نیشنل پریس کلب پر اسلام آباد پولیس کے حملے کے خلاف پریس کلب پر سیاہ پرچم لہرایا گیا اور احتجاجی ریلی نکالی گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 3 October, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز ) پی ایف یو جے کی کال پر راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب اسلام آباد پر اسلام آباد پولیس کے حملے ، صحافیوں پر بہیمانہ تشدد اور این پی سی میں توڑ پھوڑ کیخلاف یوم سیاہ منایا گیا،نیشنل پریس کلب میں سیاہ پرچم لہرا گیا پریس کلب سے بلیوایریا تک احتجاجی ریلی نکالی گئی اس موقع پر جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن بھی صحافیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے نیشنل پریس کلب پہنچ گئے،

صحافیوں پر پولیس گردی کی مذمت ،صحافی پرامن لوگ ہیں پولیس نے صحافیوں کے گھر پر حملہ کیا ہے ہم صحافیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، حتجاجی مظاہرین سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ پریس کلب پر حملہ صحافیوں کے گھر کی چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرنا ہے جس کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا پریس کلب پر حملہ ایک سوچ سمجھی سازش کے تحت کیا گیا ہے،نیشل پریس کلب آزادی صحافت کا سب سے بڑا مورچہ ہے پاکستان بھر کے صحافی اس حملے کے خلاف سراپا احتجاج ہیں اس حملے کے خلاف صحافیوں نے نیشنل اسمبلی کی پریس گیلری سے واک آٹ کیا اس حوالے سے مشاورت کے بعد حکومت کے سامنے اپنے مطالبات رکھیں گے۔

اس کے بعد آئندہ کوئی کسی بھی پریس کلب کے تقدس کو پامال نہ کر سکے ان خیالات کا اظہار پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ ،آر آئی یو جے کے صدر طارق علی ورک، جنرل سیکرٹری آصف بشیر چوہدری ،نیشنل پریس کلب کے قائم مقام صدر احتشام الحق ، سیکرٹری نیئر علی،پی آر اے کے صدر ایم بی سومرو و دیگر نے کیاتفصیلات کے مطابق نیشنل پریس کلب اسلام آباد پر اسلام آباد پولیس کے حملے ، صحافیوں پر بہیمانہ تشدد اور این پی سی کیفے ٹیریا میں توڑ پھوڑ کیخلاف جڑواں شہوں کے صحافیوں نے یوم سیاہ منایا،نیشنل پریس کلب میں سیاہ پرچم لہرایا گیا،جڑواں شہروں کے سینکڑوں صحافیوں کی پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ کی قیادت میں پریس کلب سے بلیو ایریاتک احتجاجی ریلی نکالی گئی، جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن بھی صحافیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے نیشنل پریس کلب پہنچ گئے، صحافیوں پر پولیس گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ پریس کلب میں صحافیوں کے ساتھ پولیس گردی کا مظاہرہ کیا گیاجس کی میں شدید الفاظ میں مذمت اور تمام صحافتی تنظیموں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہوں ،ہر چار دیواری کا ایک تقدس ہوتا ہے، صحافی پرامن لوگ اور جمہوریت کا حصہ ہیں،پولیس نے صحافیوں کے گھر میں داخل ہوکر ان کو مارا،صحافیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں

، احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ کا کہنا تھا کہ پریس کلب پر حملہ صحافیوں کے گھروں کی چادر اور چار دیواری پر حملہ ہے،پوری صحافت کا تقدس پامال کیا گیا ہے،ملک بھر کے پریس کلبوں کے عہدیداران اور یو جیز کے صدور نے ہم سے رابطہ کیا ہے، نیشنل اسمبلی میں پی آر اے نے واک آوٹ کیا ،تمام مکاتب فکر صحافیوں سے اظہار یکجہتی کر رہے ہیں،چاہتے ہیں پریس کلب پر ہونے والا حملہ آخری حملہ ہو،چارٹر آف ڈیمانڈ پر پی ایف یو جے میں مشاورت جاری ہیجوں ہی مشاورت مکمل ہو گی میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا،چاہتے ہیں پریس کلبوں میں پولیس کے داخلے کے لیے ایس او پیز بنائی جائیں تاکہ آئندہ کسی بھی پریس کلب پر حملہ نہ ہو ،چارٹر آف ڈیمانڈ جلد حکومت اور عوام کے سامنے لائیں گے، راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے صدر طارق علی ورک نے کہا کہ نیشنل پریس کلب آزادی صحافت کا سب سے بڑا مورچہ ہے صحافی اس کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں جس طرح سے کوئی اور ادارہ اپنے اوپر ہونے والے حملے کو برداشت نہیں کرتا اسی طرح سے ہم بھی نیشنل پریس کلب پر ہونے والے حملے کو برداشت نہیں کر سکتے پاکستان میں کبھی کسی پریس کلب کو تالا لگایا جاتا ہے اور کسی کا تقدس پامال کیا جاتا ہے

نیشنل پریس کلب وفاقی دارالحکومت میں محفوظ نہیں تو دور دراز کے پریس کلبوں کا کیا حال ہو اب ہمیں ایسا بند باندھنا ہو گا کہ آئندہ کسی کو جرات نہ ہو کسی پریس کلب پر حملہ کرے ،سیکرٹری آر آئی یو جیآصف بشیر چوہدری کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز صحافیوں کے قلعے پر حملے کیا گیایہ حملہ آزادی کسی عمارت نہیں بلکہ آزادی اظہار رائے کے قلعے پر کیا گیا ایسا کبھی مارشل لا میں بھی نہیں ہوا،آج پورے ملک میں یوم سیاہ منایا جا رہا ہے،گزشتہ روز پولیس کی جانب سے صحافیوں پر دہشتگردانہ کاروائی کی گئی،پریس کلب کے قائم مقام صدر احتشام الحق نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ نہیں کبھی بھی کسی پریس کلب کے تقدس کو پامال اس طرح سے نہیں کیا گیا۔ پریس کلب کے اندر گھس کر اس تشدد کی پوری صحافی کمیونٹی مذمت کرتی ہے اس وقت پاکستان بھر کے تمام پریس کلبوں سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے اور اس پر سخت ترین لائحہ عمل بنائے جائے گا تاکہ آئندہ کبھی کسی کو ایسی جرات نہ ہواین پی سی کی سیکرٹری نیئر علی نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک جمہوری معاشرے میں آزاد صحافت ریاست کا چوتھا ستون تصور کی جاتی ہے، اور صحافیوں پر تشدد دراصل آزادیِ اظہار رائے پر حملہ ہے۔یہ افسوسناک واقعہ نہ صرف ملکی قوانین، بلکہ انسانی حقوق اور بین الاقوامی صحافتی اصولوں کی بھی سنگین خلاف ورزی ہے۔ ایسے ہتھکنڈے آزاد میڈیا کو دبانے کی کوشش ہیں، جو کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔ صحافی برادری کو خوف و ہراس میں مبتلا کرنے کی ہر کوشش ناکام ہوگی، کیونکہ سچ کو دبایا نہیں جا سکتا،۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرحافظ نعیم الرحمان کا وزیراعظم سے مشتاق احمد کی بازیابی کیلئے کوششیں تیز کرنے پر زور حافظ نعیم الرحمان کا وزیراعظم سے مشتاق احمد کی بازیابی کیلئے کوششیں تیز کرنے پر زور مراکش میں نوجوانوں کی زیر قیادت حکومت مخالف مظاہرے، چھڑپوں میں 300 افراد زخمی جماعت اسلامی آزاد کشمیر کا عوامی ایکشن کمیٹی کی جدوجہد سے علیحدگی کا اعلان حماس کے پاس معاہدہ قبول کرنے کیلئے اتوار کی شام 6 بجے تک کا وقت ہے، ٹرمپ کا الٹی میٹم نبی کریم ﷺ کی وصیت اور آج کا چین ہم بیت المقدس کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے، ترک صدر کا فتح بیت المقدس کے دن پر پیغام TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پر اسلام آباد پولیس کے حملے احتجاجی ریلی نکالی گئی پریس کلب پر حملہ نیشنل پریس کلب کا کہنا تھا کہ اظہار یکجہتی حملے کے خلاف یو جے کے صدر پی ایف یو جے پریس کلب کے صحافیوں پر پریس کلبوں سیاہ پرچم کیا گیا کے لیے

پڑھیں:

جس نے شاہزیب خانزادہ کو ہراساں کیا ریاست اس شخص کو ٹریس کر کے کارروائی کرے گی، عطا اللہ تارڑ

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)  وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے صحافیوں کو درپیش بڑھتی ہوئی دھمکیوں اور ہراسمنٹ کے واقعات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافیوں اور ان کے خاندانوں کے نام و پتے سوشل میڈیا پر شیئر کرنا اور ان کے خلاف قتل پر اکسانا انتہائی مذموم حرکت ہے، جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

جیو نیوز کے پروگرام پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس طرح مزمل صاحب کے گھر میں گھس کر دھمکیاں دی گئیں اور شاہزیب خانزادہ کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ ہوا، وہ شدید قابلِ مذمت ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی شہری، خصوصاً صحافی، کو اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ سفر کے دوران ہراساں کرنا جرم ہے اور ریاست اس کے خلاف ایکشن لے گی۔

بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل انیل چوہان نے اپنے ہی ملک کی دفاعی صنعت پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا

عطا اللہ تارڑ نے یقین دلایا کہ حکومت مکمل طور پر صحافیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ ان کے مطابق ریاست اس شخص کو ٹریس کرے گی جس نے شاہزیب خانزادہ کے ساتھ ہراسمنٹ کی، اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ آزادیٔ اظہار اور آزاد صحافت جمہوری معاشرے کی بنیاد ہیں، اور حکومت صحافیوں کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنائے گی۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • تحریک تحفظ آئین پاکستان کا 27ویں ترمیم کے خلاف یوم سیاہ منانے کا اعلان
  • حیدرآباد: سندھیانی تحریک کی جانب سے سندھ بچاؤ ریلی کے شرکاء پریس کلب کے سامنے احتجاج کررہے ہیں
  • خودکش بمبار نے اسلام آباد کچہری سے قبل ایک اور مقام پر حملے کی کوشش کی‘ تحقیقات میں انکشاف
  • جس نے شاہزیب خانزادہ کو ہراساں کیا ریاست اس شخص کو ٹریس کر کے کارروائی کرے گی، عطا اللہ تارڑ
  • میڈیا کا کام حکومت سے سوال کرنا ہے نہ کہ اسکی تشہیر، ملکارجن کھڑگے
  • اسلام آباد اور وانا حملے، اب کسی قسم کی نرمی کی گنجائش نہیں، ایاز میمن موتی والا
  • خودکش بمبار نے کچہری سے قبل ایک اور مقام پر حملے کی کوشش کی، تحقیقات میں انکشاف
  • اسلام آباد کچہری خود کش دھماکا؛ حملہ آور کے گرفتار ساتھیوں سے تفتیش کے دوران اہم انکشافات
  • اسلام آباد کچہری دھماکا، گرفتار سہولت کار اور ہینڈلر سے تحقیقات میں اہم انکشاف
  • روس: کیف پر ڈرونز اور میزائلوں سے حملہ، 8 افراد ہلاک