران فورسز نے دہشتگردوں کی پوزیشن کو موثر انداز میں نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد سات دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے۔ دہشتگردوں کے قبضے سے ہتھیار، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا، جن کا تعلق علاقے میں متعدد دہشتگردانہ کارروائیوں سے تھا۔

ISPR کے مطابق علاقے میں مزید کسی دہشتگرد کی موجودگی کے امکانات کو ختم کرنے کے لیے صفائی کا آپریشن جاری ہے۔ سکیورٹی فورسز نے واضح کیا ہے کہ پاکستان میں بھارتی سرپرستی یافتہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے گا اور دہشتگردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ا

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آئی ایس پی آر بلوچستان بھارت دہشتگرد شیرانی

متعلقہ مضامین

  • شیرانی، سکیورٹی فورسز کا آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 7 دہشت گرد جہنم واصل
  • سیکیورٹی فورسز کی شیرانی میں کارروائی، فتنہ الخوارج کے 7 دہشتگرد ہلاک
  •  شیرانی میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی,بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد شیرانی میں انجام کو پہنچ گئے
  • بلوچستان کے ضلع شیرانی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 7 دہشتگرد ہلاک
  • فورسز کا بلوچستان کے ضلع شیرانی میں آپریشن، 7 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد
  • شیرانی: سکیورٹی فورسز کا آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 7 دہشت گرد جہنم واصل
  • سیکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں آپریشن، 7 بھارتی سرپرست یافتہ دہشتگرد ہلاک
  • بلوچستان میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کیخلاف سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن
  • بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 7 دہشتگرد ہلاک