ویڈیو: فلوٹیلا کے گرفتار کارکنان نے انتہا پسند اسرائیلی وزیر کے سامنے فلسطین کے حق میں نعرے لگادیے
اشاعت کی تاریخ: 3rd, October 2025 GMT
ویڈیو: فلوٹیلا کے گرفتار کارکنان نے انتہا پسند اسرائیلی وزیر کے سامنے فلسطین کے حق میں نعرے لگادیے WhatsAppFacebookTwitter 0 3 October, 2025 سب نیوز
تل ابیب(آئی پی ایس )گلوبل صمود فلوٹیلا کے گرفتار کارکنان نے انتہا پسند اسرائیلی وزیر بن گویر کے سامنے فلسطین کے حق میں نعرے لگادیے۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کے قومی سلامتی کے وزیر اتمر بن گویر نے غزہ کے لیے امداد لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کے گرفتار کارکنوں کو دہشت گرد قرار دیا اور ان کا مذاق اڑایا۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری ویڈیو میں بن گویر کو ایک حراستی مرکز میں دکھایا گیا جہاں بدھ کو غزہ کے ساحل کے قریب بین الاقوامی پانیوں سے گرفتار کیے گئے کارکنوں کو رکھا گیا تھا۔ بن گویر نے کارکنوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہیں فلوٹیلا کے دہشت گرد، یہ دہشت گرد ہیں، انہیں دیکھیں، یہ قاتلوں کے حامی ہیں، ان کے جہازوں پر بھی مکمل گندگی اور بدنظمی تھی، یہ اصل مقصد کے لیے نہیں آئے تھے۔
ویڈیو میں کارکنوں کو فرش پر بیٹھے ہوئے اور بن گویر کے سامنے فری فلسطین کے نعرے لگاتے بھی سنا جاسکتا ہے تاہم جیسے ہی کارکنوں نے نعرے لگانے شروع کیے ویڈیو میں منظر تبدیل ہوگیا۔بعد ازاں بن گویر نے پولیس کمشنر کے ہمراہ کارکنوں کے جہاز کا دورہ کیا اور دعوی کیا کہ وہاں امداد نام کی کوئی چیز موجود نہیں تھی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرنیشنل پریس کلب پر اسلام آباد پولیس کے حملے کے خلاف پریس کلب پر سیاہ پرچم لہرایا گیا اور احتجاجی ریلی نکالی گئی نیشنل پریس کلب پر اسلام آباد پولیس کے حملے کے خلاف پریس کلب پر سیاہ پرچم لہرایا گیا اور احتجاجی ریلی نکالی گئی حافظ نعیم الرحمان کا وزیراعظم سے مشتاق احمد کی بازیابی کیلئے کوششیں تیز کرنے پر زور مراکش میں نوجوانوں کی زیر قیادت حکومت مخالف مظاہرے، چھڑپوں میں 300 افراد زخمی جماعت اسلامی آزاد کشمیر کا عوامی ایکشن کمیٹی کی جدوجہد سے علیحدگی کا اعلان حماس کے پاس معاہدہ قبول کرنے کیلئے اتوار کی شام 6 بجے تک کا وقت ہے، ٹرمپ کا الٹی میٹم نبی کریم ﷺ کی وصیت اور آج کا چینCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: فلوٹیلا کے گرفتار فلسطین کے کے سامنے
پڑھیں:
امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
امریکہ نے ایران کے خلاف مسلسل 13 ویں رات بھی فوجی کارروائیاں جاری رکھیں جبکہ ایرانی شہر اہواز میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹکام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں تصدیق کی کہ امریکی افواج نے جمعرات کی شب ایران کے فوجی اہداف پر ایک اور حملہ کیا۔ بیان کے مطابق یہ کارروائیاں مسلسل 13 ویں رات جاری رہیں۔
U.S. forces started another night of strikes against Iranian military targets at 6:45 p.m. ET today. This is the 13th consecutive night of strikes aimed to hold Iran accountable and diminish threats from the Islamic Revolutionary Guard Corps to commercial shipping.
مزید پڑھیںمشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، یو این سیکریٹری جنرل
جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
— U.S. Central Command (@CENTCOM) July 23, 2026سینٹکام کا کہنا ہے کہ ان حملوں کا مقصد ایران کو اس کے اقدامات پر جوابدہ بنانا اور پاسداران انقلاب کی جانب سے تجارتی بحری جہازوں کو لاحق خطرات کو کم کرنا ہے۔
دوسری جانب ایران کے صوبہ خوزستان کے دارالحکومت اہواز کے رہائشیوں نے جمعہ کی علی الصبح متعدد زور دار دھماکوں کی آوازیں سننے کی اطلاع دی ہے۔
ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکوں کی تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں۔