اسلام آباد:

نیشنل پریس کلب میں پولیس دھاوے کے خلاف صحافیوں کی جانب سے قومی اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ کرتے ہوئے واک آؤٹ کردیا گیا۔

قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں شروع ہوا، جس میں  صحافیوں نے کارروائی کا بائیکاٹ کرتے ہوئے واک آؤٹ کیا۔ صحافیوں نے پریس گیلری سے واک آؤٹ کرتے ہوئے سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج کیا۔

اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی نے تین رکنی حکومتی وفد صحافیوں سے مذاکرات کے لیے بھیجا۔

سید نوید قمر نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے واک آؤٹ کیا، احتجاج کیا ، ہمیں کچھ یقین دہانیاں کرائی گئیں مگر گراؤنڈ پر ابھی تک وہی صورتحال ہے۔ ہم ایوان سے واک آؤٹ کرتے ہیں ۔ اس موقع پر  پاکستان پیپلز پارٹی نے ایوان سے واک آؤٹ کر دیا۔

اسد قیصر نے ایوان میں کہا کہ غزہ سے متعلق 20 نکات تیار کیے گئے ہیں۔ امریکی صدر سے پہلے ہمارے وزیراعظم نے ٹویٹ کیا، کیا انہوں نے فلسطین سے بھی پوچھا کہ وہ کیا چاہتے ہیں ؟۔ ہمیں ایوان میں آ کر اس پر بریفنگ دی جائے۔

بعد ازاں وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری بھی قومی اسمبلی پریس لاؤنج پہنچ گئے، جہاں انہوں نے کہا کہ پریس کلب واقعے کےبعد خود وہاں گیااورغیر مشروط معافی مانگی۔  اس معاملے پر جو بھی مطالبہ ہوا، اس کو پورا کریں گے۔ صحافیوں کے تمام مطالبات کو پورا کیا  جائے گا۔

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم آپ کے ساتھ رابطے میں ہیں، میں ایک بار پھر معافی بھی مانگتا ہوں اور افسوس کا اظہار کرتا ہوں ۔ مظاہرین اور پولیس کی ہاتھا پائی کی وجہ سے پولیس پریس کلب میں گئی ، جہاں انہیں نہیں جانا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا جمہوری اور آئینی نظام پریس کے بغیر نا مکمل ہے۔ اس واقعے کا آزادی اظہار رائے پر قدغن سے کوئی تعلق نہیں ۔ یہ واقعہ اچانک پیش آیا،  وزیراعظم اور وزیر داخلہ اس کا نوٹس لیں  گے۔ ہمیں شرمندگی  ہے اور معذرت کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں۔

پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کا احتجاج اور واک آؤٹ

دریں اثنا پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن (پی آر اے پاکستان) نے قومی اسمبلی اجلاس کے دوران پریس گیلری سے واک آؤٹ  کیا۔  اس موقع پر کہا گیا کہ پی آر اے پاکستان نیشنل پریس کلب اسلام آباد پر پولیس کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ صدر پی آر اے پاکستان ایم بی سومرو اور سیکرٹری نوید اکبر کی قیادت میں واک آؤٹ  جاری ہے۔ نیشنل پریس کلب صحافیوں کا گھر ہے، جس پر اسلام آباد پولیس نے گزشتہ روز حملہ کیا ہے۔

پی آر اے پاکستان کے مطابق نیشنل پریس کلب پورے ملک کا نمائندہ قومی پریس کلب ہے۔ صحافیوں پر تشدد اور آئے روز ایسے واقعات معمول بنتے جارہے ہیں۔ پی آر اے پاکستان ایسے واقعات کو غیر جمہوری سوچ کی عکاسی سمجھی ہے۔ قابل مذمت اقدام کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پی آر اے پاکستان نیشنل پریس کلب قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کرتے ہوئے کہا کہ

پڑھیں:

آل پاکستان وکلا ایکشن کمیٹی کا ملک بھر کے وکلا سے آئینی عدالت کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ

آل پاکستان وکلا ایکشن کمیٹی کا ملک بھر کے وکلا سے آئینی عدالت کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 18 November, 2025 سب نیوز

لاہور(سب نیوز)لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام آل پاکستان وکلا ایکشن کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق آل پاکستان وکلا ایکشن کمیٹی نے ملک بھر کے وکلا سے آئینی عدالت کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کر دیا، آل پاکستان وکلا ایکشن کمیٹی وفاقی آئینی عدالت کو مسترد کرتی ہے۔آل پاکستان وکلا ایکشن کمیٹی کے مطابق سپریم کورٹ کی موجودگی میں کسی آئینی عدالت کی ضرورت نہیں ہے، جو اس غیر آئینی ادارے کا حصہ بنے گا وہ آئین، عدلیہ اور عوام کا مخالف تصور ہوگا۔
اعلامیہ کے مطابق آل پاکستان وکلا ایکشن کمیٹی نے 26 ویں اور 27 ویں ترمیم کو یکسر مسترد کر دیا اور کہا کہ موجودہ ترامیم ائین کے بنیادی ڈھانچے پر غیر آئینی حملہ ہے۔آل پاکستان وکلا ایکشن کمیٹی کے مطابق موجودہ ترامیم بغیر کسی جائز عوامی مینڈیٹ اور بغیر عوامی تائید کے کی گئی، تمام بار ایسوسی ایشنز ہر جمعرات کو جنرل ہاوس اجلاس کریں اور ریلیاں نکالیں۔اعلامیہ کے مطابق آل پاکستان وکلا ایکشن کمیٹی کنونشنز کے انعقاد کے لیے تمام بار ایسوسی ایشنز سے تعاون کرے گی۔
لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے ہر جمعرات کو عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کر دیا، صدر لاہور ہائیکورٹ بار آصف نسوانہ کا وکلا ایکشن کمیٹی کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر جمعرات کو ارجنٹ کیسز کے بعد مکمل عدالتی بائیکاٹ کیا جائے گا۔صدر لاہور ہائیکورٹ بار نے کہا کہ پر جمعرات کو جنرل ہاس اجلاس کے بعد ریلی نکالی جائے گی، امید کرتا ہوں تمام ججز ہماری ہڑتال کی کال پر بھی عمل کریں گے۔آصف نسوانہ نے کہا کہ 27 ویں آئینی ترمیم میں سب سے زیادہ متاثر ججز ہوئے ہیں، سپریم کورٹ کے ججز کی حیثیت ختم ہوگئی ہے، ہائیکورٹ کے ججز پر ٹرانسفر کی تلوار لٹکا دی گئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرخیبرپختونخوا کی زمین دہشتگردوں پر تنگ، سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں مزید 23خواج ہلاک خیبرپختونخوا کی زمین دہشتگردوں پر تنگ، سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں مزید 23خواج ہلاک بنوں، شہریوں پر حملے کی کوشش ناکام، فتن الخوارج کا دہشتگرد بارودی مواد نصب کرتے ہوئے ہلاک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نئے ویزا سسٹم کا اعلان کردیا ، ٹکٹ ہولڈرز جلد اپائنٹمنٹ حاصل کر سکیں گے چیئرمین سی ڈی اے سے پنجاب مینجمنٹ سروسز کے پوسٹ انڈکشن ٹریننگ کورس کے افسران کی ملاقات اسلام آباد میں ایم ٹیگ کی سہولت کا آغاز، کن کن مقامات سے حاصل کئے جا سکتے ہیں ، تفصیلات سب نیوز پر عمران خان کی بہنوں کا آڈیالہ جیل کے قریب دھرنا، پولیس نے کارکنان کی گرفتاریاں شروع کردیں TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • وکلاء ایکشن کمیٹی اجلاس، وفاقی آئینی عدالت کے بائیکاٹ کے مطالبے پر اختلاف
  • وکلاء ایکشن کمیٹی اجلاس، وفاقی آئینی عدالت بائیکاٹ کے مطالبے پر اختلاف
  • آل پاکستان وکلا ایکشن کمیٹی کا ملک بھر کے وکلا سے آئینی عدالت کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ
  • بھارت سے آنے والے یاتریوں سے 10 لاکھ سے زاید کرایہ وصولی کا انکشاف
  • وزیراعظم انوارالحق کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش  
  • وزیر اعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری کیلئے اجلاس شروع
  • وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری آج ہوگی
  • سابق ایم این اے نوابزادہ مظہر علی خان 94 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
  • میڈیا کا کام حکومت سے سوال کرنا ہے نہ کہ اسکی تشہیر، ملکارجن کھڑگے
  • آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس کل